yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

2016 تعلیمی سال قرار پایا

Yes 2 Webmaster February 24, 2016 1 min read
Academic Year
Share this:
Academic Year
Academic Year

تحریر: شہباز گھوش
بشپ جوزف ارشد نے سال 2016 کو تعلیم کا سال قرار دیاہے۔ بڑی خوبصورت اور خوش آئند بات ہے ۔مسحی بچوں کیلئے جو مشنری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔اور مستقبل کے سہانے خوابوں کی تعبیر دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں ۔علم ہی ایک ایسی چیز ہے ۔جو اگر انسانی ذہن کے اندر بچوں میں روشنی کی طرح پھیل جائے تو انسان کا کردار اور رنگ و روپ ہی نکھر جاتا ہے اور انسان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جاتا ہے۔

اندھیروں سے نکل کر اجالوں میں سفر کرنا شروع کردیتا ہے اور ملک وقوم کا نام روشن کردیتا ہے اور ہمیشہ کامیابیوں کے آسمان پر ستاروں کی طرح روشن رہتاہے ۔جسکی روشنی سے نہ صرف ایک گھر ،ایک ملک بلکہ پوری دنیا میں جالا کردیتاہے ۔لیکن اگر تعلیمی ادارے ہی بند پڑیں ہیں جائیں تو علم کے یہ معصوم جگنوں اندھیروں میں سے روشنی کیسے پھیلائیں گے۔جیساکہ چند عرصہ پہلے فیصل آباد کے قصبہ ڈجکوٹ کے ایک گائوں میں ایک مشنری سکول کے بند ہونے پر بچوں کے والدین نے بہت شور مچایا جسکی خبر ایک مقامی اخبار نے بھی شائع کی تھی۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگر چند مشنری سکولوں کی حالت بھی خراب ہوتی نظر آرہی ہے ۔جن میں ریلوے کالونی کا مشنری سکول، ہجویری ٹائون کا مشنری سکول اور اکبر آباد کا سکول اور منیر آباد کا سکول بھی فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔جبکہ ان ہی سکولوں میں مختلف ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ہجویری ٹائون اور چند ایک مشنری سکولوں میں غریب اور یتیم بچوں سے فیس وصول کرکے سکولوں کے اخراجات پورے کیے جارہے ہیں اور چند ایک اپنی مدد آپ کے تحت سکول چلارہے ہیں۔جبکہ سکول انتظامیہ کی طرف سے یہ بات بھی گردش کررہی ہے ،فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے غریب بچوں سے ایک دوسکولوں میں فیس وصول کی جارہی ہیں اور یتیم اور بے آسرا طالب علموں سے بھی فیس لی جاتی ہیں جبکہ دوسری اساتذہ بھی مشکل میں ہیں جن بچوں کے پاس گھر کی چھت تک نہیں ہیں وہ فیس کیسے ادا کریں گے۔

سکول کی اعلیٰ انتظامیہ کو چاہیے کہ غریب اور یتیم بچوں کے مستقبل کو ڈوبنے سے بچانے اور بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات اور دیگر مناسب ضروریات کو پورا کرے اور اساتذہ کو بھی مدنظر رکھے ۔اگر انتظامیہ نے بروقت سکولوں کی حالت زار پر نظر نہ کی تو غریب بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنا ایک خواب رہ جائے گا اور یہ ہی سکولوں کے بچے کل کو آوارہ گلی کو چوں اور بازاروں میں نظر آئیں گے ۔ملک وقوم کی بدنامی کا باعث بنے گے اور شرع ناخواندگی میں بھی اضافہ ہوگا اور ان کے ہاتھوں میں علم اور کتاب کی بجائے ناجانے کیا کیا ہوگا اور یہی بچے انٹیوں کے بھٹوں بر آپکو کام کرتے نظر آئیں گے اور تپتی دھوپ میں مٹی میں مٹی ہو کر رہ جائیں گے ایسا لگے کا جیسے ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے کوئی۔اعلیٰ انتظامیہ سے گذارش ہے کہ مشنری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں اور ساتھ ساتھ اساتذہ اور دیگر تعلیم سے جڑے ہو ئے ہر فرد کی مکمل ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

فنڈز کی عدم موجودگی کا سلسلہ اگر رکارہا تو معصوم اور نازک بچوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا ۔ان سکولوں سے پڑھ لکھ کر معصوم بچے ملک وقوم کا نام روشن کی بجائے جہالت کی گمنام وادیوں میں کھو جائیں گے۔ مشنری سکول انتظامیہ سے درخواست ہے کہ بچوں کے مستقبل کو روشن رکھنے کیلئے ان طالب علموں کی ہر تعلیمی ضروریات کا خیال رکھاجائے اور سکولوں کی حالت پر بھی غور کیا جائے ۔اس وقت جو سکول اپنی مدد آپ کے تحت کام چلا رہے ہیں ان کو بھی داد دینی چاہیے مگر ایک سکول کی پوری طرح دیکھ بھال کر سکول انتظامیہ کا پورا حق ہے اور اگر یہ حق ادا نہ ہوا تو بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کا خدشہ مزید پڑھ جائیگا ۔اگر ہم نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینی ہے تو سکولوں کی بگڑی ہوئی حالت جلد سے جلد سوچنے کی ضرورت ہے !۔

جس کی وجہ سے بچوں کا روشن مستقبل تباہ وبرباد ہونے سے بچ جائے گا اگر یہ مشنری سکولو ں میں زیر تعلیم بچے علم حاصل نہ کرسکے تو معاشرے میں امن نہیں بلکہ بد امنی پھیلے گی۔ محبت اور امن کا کوئی دیپ روشن نہیں ہوگا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ملک کی تمام تعلیمی درسگاہوں کیلئے خدا سے دعا کریں کہ خداوندکرم ہمارے ملک کے تمام تعلیمی اور دیگر اداروں کو اپنی پناہ میں رکھے تاکہ ان درسگاہوں میں پڑھنے والے یہ معصوم اور پھول جیسے بچے کل کو اپنے اور ملک کا سربراہ بن سکیں (آمین)

Shahbaz Ghosh
Shahbaz Ghosh

تحریر: شہباز گھوش

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Social Media
Previous Post ایک ہم ہیں
Next Post ہمارا دین اورہماری خواہشات
Religion

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.