counter easy hit

عباس بٹ کا شوکت مقبول بٹ سے اظہار تعزیت، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

Abbas-Butt

Abbas-Butt

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) عباس بٹ کا شوکت مقبول بٹ سے اظہار تعزیت، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت تفصیل کے مطابق کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس بٹنے شہید کشمیر مقبول بٹ کی زوجہ اور شوکت مقبول بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عباس بٹ نے کہا کہ نلا شبعہ مقبول بٹ کے خاندان کی تحریک آزادی میں بڑی قربانی ہے اور خاص طور پر مقبول بٹ کی زوجہ نے مقبول بٹ کی شہادت کے بعد دو بچوں کے ساتھ جو مشکل وقت گزارا ہے وہ ایک بہت بڑی قربانی ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

شوکت مقبول بٹ سمیت پورے خاندان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔