لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت راہنما مسلم لیگ ن سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر سجاد احمد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال کو عوامی مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں لالہ موسیٰ کے باسیوں کے مسائل حل کرنے پر اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں سٹریٹ لائٹس ، واپڈا ، گیس پریشر ، اورگرینری ،جیسے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ شہر لالہ موسیٰ کو ماڈل سٹی آف لالہ موسیٰ بنانے کا منصوبہ جلد مکمل کریں گے اور یہاں کے عوام کے دریرنہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ان تھانہ کچہری کی سیاست کو ختم کرکے جرائم سے پاک سیاست کو فروغ دیں گے مخالفین کی طرف سے کیے جانے والے پراپیگنڈے پر ان کے منہ پر تمانچہ دیا جائے گا ۔ ہر علاقہ کو بہتر بنانے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے انشاء اللہ ہم بھی ہر کام کو صاف نیت کو ایمان داری سے کررہے ہیں UOGکیمپس اور DPSسکول لالہ موسیٰ پر کام زور وشور سے شروع ہے انشاء اللہ جلد وہاں پر مستقبل کے جوان وہاں اپنی زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے اور ٹرایماسنٹر ، سول ہسپتال ، میٹرنٹی ہوم پر ڈاکٹروں اور عملہ کی جو کمی ہے اس کو جلد پورا کیا جائے گا