yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خودی کو کر بلند اتنا۔۔۔

F A Farooqi March 15, 2016 1 min read
Correction
Share this:
Correction
Correction

تحریر : ملک محمد شہباز
آج کے دور میں ہم لوگوں کی غلطیوں پر ان کے لیے جج اور خود اپنے بہترین وکیل بنے ہوئے ہیں۔ دوسروں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی غلطی اور عیب ہماری نظروں کے سامنے ہوتا ہے جبکہ اپنے آپ کو ہم سب انتہائی شریف، ایماندار، متقی و پرہیز گار ظاہر کرتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں۔اصولی طور پراپنی غلطیوں کو شمار کرنا چاہیے اور ان کی اصلاح و درستگی کے لیے تگ و دوکرنی چاہیے۔ اور دوسرے لوگوں کی غلطیوں اور خامیوں کو تلاش کرنے کی بجائے ان کی اچھائیاں اور نیکیاں تلاش کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو ان اچھائیوں سے متاثر کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی چاہیے لیکن پھر بھی اگر کسی کی کوئی خامی یا کوتاہی نظر میں آبھی جائے تو اس کو اشتہار نہیں بنانا چاہیے اور اس کوتاہی کا چرچا سر عام لوگوں کے سامنے نہیں کرنا چاہیے

غلطی پر ہونے والے بھائی کی اس طرح اصلاح کرنی چاہیے جیسے آئینہ ہماری اصلاح کرتا ہے کہ چہرے پر کوئی دھول وغیرہ ہو یا کنگی ٹھیک سے نہ ہوئی ہو تو آئینہ خاموشی سے ہمیں سمجھا دیتا ہے کہ اس کو درست کر لو۔ بالکل اسی طرح ہمیں بھی اپنے بھائیوں کی اصلاح کرنی چاہیے کیونکہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے۔اور ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ جس بھائی کو سمجھایا جا رہا ہوں وہ ضد اور غصہ نہ کرے بلکہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی کوشش کرے اور سمجھانے والے کا شکریہ ادا کرے۔اور سب سے بہترین کام تو یہ ہے کہ انسان اپنے گریبان میں جھانکے، اپنے ضمیر کو ملامت کرے اور اپنے اندر کے انسان کو جگائے، اپنا تزکیہ کرے اور اپنی غلطی و کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کرے۔جب انسان اپنے آپ کو مکمل ٹھیک کر لے گا تو ہر مقام پر نصرتِ الٰہی کا نزول ہوگا ،کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی۔ ہماری ہر آرزو پوری ہوگی ، ہر دعا قبول ہوگی شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحہ نے اس صورت حال کو کیا خوب انداز میں بیان فرمایا ہے۔

POETRY
POETRY

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

یہ شرف اور مقام و مرتبہ صرف اور صرف اپنے آپ کو ٹھیک کرنے اور خودی کو بلند کرنے کے بعد ہی نصیب ہوگاکہ ہماری ہر رضا اور ہر دعا قبول و منظور ہو گی۔مگر اس کے لیے ہمیں اپنے آپ کو پیش کرنا پڑے گا ، اپنی خواہشات کو ترک کرنا پڑے گااور اپنے آپ کو پورے کا پورا اسلام میں داخل کرنا پڑے گا۔خدائے عظیم و برتر آج بھی ان صفات کے ساتھ موجود ہے جو صفات غزوہ بدر کے موقعہ پر تھیں ، اللہ پاک کی آج بھی وہی شان و شوکت اور وہی قدرت ہے جو حضرت ابرہیم ؑ کے آگ میں ڈالے جانے کے وقت تھیں، اللہ پاک کی آج بھی طاقت اتنی ہی ہے جتنی حضرت اسمٰعیل ؑ کی قربانی کے وقت تھی، کمی صرف ہمارے ایمان کی ہے۔ ہمارا ایمان جس قدر پختہ ہو گا اور ہمارا بھروسہ اللہ پر جس قدر زیادہ مضبوط ہوگا ، اللہ کی مدد اتنی ہی ہمارے ساتھ رہے گی۔

اگر آج بھی ہم اپنے ایمان کو اتنا مضبوط کر لیں جتنا غزوہ بدر کے وقت مسلمانوں کا تھا تو آج بھی ہماری مدد کے لیے آسمان سے فرشتے اتر سکتے ہیں۔اگرآج کا مسلمان حضرت ابراہیم ؑ کی طرح ایمان کی مضبوطی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ عملی طور پر کرے تو آج بھی آگ کو گلزار بنانا اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے صرف ایک کن کی دوری پر ہے ۔مگر اس کے لیے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا ، خودی کو بلند کرنا پڑے گا اور اتنا بلند کرنا پڑے گا کہ حق ادا ہو جائے اور خدائے عظیم و برتر ہم پر راضی ہو جائے ۔اگر ہم اللہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو ہماری ہر مشکل آسان ہو جائے گی۔ یہی ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد ہے اور یہی ہماری اصل کامیابی و کامرانی ہے۔اللہ پاک ہمیں اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنا تزکیہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین

Malik-Shahbaz
Malik-Shahbaz

تحریر : ملک محمد شہباز

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pen-and-Paper
Previous Post نیچے اتر کے تو آ
Next Post بڑھتی ہاؤسنگ سو سائٹیز ۔۔۔جدیدشہر۔۔۔یا پھر۔۔۔زرعی اراضی کا خاتمہ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.