ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریسکیو1122آفس ننکانہ صاحب میں 23مارچ کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ مقررین نے قرار داد پاکستان کے حوالے سے قائداعظم کے صدارتے خطبے کی روشنی میں امت مسلمہ یک جہتی،یک رنگی،اور یک نظری کو دہرایا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک منزل اور نصب العین کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے خودی اور متعین ذمہ داریوں کو لینے اور بہتر انداز میں نبھانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تمام ریسکیورز اور آفیسرز نے وطن عزیز کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی محنت اور لگن سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔