yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

آب گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

Yes 2 Webmaster February 2, 2016 1 min read
Wetland Pond
Share this:
Wetland Pond
Wetland Pond

تحریر : اختر سردار چودھری
آب گاہ سے مراد ایسے علاقے اور جزائر ،سمندر سے ابھرنے والے خطے ،ایسے پانی کے ذخائر جن میں چھ میٹر تک پانی کی گہرائی ہو ۔زمین پر بستے انسانوں نے اس بات کو جب محسوس کیا گیا کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ۔جس کے سنگین اثرات دنیا پر ظاہر ہونا بھی شروع ہو چکے ہیں ۔جو رفتہ رفتہ دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے ۔تودنیا کے 95 ممالک نے 2 فروری 1971 ء کو ایران کے شہر رامسر میں کنونشن آن ویٹ لینڈ کا انعقاد کیا ۔جس میں آب گاہوں کے تحفظ کے لیے ایک معاہدہ طے کیا گیا ۔جو 1975میں نافذ ہوا ۔ اور اب دنیا بھر میں 2 فروری کو آب گاہوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ پاکستان نے 1976میں اس کنونشن میں شمولیت کی اور دنیا بھر میں آب گاہوں کے تحفظ کے لیے بنے اس کنونشن کا رکن بنا ۔رامسر کنونشن نے دنیا کی آب گاہوں کی فہرست تیار کی ہے ۔اسے آب گاہوں کا عالمی ادارہ بھی کہا جا سکتا ہے۔را مسر کنونشن ایک معاہدہ ہے جس کا رکن بننے کے لیے تین وعدے کرنے ہوتے ہیں ۔اول ،عالمی اہمیت کی حامل آب گاہوں کو رام سر کنونشن میں شامل کروانا۔

دوم یہ کہ اس ملک میں پائی جانے والی تمام آب گاہوں کے درست استعمال،اور ان کو مفید بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا سوم آبی انواع اور پانی کے مشترکہ نظاموں کے لیے تعاون کرنا شامل ہیں۔آب گاہوں کے بے شمار فوائد ہیں ۔مثلاََآب گاہوں میں کثیر تعدا میں پودوں کی اقسام ،پرندوں کی سینکڑوں اقسام ،مچھلیوں کی درجنوں اقسام ،پرورش پاتی ہیں ۔آب گاہیں کسی بھی ملک کی معاشی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔آب گاہوں سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔آب گاہیں انسانوں کے پینے کے لیے پانی مہیا کرتی ہیں ۔ہوا کے دبائو کو کنٹرول کرتی ہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچائو کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔

موسم کی تبدیلیوں کو اعتدال میں رکھنے کے کام آتی ہیں ۔اور سب سے بڑھ کر زیر زمیں پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں ۔پاکستان کی آب گاہیں اللہ تعالی کی طرف سے پاکستان کو ایک عظیم تحفہ ہیں ۔پاکستان میں 225 قابل ذکر آب گاہیں موجود ہیں ۔قدرتی اور مصنوعی ان میں سے 112 بڑی آب گاہیں ہیں آزاد کشمیر میں 10۔بلوچستان میں 22 ۔خیبر پختونخوا میں 20 ۔شمالی علاقہ جات 12 ۔پنجاب میں 17 ۔سندھ میں30 ۔وفاق میں ایک آب گاہ ہے۔

پاکستان کے کل رقبے کے ایک اندازے کے مطابق 10 فیصد سے زائد رقبہ پر آب گاہیں ہیں پاکستان کی 19 آب گاہوں کو رامسر سائٹ کا درجہ حاصل ہے ۔جن میں سے صوبہ سندھ میں 9 آب گاہیں ،کینجھل جھیل ۔دیہہ اکڑو ۔ڈرگ جھیل ۔ہالیجی جھیل ۔انڈس ڈیلٹا ۔انڈس ڈولفن ریزور۔جبھو لگون ۔نرڑی لگون ۔رن آف کچھ ۔صوبہ پنجاب کی 3 آب گاہوں میں ۔تونسہ بیراج ،اچالی کمپلیکس ۔چشمہ بیراج ۔اسی طرح بلوچستان کی 5 آب گاہوں ہیں جن کے نام ،استولا آئی لینڈ ۔جیوانی کوسٹل ۔حب ڈیم ۔میانی ھور۔اومارہ ٹرٹل بیچ۔ خیبر پختونخوا میں صر ف 2 آب گاہیں رامسر سائٹ میں شامل ہیں جن کے نام ٹاڈا ڈیم اور تھانے دار والاپائی ۔ خیال رہے یہ صرف ان آب گاہوں کے نام ہیں، جن کو رامسر سائٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

پاکستان میںان آب گاہوں کے اطراف میں 1 کروڑ 40 لاکھ افراد بستے ہیں ۔اپنی آب گاہوں کو تحفظ دے کر ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ سکتے ہیں ۔لاکھوں افراد کو روزگار دے سکتے ہیں ۔ زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ایک سروے کے مطابق پاکستان میں پانی کے وسائل تیزی سے ختم ہو رہے۔ 2040 تک 40 فیصد ختم ہو جائیں گے ۔یہ بات تو ہم نے کئی بار سنی ہے کہ آئندہ جنگ پانی پر ہو گی۔پاکستان میں آب گاہوں کی بقا کو شدید خطرات ہیں کیونکہ ان کی صفائی کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

ماحولیاتی قانون 1997کے تحت صنعتی ادارے اس کے پابند ہیں کہ وہ کیمیائی مادوں کی صفائی کر کے پانی کا اخراج کریں لیکن اس قانون پر عمل نہیں ہو رہا ،جس وجہ سے آب گاہیں آلودگی کا شکار ہو رہی ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون پر سختی سے عمل ہو ۔تاکہ آب گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Arshad Kambo
Previous Post ناکام لیگ نے ہر دور میں پیپلز پارٹی سے انتقام لیا گیا۔ ارشاد کمبوہ
Next Post بارسلونا : ندائے کشمیر 5 فروری ساڑھے 4 بجے پروگرام منعقد کرے گی
Barcelona Peoples Party

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.