yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

نظریہ پاکستان کیا ہے؟

F A Farooqi March 19, 2016 1 min read
Pakistan-Independence-Day
Share this:
Pakistan-Independence-Day
Pakistan-Independence-Day

تحریر : محمد فہیم شاکر
پاکستان کا عالیشان وجود قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت شاقہ کی بدولت ہی ممکن ہوا ، اور علامہ محمد اقبال کے ایمانی شعری کاوشوں نے اپنا رنگ دکھایا اور انہوں نے بر صغیر کی غلامی میں پھنسی ہوئی قوم کو احساس تفاخر اور خودی کی بیداری کا پیغام دے کر انہیں اوجِ ثریا تک پہنچانے کے لئے اپنا خون جگر دیاپاکستان آج اپنے وجود کے 68سال مکمل کر رہا ہے اور ان شا ء اللہ محمد علی جناح کے بقول تا قیامت زندہ رہے گا لیکن قائد اعظم کی وفات نے اپنے پیچھے بہت سے گھمبیر مسائل چھوڑ دئے جن سے پاکستان ابھی تک پوری طرح نبرد آزما ہے ۔ پاکستان عصر حاضر میں جن خوفناک اور اندوہناک سیاسی اور قومی منجدھار سے ہمکنار ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں قرآن و سنت کی امداد کی ضرورت ہے اور قیام پاکستان کے جذبات کو مکمل طور پر اپنانے کی ضرورت ہے ورنہ وقت کسی کا انتظار نہیںکیا کرتا۔

انہی اہم ترین مقاصد کے حصول کے لئے نظریہ پاکستان کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، اکثر و بیشتر دانشوران نظریہ پاکستان کی تفہیم میں ڈنڈی مار جاتے ہیں جو کسی بھی طرح قومی ترقی اور عروج کا باعث نہیں بنتا ایک طویل عرصے تک قومی اور علمی سطح پر جملہ مفکرین اس پریشانی میں مبتلا رہے کہ نظریہ پاکستان کیا ہے ؟اس کے درست و اصل مفاہیم کیا ہیں؟ تحریک پاکستان کے تاریخی اور سیاسی احوال کی روشنی میں نظریہ پاکستان کس طرح معرضِ وجود میں آیا اس کے اصل منابع و مصادر کیا ہیں ؟قومی اور غیر قومی اخبارات و رسائل میں نظریہ پاکستان کے باب میں تشکیک اور غلط فہمیاں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں۔

اچھے خاصے صاحبان دانش نے نظریہ پاکستان کے مطالب کو گڈ مڈ کر کے رکھ دیا اور قائد اعظم ، علامہ اقبال ، تحریک پاکستان اورتخلیق پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف اپنے بغض کاظہار کرتے ہیں جس کے باعث بالخصوص نظریہ پاکستان کے بنیادی اور اصولی تقاضوں کو کاری ضرب لگتی رہی ان ناپسندیدہ نظریات کے نسل نو پرانتہائی زہریلے اثرات مرتب ہوئے۔وہ نسل نو جس نے نہ تو پاکستان بنتے دیکھا نہ ہی ہندو قوم کے ساتھ پالا پڑا ، جنہیں ان کے بزرگوںنے بھی جملہ زندگی کی مصروفیات سے وقت نکال کر پاکستان کے اسباب و علل سے آگاہ نہیںکیا، تعلیمی اداروں میں جو علم پہنچایا جا تاہے۔

Pakistan-Nuclear-Plant
Pakistan-Nuclear-Plant

چند ایک قومی اداروں کے سوا یا چند ایک شخصیات کے علاوہ خالص پاکستانیت کے جذبات و احساسات کا علم باہم نہیں پہنچایا گیا عصر حاضر کے تقاضوں کی روشنی میں جتنے علوم ،خواہ وہ سائنسی ہون ، معاشرتی ہوں یا اقتصادی، نظریہ پاکستان اورتخلیق پاکستان کا علم ان سب میں سے مفقود ہے۔وقت گزاری کے لئے میٹرک ، ایف اے ، بی اے، میں مطالعہ پاکستان کولازمی مضمون کے طور پر منظور تو کیا گیا ، لیکناس کا حشر جو ہمارے تعلیمی اداروں میں ہوا یا ہو رہا ہے وہ یوں ہے کہ مطالعہ پاکستان کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ، اساتذہ کرام کی اس ضمن میں تربیت کی گئی نہ ہی مطالعہ پاکستان کو ایک مخصوص جذبے ، اور لگن کے ساتھ پڑھایا گیا۔چناچہ تخلیق پاکستان کے بنیادی عناصر ہنوز تشنہ تکمیل ہیں ، اور یہ قومی سطح پر ابھی تک لمحہ فکریہ ہے۔علم و عقل میں اگر تضاد رہے گاتو ظاہر ہے اس نوعِ انسانی میں تخریب کا باعث بنے گا اور بالآخر قومی زوال کا پیش خیمہ۔

نظریہ پاکستان کا آغاز گو کہ ہندوستان میںہوا لیکن یہ نظریہ ابتدائے آفرینش سے اپنی تمام تر جلوہ آرائیوںسے موجود رہا کائنات کی تخلیق کے حوالے سے اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمیں میں اپنا جانشین بنانا چاہتا ہوں تو فرشتوں نے کہا کہ انسان تو زمین میں فساد کرے گا ، اللہ نے فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیںجانتے۔ پھر اللہ تعالی نے انسان کو تخلیق فرمایااور فرشتوںکو حکم دیا کہ اس کو سجدہ کرو تو ابلیس نے انکار کر دیا اور راندہ درگاہ قرار دیا گیا چناچہ تخلیق آدم کے ساتھ ہی دو گروہ اور دو معاشرے تخلیق ہوگئے ایک اطاعت گزار اور دوسرا انکاری۔نبی نوعِ انسانی خواہ کتنی ہی نسلِ انسانی میں تقسیم ہوجائے ، خواہوہ تفریق خون کی بناء پر ہو یا زبان کی اسا پر ، یہ تفریق باطل ہو گی۔

حقائق پر مبنی تفریق اورتقسیم ، فکر و تدبر اور امتیازِ فکر و نظر ایک ازلی ، ابدی اور مطلق نظریے پر قائم ہوگا اور یہی نظریہ جسے آئیڈیالوجی کہتے معرض وجود میں آیا۔اسلامی نقطہ نظری سے نظریہ پاکستان کا آغاز ، تشکیل و ترویج برصغیر میں اس وقت ہوئی جب مسلمانوں کو انتشارو افتراق اور زوال و انحطاط کا سامنا کرنا پڑا اور ہندووںکی اصل فطرت کا سامنا کرنا پڑا، ان کی گھناونی سازشوں اور مظالم کا مقابلہ کرنا پڑا ۔بالخصوص 1857کے بعد تو حالات ناقابل بیان ہیں ۔تو مسلمانوں کو یہ خیال جاگزیں ہوا کہ ہم ہندووں کے ساتھ ہر گز اکھٹے نہیںرہ سکتے، یہی خیال ایک نظریہ بن کر اٹل حقیقت بن کر کھڑا ہوگیا۔ اسی نظریے کی قوت کا اندازہ کیجئے کہ ہم نے بغیر کسی جنگ کے ذہنی طاقت کے بل بوتے پہ پاکستان حاصل کرلیا اور ہم نے ثابت کر دکھایا کہ ہم سچے تھے اور ہمارا مقصد بھی سچا تھا پاکستان اب ایک اٹل حقیقت ہے اسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ایسا پاکستان جس کی دیواریںکچے دھاگے سے نہیں بلکہ لا الہ الا اللہ کے اسلامی اور قرآنی نظریے اور ایمان پر قائم ہیں
اور تا قیامت قائم رہیںگے۔

Faheem-Shakir
Faheem-Shakir

تحریر : محمد فہیم شاکر
faheemshakir83@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق
Next Post کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کی بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائیں گے:فاروق ستار

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.