yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

اگلے تین برسوں میں پچاس ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کو آسٹریا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ آسٹرین حکومت

Yes 2 Webmaster February 6, 2016 1 min read
Refugees
Share this:
Refugees
Refugees

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ویانا حکومت کے ایک منصوبے کے مطابق اگلے تین برسوں کے دوران پچاس ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کو آسٹریا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ آسٹرین حکومت کے اس منصوبے کا بظاہر مقصد اپنے ملک میں تارکین وطن کی آمد کو روکنا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق آسٹرین حکومت کے اس منصوبے میں رضاکارانہ طور پر آسٹریا سے جانے کے والے پناہ گزینوں کے لیے مالی مراعات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آسٹریا مزید ملکوں کو ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ محفوظ قرار دیے جانے والے ممالک کے شہریوں کو آسٹریا میں پناہ ملنے کے امکانات نہایت کم ہو جائیں گے۔

ویانا حکومت نے جنوری کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ آسٹریا آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کر کے 37 ہزار پانچ سو تک لے آیا جائے گا۔ گزشتہ برس یہ تعداد نوّے ہزار سے زیادہ تھی۔آسٹریا کی قدامت پسند وزیر داخلہ یوہانا مِکل لائٹنر کا ڈی پی اے کو فراہم کیے گئے ایک بیان میں کہنا تھا، ’’آسٹریا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے سب سے زیادہ مہاجرین کو ملک بدر کیا جاتا ہے۔ لیکن ہم ملک بدریوں کی رفتار میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ مِکل لائٹنر یورپی یونین میں بھی پناہ حاصل کرنے کے قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

آسٹریا میں برسر اقتدار اتحادی جماعتوں کی جانب سے پناہ کے سخت قوانین متعارف کرنے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ جائزوں کے مطابق مہاجرین مخالف جماعت فریڈم پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔محفوظ ممالک کی نئی فہرست میں مراکش، الجزائر، تیونس، گھانا، جارجیا اور منگولیا کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ محفوظ ممالک قرار دیے جانے کے بعد ان ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ دس روز کے اندر اندر کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ویانا حکومت نے ایسے تارکین وطن جو آسٹریا پہنچنے کے تین ماہ کے اندر اندر رضاکارانہ طور پر واپس اپنے ملک جانے کے لیے تیار ہیں، ان کے لیے 500 یورو کی مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جلد ملک بدری یقینی بنانے کے لیے چارٹرڈ فلائٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔آسٹریا کا شمار جرمنی اور سویڈین کے بعد ان یورپی ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی کے تناسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے سویڈن نے بھی80 ہزار ایسے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
German Police
Previous Post جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن اور ملک کے شمالی حصے میں چار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے
Next Post مجھے دشمن کے بچوں کا پڑھانا ہے
Teaching Children

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.