yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

یونیورسٹیز کی سکیورٹی

Yes 1 Webmaster January 25, 2016 1 min read
University Security
Share this:
University Security
University Security

تحریر: حنظلہ عماد
یونیورسٹیز اور جامعات وہ ادارے ہیں کہ جن میں کسی بھی ملک وقوم کا مستقبل پروان چڑھتا ہے۔ یہیں بہترین دماغ پرورش پاتے ہیں اور مسائل کا حل بھی انہی جامعات میں تلاش کرنے میں ہی عافیت ہے لیکن اس سب کے لیے ان جامعات کا ماحول پرامن اور پر سکون ہونا ضروری ہے۔کیونکہ تخلیق اور تعمیر کے لئے یہ دو عناصر کا ہونا لازم ہے۔

چندروز قبل چارسدہ یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ملک بھرکی جامعات میں ایک خوف کی فضا ہے۔اس حملے میں 20کے قریب طلبا نے جام شہادت نوش کیا اور بہت سے زخمی بھی ہوئے۔اس حملے کے بعد ہر یونیورسٹی کے طلبا ڈ ر کی کیفیت میں ہیں۔ہرآن دھڑکااور ہرآہٹ خوف کاپیغام لیے آتی ہے۔اس کی واضح مثال لاہور میں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے کی گئی حفاظتی مشق میں سامنے آئی کہ طلبہ و طالبات کس قدر ہراساں ہیں۔

جامعہ پنجاب اور دیگر اداروں میں جب یہ مشقیں کی گئیں تو طلبا نہ صرف ڈر کے مارے چیختے چلاتے رہے بلکہ بہت سے طلبا و طالبات حواس باختہ بھی نظرا ئے۔ محض پولیس اور دیگر اداروں کے افراد کی اسلحہ کے ساتھ آمد ہی ان کے اوسان خطا کر دیتی ہے۔ ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان جامعات کاماحول دوبارہ پرامن اورتعلیم دوست بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔طلبا میں اعتماداور دہشت گردوں کیخلاف جرات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Terrorists Attack Bacha Khan University
Terrorists Attack Bacha Khan University

بات اگر یوں کی جائے کہ ملک بھرکی یونیورسٹیز میں سکیورٹی بڑھادی جائے توایساممکن نہ ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ملک میں 135 سرکاری وغیرسرکاری یونیورسٹیاں ہیں۔ان میں سے زیادہ تر گنجان باد علاقوں میں ہے اور ہر ایک وسیع رقبہ بھی گھیرے ہوئے ہے۔ان کی چاردیواری کو ہی محض محفوظ کرنے کے لئے کروڑوں کا سرمایہ درکار ہے اور تعلیم کے بجٹ کی صورتحال سے ہم بخوبی واقف ہیں۔یوں بھی نہیں کیا جاسکتا کہ ہرایک کی سکیورٹی پرپولیس اورفوج کو تعینات کر دیاجائے۔اس کے علاوہ سکولز اورکالجز بھی بے شمار ہیں۔ان سب کی سیکیورٹی بھی ضروری ہے۔ چنانچہ اس مسئلے کا آسان اور دیرپاحل موجودہے۔محض حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے۔کیونکہ اگر آپ سکیورٹی دے بھی دیں تو بھی طلبا کوخوف کی فضا سے باہر نکالنااورمشکل ہوگاکہ ہر وقت سنگینوں کے حصاروں میں نہ صرف تخلیق دم توڑدے گی بلکہ ہماری جامعات کارہاسہامعیار بھی مزید گر جائے گا۔

ہم ماضی کے اگرتھوڑے بوسیدہ اوراق کو پلٹیں توہمیں پاکستان کے تعلیمی اداروںمیں ایک فوجی ٹریننگ کی جھلکیاں ملیں گی جسے NCC کہاجاتاتھا۔ریٹائرڈ فوجی اس وقت کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو یہ تربیت دیتے تھے جس میں بنیادی فوجی تربیت کے ساتھ شہری دفاع کی تربیت بھی شامل ہوتی تھی۔ اس وقت اگرچہ یہ ضروری نہ تھی لیکن بہت سے طلبا یہ تربیت حاصل کرتے تھے۔

اس کی ایک وجہ اس کے اضافی 20نمبروں کی کشش بھی تھی۔طلبافوجی وردی میں محدود عرصے کی یہ تربیت حاصل کرتے تھے۔اس سے نہ صرف ملک وقوم کے لیے قربان ہونے کا جذبہ بیدارہوتاتھا بلکہ خوف بھی ختم ہوجاتا تھا اورکسی بھی دشمن سے نبٹنے کے لئے ایک اعتماد طلبا میں در آتا تھا۔جبکہ آج صورتحال کچھ یوں ہے کہ ہمارے طلبا ہتھیار دیکھ کر ہی خوفزدہ ہو جاتے ہیں جبکہ اگر وہ اس کی تربیت حاصل کریں گے تو یقینا ان کا خوف بھی دور ہوگااور خود اعتمادی بھی بڑھے گی۔

Educational Institutions Without Security
Educational Institutions Without Security

آج پھر اسی تربیت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ جس میں طلبا کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے ۔ سر فہرست ابتدائی طبی امداد کی تربیت اور بعد ازاں فائر فائٹنگ اور شہری دفاع کے دیگر لوازمات شامل ہیں۔پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور حالت جنگ میں قومیں ہر طرح کے حالات کے لئے خود کو تیار رکھتی ہیں۔ہم دہشتگردی کیخلاف یہ جنگ جیت رہے ہیں اور دشمن محض خوف مسلط کرنے کی بنیاد پر اس جنگ میں فتح نہیں پا سکتا۔

یاد رکھیں فوج کے ذمہ لڑنا ہوتا ہے ۔وہ دفاع بخوبی کرتی ہے اور دشمن کے دیگر حربوں کو ناکام بنا نا یقینا عوام کے ذمہ ہے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ جنگیںفوج نہیں بلکہ عوام لڑا کرتی ہے۔ ہماری فوج اپنے حصے کی جنگ بہت احسن انداز میں لڑ رہی ہے ۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہمارے سامنے ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے حصے کا کردار نبھائیں۔ہماری حکومت اس سلسلے میں آگے بڑھے اورملک بھر میں تمام شہریوں اور بالخصوص طلبا کے لئے ایسے کورسز کا آغاز کرے ۔ جن میں طلبا کو نہ صرف ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے بلکہ انہیں ابتدائی طبی امدا د ،فائر فائٹنگ اور شہری دفاع کے تمام کورسزبھی کروائیں جائیں۔

ہماری حکومت شایداس ڈر سے طلبا کو تربیت نہیں دیتی کہ دنیاہمیں دہشت گرد نہ سمجھے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ساری دنیامیں طلبا کو ایسی تربیت دی جاتی ہے کہ جس کے ذریعے وہ نہ صرف شہری دفاع سیکھتے ہیں بلکہ پراعتماد اندازمیں ملک وقوم کی خدمت بھی کرتے ہیں۔ان ممالک میں سرفہرست اسرائیل ہے کہ جہاں انٹر یا گریجوایشن کرنے کے لیے فوجی تربیت حاصل کرنالازم ہے۔کوئی بھی طالب علم اس وقت تک اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکتا کہ جب تک وہ مخصوص حد تک فوجی تربیت نہ حاصل کر لے۔جبکہ بعض معاملات میں تو طلبا کے لئے میدان جنگ میں وقت گزارنا بھی لازم قرار دیا جاتا ہے۔

Terrorism
Terrorism

برطانیہ جیسے ملک میں بھی اس کوپرکشش اندازمیں پیش کیا جاتا ہے کہ طلبا بنیادی فوجی تربیت حاصل کریں۔ امریکہ ،جرمنی ،فرانس اور دیگر تمام ترقی یافتہ دینا میں طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ بنیادی فوجی تربیت اور شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں۔اور تو اور ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی طلبا کو یہ تربیت دی جاتی ہے۔اگرچہ کچھ عرصہ قبل تک اس کی اتنی پذیرائی نہ تھی لیکن اب گزشتہ چند سالوں سے سیاستدان بھی وہاں اس عمل کو پذیرائی دینے میں اپناکرداراداکررہے ہیں۔اگران سب ممالک میں ایساہوسکتاہے تو پاکستان پیچھے کیوں رہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان حکومت اس قسم کے کورسز کاآغاز کروائے اور طلباکی تربیت کا اہتمام کرے۔ یہ نہ صرف حالیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مفید ہے بلکہ نوجوان طلبا کے لیے بھی دیرپا مفید اثرات کی حامل ہے۔

تحریر: حنظلہ عماد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kidney Stones
Previous Post کڈنی سٹونز
Next Post ملتان میں موسمی زکام سے ہلاکتیں 6ہو گئیں

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.