yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حقوقِ نسواں کے محافظ محسنِ انسانیت صلی اﷲ علیہ وسلم بہ حیثیت مثالی شوہر

F A Farooqi February 12, 2016February 12, 2016 1 min read
حقوقِ نسواں کے محافظ محسنِ انسانیت صلی اﷲ علیہ وسلم بہ حیثیت مثالی شوہر
Share this:
حقوقِ نسواں کے محافظ محسنِ انسانیت صلی اﷲ علیہ وسلم بہ حیثیت مثالی شوہر
حقوقِ نسواں کے محافظ محسنِ انسانیت صلی اﷲ علیہ وسلم بہ حیثیت مثالی شوہر

محسنِ انسانیت ﷺ کی سیرت طیّبہ، آپؐ کا مثالی اسوۂ حسنہ اور آپؐ کی ذاتِ گرامی اہلِ ایمان کے لیے سرچشمۂ ہدایت ہے اور مرکزِِ عشق و محبّت بھی۔ مسلمانوں کا دینی، تہذیبی، سیاسی، معاشرتی نظام اور ضابطۂ حیات لازماً آپؐ ہی کے اسوۂ حسنہ پر قائم اور احکامات پر استوارہونا چاہیے۔ اﷲ رب العزت نے اپنے حبیب محسنِ انسانیتؐ کو آخری رسول اور کامل اسوۂ حسنہ بناکر مبعوث فرمایا۔ آپؐ کے ہر فیصلے اور حکم کو ماننا ایمان کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے، جس کے بغیر ایمان کا تصور مشکل ہی نہیں بل کہ ناممکن ہے۔
ہدایت کے ہر متلاشی کے لیے آپؐ کی سیرت طیّبہ اور آپؐ کا اسوۂ حسنہ ہدایت کا نمونہ اور نجات کا ذریعہ ہے۔ معلم انسانیت، پیغمبر رحمت صلی اﷲ علیہ وسلم انسانِ کامل اورہادی اعظم ہیں۔ آپؐ کی سیرت و کردار کا ہر پہلو امتِ مسلمہ کے لیے روشن اور کامل نمونہ ہے۔ آپؐ عام زندگی اورمعاشرت میں انسانِ کامل تھے۔
آپؐ بیٹے، باپ، شوہر، بھائی اور بزرگ بھی تھے۔ آپؐ نے دینی، روحانی، سیاسی، معاشی، سماجی، معاشرتی اور عائلی زندگی میں ہر حیثیت سے شاہ راہ حیات پر ایسے نقوش ثبت کیے، جو تاقیامت امتِ مسلمہ کے لیے روشن نمونہ اور معیارِِ عمل بنے رہیں گے۔ آپؐ کی مثالی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ ہر عہد اور ہر دور میں مسلمانوں کی قوت و رفعت کا سر چشمہ اور ان کی قومی و ملی سیرت کی تشکیل و تعمیر کا بنیادی عنصر رہے ہیں۔ آپؐ نے زندگی کے ہر شعبے اور بندگی کے ہر گوشے میں انسانیت کی مکمل راہ نمائی فرمائی ہے۔ آپؐ کا عطاکردہ نظام، کامل، اکمل اور مینارۂ نور ہے۔
’’بہ حیثیتِ شوہر‘‘ اور سربراہ خاندان آپؐ نے جو اسوۂ حسنہ امت کے لیے پیش فرمایا وہ اسلامی تاریخ کا گراں بہا سرمایہ اور سیرتِ طیّبہ کا روشن باب ہے۔ آپؐ کی خانگی زندگی بہ حیثیت شوہر اور سربراہ خاندان، آپؐ کی سیرت و کردار امت کے لیے ایک روشن مثال اور رفیقِِ حیات کی حیثیت سے سیرت و کردار ہر شوہر اور سربراہِ خانہ کے لیے لائق تقلید ہے۔
آپؐ نے فرمایا ’’تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں، جو اپنے اہل خانہ اور بیویوں کے لیے اچّھے ہوں‘‘ (ترمذی شریف)
قرآن مجید نے اس حوالے سے جو اسلوب اختیار کیا وہ نہایت منفرد، جامع اور نصیحت آموز ہے۔ ترجمہ ’’ ان کے ساتھ معاشرت، معاملات، طرز زندگی اور برتاؤ معروف طریقے سے کرو، ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ۔‘‘ قرآن کریم کی اگر اسی آیت کو سامنے رکھا جائے اور اسی کے مطابق عمل کیا جائے تو خواتین پر ظلم و ستم کا خاتمہ ہوجائے اور ان سے حسن سلوک کی روش عام ہوجائے۔
رسول اکرمؐ امّت کے معلّم و مربّی ہیں۔ آپؐ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے میاں بیوی باہمی خیر خواہی اور خیر سگالی کے جذبات سے سرشار اور ایک دوسرے کے لیے فرحت و سکینت کا باعث ہوں۔
قرآن کریم نے اس رشتے کی لطافتوں اور نزاکتوں کو نہایت بلیغ انداز میں بیان کیا ’’وہ عورتیں تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو‘‘ (البقرہ) رسول اکرمؐ کا ارشاد گرامی ہے ’’ تم میں سے ہر ایک اپنی رعایا کا نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی نسبت بازپرس ہوگی، مرد اپنے بیوی بچوں کا رکھوالا ہے اور بیوی اپنے شوہر کے گھر کی ملکہ ہے، ان سے اس بارے میں بازپرس ہوگی‘‘ (صحیح بخاری شریف)
حضرت عبداﷲ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا ’’دنیا تمام سامان زندگی ہے اور دنیا کا بہترین سامانِ زندگی نیک صالح عورت ہے۔‘‘
محسن انسانیتؐ سے سوال کیا گیا کہ ہم میں کسی کی بیوی کا اس پر کیا حق ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ ’’جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ اور جب تم نیا لباس بنواؤ تو اس کا لباس بھی بنواؤ۔‘‘ (سنن ابوداؤد)
آپؐ کی سیرت طیبہ حسنِ معاشرت اور خانگی زندگی کا وہ کامل ترین نمونہ ہے، جو آپؐ کی علاوہ کسی کی زندگی میں نظر آتا۔ زمانۂ جاہلیت کی معاشرتی زندگی اور عالمی تہذیب و تمدن کی جانب نگاہ ڈالیے۔ تاریخ کے اس تاریک دور میں عورت کا کیا مقام و مرتبہ تھا، بہ حیثیت بیوی، عورت کو کیا حقوق حاصل تھے۔
روما کی تاریخ میں ’’عورت‘‘ کو بدی کا سرچشمہ اور لعنت کہا جارہا تھا، تہذیب و تمدن کے مرکز یونان اور فارس میں عورت کو مرد کے دامن پر بدنما داغ سمجھا جاتا تھا۔ مشرق و مغرب میں مرد و عورت کا ازدواجی رشتہ، مرد کی روحانی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا تھا۔
تاریکی کے اس عالم میں قرآن کریم نے عورت کو عزت و عظمت کا مرکزی نشان بنایا اور اس حقیقت کو آپؐ کی حیاتِ مبارک کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش فرمایا۔ اگر آپؐ کا حسنِ معاشرت پر مبنی عملی نقشہ عالم انسانیت کے سامنے نہ ہوتا تو صدیوں کا بگڑا ہوا سماج اور عالمی تہذیب، عورت کو باعزت مقام و مرتبہ دینے پر ہرگز آمادہ نہ ہوتی۔
ایک موقع پر رسالتِ مآب ﷺ نے فرمایا کہ ’’میں تم سب میں سے اپنی بیویوں کے ساتھ، سب سے بہتر ہوں۔‘‘ (ترمذی، ابن ماجہ)
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ سے کسی نے دریافت کیا رسول اکرمؐ کی گھریلو زندگی کیسی تھی، آپؐ نے گھریلو معمولات کیا تھے؟ آپؓ نے جواب دیا کہ ’’ آپؐ آدمیوں میں سے ایک آدمی تھے، آپؐ اپنے کپڑوں کی دیکھ بھال خود فرمالیتے، بکری کا دودھ خود دوہتے، اپنی ضرورتیں خود ہی پوری کرلیتے، اپنے کپڑوں کو خود ہی پیوند لگاتے، اپنے جوتے کی مرمت خود ہی کرلیتے، پانی کے ڈول کو ٹانکے لگاتے، بوجھ اٹھاتے، جانوروں کو چارہ ڈالتے، کوئی خادم ہوتا تو اس کے ساتھ مل کر کام کرتے۔ مثلاً اسے آٹا پسوا دیتے، اکیلے ہی محنت و مشقت کے کام کرلیتے، بازار جانے میں عار نہ تھا، سودا سلف خود ہی لاتے۔ اور ضرورت کی چیزیں ایک کپڑے میں باندھ کر خود اٹھا لاتے۔‘‘
لوگوں نے دریافت کیا کہ آپؐ گھر میں کیسے رہتے تھے؟
آپؓ نے فرمایا ’’سب سے زیادہ نرم دل، نرم خُو، ہمیشہ مسکرانے والے، خندہ جبیں اور نرم خوئی کی شان یہ تھی کہ کبھی کسی خادم کو جھڑکا نہیں، حق یہ کہ رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی بھی اپنے اہل و عیال کے لیے شفیق نہ تھا۔‘‘ (صحیح مسلم شریف)
آپؐ کی زندگی کے درخشاں پہلوؤں اور دل کش سیرت میں ایک یہ رنگ بھی نظر آتا ہے کہ آپؐ امہات المومنینؓ کی دل بستگی، تفریحِ طبع، راحت اور مسرّت کا بھرپور خیال رکھتے تھے۔ آپؐ نے اپنی ازواجِ مطہرات کو جو مقام عطا فرمایا، اس کی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ آپؐ نے بہ حیثیتِ شوہر اور سربراہ خاندان امت کے لیے جو روشن اور مثالی اسوہ حسنہ پیش فرمایا اس کی اتباع میں ہمارے لیے رشد و ہدایت کا سامان موجود ہے۔
اﷲ تعالیٰ ہمیں آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی بیویوں کے حقوق ادا کرنے والا بنائے۔ آمین

Special Thanks Express News

Original Link= http://www.express.pk/story/449907/

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Ghayarvein Sharif
Previous Post قا دریہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام برطانیہ میں سالانہ عرس مبا رک
Next Post ناپولی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار دو مخالف گروپوں میں صلح کروادی ۔
ناپولی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار دو مخالف کروپوں میں صلح کروادی

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.