yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سودا

Yes 1 Webmaster February 4, 2016 1 min read
Depression
Share this:
Depression
Depression

تحریر: ارم فاطمہ لاہور
دریچے سے چھن چھن کر آتی چاند کی روشنی کمرے کے نیم تاریک ماحول میں اجالے کا تاثر پیدا کرنے میں ناکام ہورہی تھی۔ کھڑکی کے ساتھ کرسی اور اس پر دراز اس کا خاموش وجود کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا اس کی افسردگی کو نمایاں کر رہا تھا۔یہ کوئی آج کی بات نہیں تھی۔یہ گذشتہ کئی سالوں سے اس کے ساتھ ہوتا آرہا تھا۔ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی اسے قربانی کے جانور کی طرح سجا کر اور ہدایات دے کر ایسے نا قدرے انسانوں کے سامنے پیش کیا گیا جو اپنے بے لاگ تبصروں کی کند چھری سے اسے ذبح کر رہے تھے۔وہ خالی الذہن اور بے جان روح کی طرح ان کے درمیان بیٹھی اپنی ذات کی نفی ہوتے دیکھ رہی تھی۔ وہ خواتین کبھی کبھی بسکٹوں اور کبابوں پر ہاتھ صاف کرتیں اور کبھی سموسہ اٹھا کر پلیٹ میں ڈالٹیں اور سوال کرتیں !

“” آپ کی بیٹی کی عمر کتنی ہے ؟ دیکھنے میں تو 26،27 سال کی لگ رہی ہے۔” “رنگ کچھ دبتا ہوا سا ہے۔ کم ہے۔ میرے بیٹے کی پہلی ڈیمانڈ ہی یہی ہے کہ لڑکی خوبصورت ہونی چاہیے۔میرا بیٹا ما شائ اللہ بہت گورا ہے۔ویسے تو سب صورتیں اللہ نے بنائیں ہیں۔” تبصرے کے ساتھ اپنی بات کا بھرم رکھنے کے لیے لوگ کیسے اللہ کا سہارا لیتے ہیں۔؟ وہ بس سوچ کر رہ گئی۔ اور اس بار بھی پھانسی کے منتظر قیدی کی طرح ثمرین کے گھر والے انتظار کی سولی پر لٹکا دیے گئے۔اس آزمائش سے گذرنے کے بعد اور گھر میں سب کی نظروں سے بچنے کے لئے وہ اپنے کمرے میں بند ہو جاتی اورآئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا جائزہ لیتی !کس بات کی کمی ہے ؟
وہ آئینے سے سوال کرتی۔میرے ہاتھ خالی تو نہیں ہیں۔تعلیم کا ہنر اورگھر داری کا سلیقہ ہے۔اس خالق کائنات کے تمام فرائض ادا کرتی ہوں۔ کیا کم صورت ہونا میرا جرم ہے ؟

Dream
Dream

اسے شاید دنیا والوں کی نظروں سے اپنے آپ کو دیکھنا نہیں آتا تھا تبھی آئینہ اسے بہلا دیتا اور وہ پھر سے خواب بنے لگتیاور پھر سے نئی آزمائش کے لیے تیار ہو جاتی تھی۔کبھی وہ سوچتی اس کے ذہن میں بھی تو سوال اٹھتے ہین۔کیا کبھی اسے یہ حق ملے گا کہ وہ بھی ان سے جواب مانگ سکے ان لوگوں سے جو اسے مجرم کی طرح کٹہرے میں کھڑا کر کے نا کردہ جرم کی سزا اس کے نصیب میں لکھ دیتے ہیں وہ بھی کبھی ان سے پوچھے !”جب آپ کے سامنے آپ کی بیٹی میں موجود ذات کی خامیان بتائیں جاتیں ہیں تب شاید آپ کو خیال آتا ہو کہ اس جرم کا ارتکاب آپ نے بھی کیا تھا۔کسی کی آنکھوں کے خواب توڑے تھے ؟ کسی بیٹی کی ہنسی چھین کر اسے آنسوؤن کے سمدر میں دھکیل دیا تھا ؟مگر ہر بار وہ یہ سوچ کر رہ جاتی۔ کئی دنوں سے ثمرین کو گھر والوں کے روئے میں پر اسراریت محسوس ہو رہی تھی۔وہ آپس میں باتچیت کر رہے ہوتے اسے دیکھتے تو خاموش ہو جاتے۔وہ کچھ سمجھ نہ پاتی۔اور کچھ دنوں سے وہ محسوس کر رہی تھی کہ آذر اس کا بھائی کا رویہ بھی کچھ بدلہ ہوا ہے۔وہ اس سے پہلے کی طرح مذاق نہیں کرتا تھا۔ وہ ڈرائنگ روم میں آتی تو وہ اٹھ کر چلا جاتا تھا۔وہ کوئی بات کرنے کی کوشش کرتی تو مختصر جواب دے کر خاموش ہو جاتا۔ وہ اس کے روئیے کو سمجھ نہیں پا رہی تھی۔

وہ بہت حساس ہو گئی تھی۔ہر اک بات کے بارے میں سوچ کر گھنٹوں اداس رہتی اور کبھی کبھی آنسوؤں سے رو کر دل کا بوجھ ہلکا کرلیتی تھیمگر وہ اس ساری صورتحال کو سمجھنے سے قاصر تھی۔
جانے اب زندگی اس کا اب اور کیا امتحان لینے والی تھی۔؟اس دن کچن میں جاتے ہوئے امی کے کمرے سے آنے والی آوازوں نے اسے معاملے کی تہہ تک پہنچا دیا۔کمرے میں امی ابو کے علاوہ بڑے بھائی اور بھابھی بھی موجود تھیں۔”ہمیں ان کی بات مان لینی چاہیے۔رشتہ اچھا ہے۔” امی کہہ رہیں تھیں “میں ادلے بدلے کا رشتہ کرنے کے حق میں نہیں۔وہ صرف اپنے مفاد کا سوچ رہے ہیں۔ایسے رشتے قائم نہیں رہتے ” ابو کی آواز آئی۔

Higher education
Higher education

اسے یہ بات سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ لڑکے والے اس شرط کے ساتھ ثمرین کا رشتہ قبول کرنے کو تیار تھے کہ وہ ان کی قبول صورت بیٹی کو اپنے آعلٰی تعلیم یافتہ بیٹے سے نبھا دیتے۔اس انکشاف نے اسے لرزا دیا وہ اس قدر بے مایہ تھی کہ اس کے خوبرو بھائی کو اس کے لئے قربانی دینی پڑے۔اپنے خوابوں کو چکنا چور کرنا پڑے۔آذر اپنی کولیگ کے رشتے کے لئے ماں باپ سے بات کر چکا تھا۔اور اب وہی گھر والے اسے قربانی دینے کے لئے مجبور کر رہے تھے۔اپنے کمرے کی رائٹنگ ٹیبل پر بیٹھے اور اپنی سوچوں کو کاغذ پر منتقل کرتے ہوئے وہ بہت پر سکون تھیاس نے کچھ سوال اٹھائے تھے ؟مجبوری کے رشتے میں بنھے یہ بندھن کب دل سے نبھائے جا سکتے ہیں؟کیا رشتوں میں محبت اور اپنایت کے بجائے اب صرف “سودے ” ہوا کریں گے؟

“اپنے مفاد کے سودے، کسی کے خواب توڑنے کے سودے، ان نازک کانچ کی مانند بیٹیوں کے جذبات کے سودے “” خدارا کسی کی بیٹی کی آنکھوں میں بسے خوابوں کو رنگوں سے بھر دیں کل کوئی آپ کی بیٹی ککے خوابوں کی تکمیل کرے گا پھر شاید یہ معاشرہ ایک مثبت سوچ اور ایک نئی راہ پر گامزن ہو سکے۔”یہ فیصلہ کرتے ہوئے وہ بہت پر سکون تھی۔اسے یہ سودا منظور نہیں تھا۔ایک لمحے کو اسے لگا وہ جدوجہد سے بھاگ رہی ہے۔مایوسی کفر ہے۔کہیں شاید امید کی کرن ملے۔وہ گھر والوں کو اپنے احساس اورسوچ سے آگاہ کر سکے مگر وہ یہ بھی جانتی تھی جلد یا بدیر اسے ان کے فیصلے پر سر جھکانا پڑے گا۔تب شاید وہ اپنے بھائی کے خوابوں کو روندنے کی مجرم ٹھہرے۔ممکن ہے اس کی قربانی کی مثال اوراس کی تحریر سے معاشرے کے افراد کے روئے اور ذہن بدل جائیں اپنی اس تحریر کو اخبار کے ادبی ایڈیشن کے پتہ پر ارسال کر کے اس نے موت کی آغوش میں پناہ لے لی

تحریر: ارم فاطمہ لاہور

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Terrorist
Previous Post دہشت گرد نعرہ تکبیر کی آوازیں
Next Post یوسی پوران کے موضعات کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں،راجہ اصغر علی

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.