yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

تھرپارکر ضلع کے آر او پلانٹس۔ حقیقت کیا ہے

Yes 2 Webmaster March 12, 2016 1 min read
Child Dead
Share this:
Child Dead
Child Dead

تحریر : کرن ناز
تھر پارکر سے بچوں کی اموات اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی تواتر سے آنی والی خبروں نے میرے اندر موجود صحافی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور مجھ میں خود وہاں جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کا اشتیاق پیدا ہوگیا ۔ بالآخر جنور ی کی اکیس تاریخ کو مجھے پاکستان کاﺅنسل فار میڈیا ویمن اور سندھ حکومت کے زیر اہتمام تین روزہ معلوماتی دورہ کے دوران تھرپارکر جانے کا اتفاق ہوا ۔ دورے کا مقصد تھرپارکر ضلع سے جڑے مسائل سے متعلق آگہی فراہم کرنا تھا ۔ ویسے تو یہ ضلع سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح پسماندہ اور زندگی کی سہولیات سے عاری ہے لیکن دو چیزیں ایسی نظر آئیں جو اسے سندھ کے دیگر پسماندہ علاقوں سے ممتاز کرتی ہیں۔

ایک ہے سڑکوں کا جال اور دوسرا آر او پلانٹس کے ذریعے مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ۔ مٹھی سے لے کر ننگر پارکر تک سفر کرتے ہوئے ایسی بہترین چمچماتی سیاہ سڑکوں کا سلسلہ تھا جیسی ہمیں کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی میسر نہیں ہے اور ٹھٹھہ ، عمر کوٹ اور دیگر اضلاع میں بھی مجھے ایسی رابطہ سڑکوں کا شدید فقدان محسوس ہوا۔ دوسری اہم چیز جس کے بارے میں سچی اور جھوٹی داستانیں مشہور ہیں وہ ہے تھرپارکر ضلع کے آر او پلانٹس ، مزے کی بات یہ ہے کہ امید کے برخلاف تقریبا بیشتر آپریشنل بھی ہیں ۔ دوسرے روز ہم نے مٹھی اور اسلام کوٹ کے کچھ علاقوں میں فلٹر پلانٹس اور ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔ تعلقہ مٹھی کے علاقے مصری شاہ میںشمسی توانائی سے چلنے والا ایشیا کا سب سے بڑا ریورس اوسموسس پلانٹ سندھ کول ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قریب نصب ہے جو روزانہ دو ملین گیلن پانی فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سات جنوری دو ہزار پندرہ کو ایشیا کے اس سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ سند ھ حکومت نے تھرپارکر ضلع میں پانچ اعشاریہ چار ارب روپے کی اسکیم کے تحت 750 آر او پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مختلف مقامات پر ریورس اوسموسس پلانٹس کی تنصیب کا تقریبا µ ستر فیصد کام پاک اوسس کمپنی کے تعاون سے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ پاک اوسس کمپنی دو ہزار چار سے پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوگوں تک پینے کا صاف پانی پہنچانے کا کام کررہی ہے۔

آر او پلانٹس کی تنصیب تھرپارکر ضلع کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے کیونکہپانی زندگی کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اور ان فلٹر پلانٹس کے ذریعے تھرپارکر کی مقامی آبادی کو محفوظ اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی نے ان کے صحت سے متعلق کئی مسائل حل کردئیے ہیں ۔ جب ہم نے وہاں کے مقامی باشندوں سے بات کی تو انہوں نے حکومت سندھ کے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں پہلے کی طرح دور جاکر پانی لانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑتی۔

رہائش کے قریب ہی پانی میسر ہے اور کاشت کاری کے لئے بھی یہی پانی استعمال کیا جاتا ہے جس سے فصل اچھی ہوتی ہے ۔ اس موقع پر ہم نے اسلام کوٹ کے مضافاتی علاقوں میں جاکر وہاں کے لوگوں کے رہن سہن اور کاشتکاری کے طریقے پر بھی تحقیق کی اور یہ جان کر ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ تھر کے صحرا میں بغیر کسی کھاد اور کیمیکل کے مقامی لوگ اپنی ضرورت کے لئے ایسی سبزیاں اگا رہے ہیں جو جسامت میں عام سبزیوں سے کئی گنا بڑی ہیں۔

ریورس اوسموسس پلانٹس کے ذریعے تھرپارکر کی مقامی آبادی کو محفوظ اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی نے ان کے صحت سے متعلق کئی مسائل حل کردئیے ہیں تاہم اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور تجربہ کار ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ان مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے میں ایک رکاوٹ ہے جس سے صوبائی حکومت نے قصدا µ چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ ارباب ا قتدار کو چاہیے کہ علاقے کے عوام کی صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کے کار آمد رکن بن سکیں۔

تحریر : کرن ناز

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post گیارہ ستمبر حملہ:امریکی عدالت نے ایران کو ملوث قراردیدیا
Next Post امریکا کا ایران میزائل تجربات کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.