counter easy hit

فراری دبئی کے پولیس کمپاؤنڈ میں بے بسی کی تصویر

Ferrari Dubai police

Ferrari Dubai police

دبئی………ایک بے چاری فراری دبئی کےپولیس کمپائونڈ میں بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ سڑکوں پر دوڑے یا مقابلوں میں، سرخ فراری سےنظر نہیں ہٹتی، لیکن ایک فراری ایسی ہے جو گاڑی کم اور بےچاری زیادہ لگتی ہے۔
جی ہاں ضبط کی گئی ایک قیمتی فراری دبئی پولیس کمپائونڈ میں گذشتہ چھ برس سے گم سم پڑی ہے۔ تیس لاکھ ڈالریعنی تیس کروڑ روپے مالیت کی یہ سرخ فراری دنیا کی قیمتی ترین گاڑی اور لمیٹیڈ ایڈیشن ہے،جو پہلے لاکھوں میں ایک نظر آتی تھی،آج کل دھول میں اٹی ہوئی ہے،اسے دوہزار دو کے پیرس شو میں پہلی بارپیش کیا گیا تھا۔ اس فراری کا مالک کون ہے اور اسے کمپائونڈ میں کیوں لایا گیا کچھ نہیں پتا،فراری کو اب کسی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔