yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ضلع مانسہرہ کو کس کی نظر لگی ہے؟ حصہ اول

Yes 1 Webmaster January 27, 2016 1 min read
Mansehra
Share this:
Mansehra
Mansehra

تحریر:ابنِ نیاز
ہسپتال ہے، دوائی نہیں۔ گند ہے، صفائی نہیں۔ پانی ہے، نالے کی کٹائی نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلند بانگ دعوے کیے، لیکن افسوس، انتہائی افسوس کہ سارے دعوے پشاور تک ہی محدود ہو کر رہ گئے۔ یا پھر صرف ان شہروں میں جہاں اکثریتی ووٹ ان کو ملے تھے۔ مانسہرہ سے نو ن لیگ کے امید وار منتخب ہوئے تھے، انھوں نے بھی اسلام آباد میں ڈیرہ ڈال لیا۔ جو ایم پی اے ہیں، وہ شاید ہفتہ اتوار کو اپنے گھروں کے چکر لگاتے ہوں، لیکن ا ن کے حلقے میں انکے گھر کے علاوہ بھی کچھ علاقے آتے ہیں، یہ ان کی یاداشت سے عرصہ پانچ سال کے لیے محو ہو چکا ہے۔

اس لیے کہ اب ہم ان کے لیے شودر ہو چکے ہیں۔ وہ بڑی گاڑیوں میں، فل پروٹوکول کے ساتھ ہوتے ہیں۔ لازمی نہیں کہ پروٹوکول میں گاڑیاں بھی شامل ہوں، لیکن ان کے ارد گرد مکھن فروش افراد کا ایک جمگھٹا لگا رہتا ہے تو ہم جیسے عام سادہ لوح لوگ اس مکھن کی وجہ سے پہلے سے ہی پھسل کر نیچے گر پڑتے ہیں۔ جس طرح کی گاڑیوں میں وہ سفر کرتے ہیں ان میں دھچکے تو لگتے نہیں۔ تو ان کو کیسے علم ہو گا کہ گڑھی روڈ سے جاتے ہوئے ناظم کے دفترتک کیسے کیسے دھچکے لگتے ہیں۔

وہ مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے علاج کروائیں تو پتہ چلے کہ جب ایک وقت میں ایمرجنسی میں پچاس مریض کھڑے ہوں، اور ایک یا دو ڈاکٹر ہوں تو مریضوں پر کیا گزرتی ہے۔پچاس مریضوں میں سے اگر بہت کم بھی ہوئے تو بیس کے قریب واقعی میں ایمرجنسی والے ہوں گے۔ ایمرجنسی کا مطلب ایکسیڈنٹ میں ہی زخمی ہو کر آنا نہیں ہوتا۔ کسی درد کی حالت میں بھی ایمرجنسی ہو سکتی ہے۔ جس کو وہ برداشت نہ کر سکے اور بے ہوش ہو جائے۔لیکن ہمارے اس اکلوتے ہسپتال میں اوپی ڈی کے دوران ایک سیکشن میں دو یا تین ڈاکٹر ہوتے ہیں وہ بھی مریض کو ایک منٹ سے کم وقت میں چیک کرکے فارغ کر دیتے ہیں۔ ساتھ میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور مریض بھی چیک ہو رہا ہوتا ہے۔ تو کیاخاک چیک ہو گا؟ کبھی بھی مریض کو تفصیل سے نہیں چیک کیا۔ اگر کوئی مریض بتاتا ہے کہ اس کو بخار ہے تو ڈاکٹر نے ہمیشہ اس کو بخار کی دوائی دی۔ کبھی اس کی تہہ تک نہیں پہنچے کہ بخار کی وجہ کیا ہے؟ ہاضمہ خراب ہے، گلہ خراب ہے، الرجی ہے یا کوئی اور وجہ؟ اگر مریض تھوڑا سا اصرار کر بیٹھے تو اس کو ٹیسٹ لکھ دیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ کی بات آئی تو ہسپتال کی لیبارٹی میں گنے چنے شاید دس سے پندرہ ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ یا بیس کہہ دیں۔ ایک ضلع کی ہسپتال ہو، اور کافی بڑی ہسپتال ہو۔ اس میں ٹیسٹ کی یہ صورت حال ہو۔ بہت کم مریض ایسے ہوتے ہیں جو ہسپتال کی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتے ہوں گے۔ کیونکہ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی میں لیب میں ڈاکٹر تو کوئی نہیں البتہ جو اٹینڈنٹ موجود ہوتا ہے وہ ایک ٹیسٹ لگا کر اگلے مریض کے لیے آدھ گھنٹے کا انتظار لگا دیتا ہے۔یوں آٹھ گھنٹے میں صرف خون کے زیادہ سے زیادہ سولہ سے بیس ٹیسٹ ہی ممکن ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح اور ٹیسٹس کی بھی صورتحال ہوتی ہے۔ البتہ یہ ضرور کہوں گا کہ ہسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ اب تک تو سارے نتائج بہت اچھے آتے تھے، کافی دنوں سے جانا نہیں ہوا، تو اب کا اپ ڈیٹ علم نہیں۔

Mansehra District Hospital
Mansehra District Hospital

پھر مریض ٹیسٹ کا یہ نتیجہ لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ہے۔ ڈاکٹر کے پاس پھر ایک لمبی قطار لگی ہوتی ہے۔ وہی مریض جس نے پہلے ایک گھنٹہ انتظار کرکے اپنا چیک اپ کروایا تھا، اب بھی اس کو دوبارہ ٹیسٹ چیک کروانے میں اور نسخہ لکھوانے میں آدھا گھنٹہ تو لگ ہی جاتا ہے۔ اور ڈاکٹر دوائی بھی وہ لکھتا ہے جو دو تین دن پہلے کوئی نہ کوئی فارماسیوٹیکل کمپنی کا نمائندہ بتا کر گیا ہوتا ہے، اس وعدے کے ساتھ کہ اگر ڈاکٹر صرف تین عدد کاٹن بھی بکوادے گا تو ایک عدد چھوٹی مہران گاڑی اگلے دن اس ڈاکٹر کے گھر کے باہر کھڑی ہو گی۔ لازمی نہیں کہ مہران گاڑی ہی ہو، اور بھی کئی مراعات ہو سکتی ہیں۔ اب معدے کی ایک دوائی ہے میپرا زول۔ مختلف ناموں سے مختلف قیمت لگی مختلف کمپنیوں کی پیکنگ میں آتی ہے۔ایک کمپنی کی چودہ ٹیبلٹس یا کیپسول کی پیکنگ ایک سو چالیس روپے تو دوسری کمپنی کی وہی دوائی پانچ سو روپے کی۔ ڈاکٹر کبھی بھی مریض کی معاشی حالت پر غور نہیں کرتا۔ اور پانچ سو روپے والی دوائی لکھ کر دے دے گا۔
بے چارے مریض کو کیا علم کہ اسی فارمولے کی دوسری دوائی بھی میسر ہے۔ سونے پہ سہاگہ، ہمارے کیمسٹ دکاندار حضرات بھی کبھی مریض کی طرف داری نہیں کرتے۔ کبھی مریض کو نہیں کہتے کہ پانچ سوالی دوائی کی جگہ ایک سو چالیس روپے والی دوائی کا بھی وہی اثر ہے۔ لیکن ایک سو چالیس میں کیمسٹ کو بیس روپے بچتے ہیں تو پانچ سو والی میں سو روپے۔ وہ کیوں ایک سو چالیس والی دوائی دے گا۔ میرا ایک کزن کچھ عرصہ پہلے ڈرگز کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے ادارے میں جاب کرتا تھا۔ اسکا کہنا ہے کہ ڈرگز والے ہمیں خود بتاتے کہ پاکستان میں چونکہ اکثر دوائیں امپورٹ ہوتی ہیں تو امپورٹ شدہ دوائی کی قیمت در حقیقت فروخت کردہ قیمت سے پانچ سو سے آٹھ سو گناہ تک کم ہوتی ہے۔

بے شک آپ اس میں پیکنگ کی قیمت لگالیں، دو تین بار کا کرایہ لگا لیں، کمپنی کے نمائندہ کی تنخواہ فی کیپسول لگا لیں، لیکن پھر بھی اصل قیمت بہت ہی زیادہ کم ہوتی ہے۔ اس نے مثال دی ایک دوائی کی (نام مجھے یاد نہیں رہا)۔اس نے کہا کہ دس کیپسولوں میں جتنا مواد ہوتا ہے اس کی کل درآمدی قیمت بیس روپے بنتی ہے۔ دکاندار تک پہنچے تک جس میں مختلف اخراجات شامل کر لیں، مزدور کی مزدوری، بجلی گیس پانی کا بل، فیکٹری کا کرایہ، مالک کی آمدنی، اور دیگر متفرق اخراجات ، تب بھی اس دس کیپسول والی ڈبی کی حد قیمت ساٹھ روپے سے زیادہ نہیں جاتی۔ لیکن جب دکاندار آپ کووہ ڈبی دیتا ہے تو ڈبی پر قیمت تین سو ساٹھ روپے لکھی ہوتی ہے۔اب بتائیں کہ ساٹھ روپے کی ڈبی کی قیمت جب تین سو ساٹھ روپے ہو گی تو ڈاکٹر کا حصہ بھی تو لازمی ہو گا۔

کیا اس شہر مانسہرہ کے عوامی نمائندے (دس فیصد عوام کے ) یہ حق نہیں رکھتے کہ مریضوں کو اس نازک صورتحال سے بچائیں۔ ہسپتال کی صورتحال کو باقاعدہ اس طرح منظم کریں کہ ڈاکٹر وں کی بھی ایک اچھی تعداد موجود ہو۔ مریضوں کو باقاعدہ تسلی سے چیک کرے۔ہسپتال میں ہر سہولت میسر ہو۔ یقین کریں کہ مریضوں کے لیے جو بستر موجود ہیں ان کی صورت حال سے کون واقف نہیں۔ ہاں نہیں واقف تو یہ نمائندے اس وقت واقف نہیں۔ کیونکہ ان کو یہاں کبھی علاج جو نہیں کروانا ہوتا۔ وہ تو کم سے کم اسلام آباد کی ہسپتالوں میں علاج کروانے جاتے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ ایم این اے یا ایم پی نہ ہوتے ہوئے بھی باہر کی سیر کرنے جاتے ہیں اور علاج امریکہ کے ہسپتال میں کرواتے ہیں۔ کیونکہ اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں پاکستان کے کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایا کہ یہاںپر اپنا فشارِخون ہی چیک کروا سکیں۔بستروں کی صورت حال ایسی ہوتی ہے کہ وہ رسیوں سے بندھے ہوتے ہیں۔

اگر اتفاق سے مریض کے ساتھ بستر پر کوئی تیماردار لمحہ بھر کو اٹک جائے تو مریض اور تیماردار نیچے اور بستر ان کے اوپر ہوتا ہے۔ صفائی کا انتظام انتہائی اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے۔ بے شک قصور عوام کا ہوتا ہے کہ وہ بنا یہ دیکھے کہ ہسپتال میں کھڑے ہیں ، جھٹ سے منہ سے نسوار نکالی اور ایک کونے کا نشانہ لیتے ہوئے پھینک دی۔ پھر چلتے چلتے ایک دیوار پر دو تین بار تھوک دیا۔ واش رومز کی حالت تو ایسی ہے کہ بندہ جائے تو کدھر جائے۔ پہلے تو ناک منہ کو اچھی طرح ڈھانپ کر گھسا جاتا ہے اور ساتھ میں پھر واش روم میں پائوں رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ دنوں تو کیا، ہفتوں ہفتوں صفائی والا واش روم کا چکر نہیں لگاتا۔ ٹوٹے ہوئے سینک میں پانی نہیں آتا۔ جتنا قصور عوام کا ہے، اتنا ہی قصور صفائی کا ہے۔ اگر ہسپتال کو پہلے دن سے ہی وہ ستھرا رکھتے، کسی اچھے ہسپتال کی طرح ہر وقت ایک جگہ پر تین چار صفائی والے موجود ہوں تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ کوئی گند کرے۔کیونکہ انہیں پھر یہ احساس لازمی ہو گا کہ اگر گندہ کیا تو خود کی یا ساتھ موجود مریض کی بیماری میں اضافہ ہی ہو گا۔

Mansehra Hospital
Mansehra Hospital

سرکاری ہسپتال ہے، کوئی بھنگڑ خانہ نہیں۔ پیار سے ہر کام نکالا جا سکتا ہے۔ اگر اساتذہ کا ریفرشر کورس کروایا جا سکتا ہے تو ہسپتال میں ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین کی اچھی تعداد تعینات کرکے ان کو سکھایا جا سکتا ہے کہ ہر مریض کو، تیمار دار کو اچھی طرح سمجھائیں کہ ان کا فائدہ کیا ہے؟ ایک مریض کے ساتھ دو سے زیادہ تیماردار نہ ہوں۔ ایک باہر جو دوائی وغیرہ لا سکے (اگرچہ پی ٹی آئی حکومت کا اعلان تھا کہ ہسپتالوں میں مفت دوائی فراہم کی جائے گی۔ لیکن سوائے درد کے ایک دو انجکشنز کے کچھ بھی نہیں ملتا ، یا مشکل سے ایک دو اور انجکشنز ملتے ہوں۔ دوائی تو ہر گز نہیں دستیاب) ، دوسرا مریض کے ساتھ اندر۔ تاکہ بوقتِ ضرورت ڈاکٹر تک کوئی لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ہو ، ساتھ رہ سکے۔آج تک شاید ہی محکمہ صحت کے کسی نمائندہ نے ہسپتال کا چکر لگایا ہو۔ اگر لگایا بھی ہو گا تو چائے پی، سموسے کھائے اور چل دیے۔ مریضوں سے یا تیمارداروں سے یقینا پوچھا ہو گا کہ کیا صورتحال ہے، بہتری لانے کا وعدہ کرکے چل دیے۔ اور ابھی تک چل رہے ہیں۔

عوام الناس بھی تو قصور وار ہیں۔ جب ان کو سہولیات نہیں ملتیں تو ان کا رویہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ کم وسائل کو وہ صرف اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمارا دین بہت پیارا دین ہے۔ وہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اپنے لیے نہیں، دوسروں کے لیے جیو۔ اللہ پاک آپ کی زندگی میں خیرو عافیت والی برکت ڈالے گا۔ آپ اگر کسی کی مدد اپنی مشکل وقت میں کریں گے تو اللہ پاک یقینا آپ کی مدد اس وقت کرے گا جب آپ کو یہ یقین ہو گا کہ اب آپ کا مدد گار کوئی نہیں، یہاں تک کوئی کوئی رشتہ دار، دوست احباب بھی نہیں۔ جب تحمل کا مادہ پیدا کرتے ہوئے آپ دوسروں کو ترجیح دیں گے تو یقین رکھیں کہ اللہ پاک آپ کے لیے وہ وسیلہ پیدا فرمائے گا کہ آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔ شرط صرف اتنی سی ہے کہ اللہ پر یقین کامل رکھیں۔

Ibn e Niaz Logo
Ibn e Niaz Logo

تحریر:ابنِ نیاز

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Rich Man
Previous Post جہنم کا ہے یہ ایندھن جسے تو روح کی غذا سمجھتا ہے
Next Post ٹریفک حادثات
Road Accident

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.