yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بقا کی فکر کرو خود ہی زندگی کے لیے

Yesurdu February 4, 2016 1 min read
Share this:
Do not worry about
Do not worry about

انسانی زندگی کوشش اور جدوجہد سے عبارت ہے اگر سعی و کوشش کو زندگی سے نکال لیا جائے تو حیاتِ انسانی کی پوری سرگزشت ایک بے کیف اور بے مقصد داستان بن کررہ جاتی ہے۔ کائنات کی ہر شئے کسی نہ کسی مقصد کے لیے مصروف عمل ہے جب تک منزل متعین نہ ہو سفر ممکن نہیں ہو سکتا۔ سفر کسی منزل کی کوشش کے تابع ہوتا ہے اگر منزل میں دل کشی ہے تو منزل خود مسافر پیداکرئے گی گویا منزل وہی پاتا ہے اور اسی کے استقبال کے لیے منزل کی راحتیں اور بہاریں بے چین ہوتی ہیں جو چلتا ہے ، جو مصروف عمل ہوتا ہے۔ جو کاہل ہوتے ہیں جن کی نگاہیں دُوسروں کے سہارے ڈھونڈتی ہیں وہ خود اپنے لیے ایک بوجھ بن جاتے ہیں اور جو لوگ اپنی دُنیا آپ بناتے ہیں اُن کے لیے زندگی کا ہر سانس عبادت بن جاتا ہے اُن کا ہر عمل قبولیت کا شرف پاتا ہے اور وہ تاریخ کا فخر بن جاتے ہیں۔
زندگی میں اُمید و یاس ساتھ ساتھ چلتے ہیں وہ شخص جو یاس کے گھپ اندھیروں میں بھی پُراُمید رہتا ہے کوشش کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا ،ایک وقت آتا ہے کہ وہ اندھیر ے چھٹ جاتے ہیں اور صبح کا روشن مطلع اُس کے لیے اُجالوں کی گود کھول دیتا ہے اور وہ جو خود اُبھرنے سنبھلنے اور نکھرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے، اندھیرے اس کی روح کی تابانیوں کو نگل جاتے ہیں اور وہ ظلمتوں ہی میں ٹامک ٹویاں مارتا رہ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ذات ہے وہ ذات انسان کی ہر حال میں مدد کرتی ہے اس کی نوازشیں ہم پر بے شمار ہیں مگر اس کی رحمت بھی اس امر کو دیکھتی ہے کہ کس دل میں اُبھرنے اور سنورنے کی تمنا ہے تمنا کا نتیجہ کوشش ہوتا ہے اور جو کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کا ساتھ دیتی ہے جو اپنی حالت خود بدلنے کی آرزو نہیں کرتا وہ رحیم و کریم ذات بھی اُسے اس کی حالت پر چھوڑ دیتی ہے ۔ بقولِ شاعر
؂خُدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
؂؂ نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
کوئی کام ہو اس میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ انسان کے دل میں اس کام کو کرنے کا سچا اور پکا ارادہ ہو۔ و ہ ادارے کے خلوص اورنیت کی سچائی کے ساتھ حصول مقصد کے لیے سخت کوشش کرے اور جب یہ دونوں چیزیں اس میںیکجا ہو جائیں تو پھر رحمت خدا وندی اس سعی و کوشش کو قبولیت سے نوازتی اور اس کی تدبیروں کو تقدیر بنا دیتی ہے۔جو فرد یا قو م اپنی دُنیا آپ پیدا نہیں کرتی، کوشش کو شعار زندگی نہیں بناتی ، صیح سالم ہوتے ہوئے بھی چلنے کے لیے بیساکھیوں کی طلبگار رہتی ہے ۔ دُوسروں کی طرف التماس بھری نظروں سے تکتی ہے وہ فرد یا قوم غیور و معزز ہرگز نہیں ہو سکتی ۔ غیور قوموں کے عزائم بلند ہوتے ہیں وہ آسمان کی رفعتوں کی خاطر میں نہیں لاتیں اُن کی اُڑان لا انتہا ہوتی ہے۔ وہ ریگزاروں، خارزاروں اور صحراوں میں باغبانی کی بنیاد رکھتی ہیں۔وہ کانٹوں کی نوک کو اپنے لہو سے سرُخی بخشتی ہیں۔ نتیجہ معلوم کہ صحرا انہیں راستہ دیتے ہیں۔ سمندر اُن کے لیے دو نیم ہو جاتے ہیں اور پہاڑوں کا سارا شکوہ اور ساری بلندی اُن کے قدموں تلے ریت کے کنکر نظر آتی ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم میں حقیقی شعور بیدار ہو ہماری ایسی تربیت اور اہنمائی کیلئے ایسا پلیٹ فارم میسر آئے جو ہمیں خود اعتمادی کی قوت سے ہمکنار کرے۔ ملک بھر میں کئی ایسی تنظیمیں این جی اوز محروم طبقات میں شعور کی بیداری کیلئے کام کر رہی ہیں جسمیں “سنگی فاونڈیشن”کا کام قابل رشک ہے جو پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے ۴۵ اضلاع میں قومی سطح پر علم وتحقیق کے ذریعے اپنی مد د آپ کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے سرکردہ ہے ۔ سنگی فاونڈیشن ایک غیر سرکاری ، غیر منافع بخش ادارہ ہے جو محروم و نظر انداز طبقات کے ساتھ ملکر اداروں اور پالیسوں کی سطح پر تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔ سنگی فاونڈیشن کا پروگرام “آوازسماجی بیداری” محر وم و نظر انداز طبقات میں بلاتفریق جنس، نسل، ذات اور مذہب وسائل کے منصفانہ اور مساویانہ استعمال کے لیے عوام میں جو شعور بیدار کر رہا ہے اس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں درپیش مسائل کا حل اسی میں ہے کہ ہر انسان کو جستجو اور تحقیق کا مکمل اختیار تفویض کیا جائے۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی تب ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ بقول شاعر
؂ بقا کی فکر کر و خود ہی زندگی کے لیے
زمانہ کچھ بھی نہیں کرتا کبھی کسی کے لیے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post غربت ایک نعمت ہے
Next Post چوہدری افضال خاں مراڑیہ کی والدہ کا ختم چہلم 4فروری جمعرات کو ہو گا

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.