yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

چکی کے دو پاٹ، دہشت گرد و حکمران

Yes 2 Webmaster January 22, 2016 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
کرپشنی جوہڑ میں غوطے لگاتے حکمران اور ڈرون حملوں سے بھی تباہ نہ ہوسکنے والے دہشت گرد در اصل چکی کے وہ دو پاٹ ہیں جن کے درمیان بھوکی ننگی مظلوم طبقات پر مشتمل رعایا پس کرمیدہ بنتی جارہی ہے۔ایک طرف ظالم جاگیرداروں ،کرپٹ وڈیروں، نو دولتیے سرمایہ دار صنعتکاروں پرمشتمل حکمران اور منہ بولتے بھائیوں جیسی فرینڈلی اپوز یشن ہے دوسری طرف مزدور کسان اور ہاری ہیں کہ دو وقت کی نان جویں کو بھی ترس رہے ہیں ۔حکومتی پالیسیوں نے کسانو ں کی تو کمر ہی توڑ ڈالی ہے۔بھوک سے بلکتی خواتین بچوں سمیت مختلف طریقوں سے خود کشیاں کر رہی ہیں ۔اندھوں میں کانا راجا بنے شریفین،زرداری ،عمران اور کٹھ ملائیت کے علمبردار ملاں ہر قسم کے حربوں سے کرپٹ ترین افراد کواپنی نام نہاد سیاسی پارٹیوں میں شامل کرکے آئندہ عام انتخابات پیسے کے زورپر جیتناچاہتے ہیں ۔عمرانی گاڑی سر پٹ دوڑ رہی تھی کہ عرصہ درازسے مقتدررہنے والی سیاسی جماعتیںجنھیں کھلنڈرے بچوں کے حرام مال پر پلنے والے کلب کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ افراد کو اپنے انصافی بینر کے نیچے جمع کرنا شروع کردیااور آج تک یہ اقتدار کے حصول کی دوڑ جاری ہے ۔غریب عوام کدھر جائیں ؟الیکشن صرف سرمایہ داروں کا کھیل بن چکا ہے کہ اس کھیل کے میدان میں اترنے کے لیے بھی کروڑوں روپے فالتو موجود ہو نا ضروری ہیں ۔دینی پارٹیاں کہیں کہ ہیں مگر نہیں ہیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر چند لو گوں کو ایک کٹھ میں باندھ رکھاہے۔

وگرنہ قومی اتحاد کے 1977کے دور کی تحریک نظام مصطفی میں جس طرح اس وقت کے سیاستدانوںنے کردار ادا کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔سینکڑوں کارکن شہید اور ہزاروں معذور ہوئے اور لیڈروں نے ضیاء الحقی آمریت کے دست بستہ غلام بن کر فوراًوزارتیں سمیٹ لیں ۔اور فیکٹریاں لگانے و مال بنانے کا کاروبار عروج پر رہا۔دریں اثناء کرپٹ لادین بیورو کریسی میں مزید افراد کو پلانٹ کرڈالاجو آج تک ان کی اور ان کے لوٹے ہوئے سرمایہ کی حفاظت کر رہے ہیں اور خود بھی کرپشنی حمام میں ان کے ساتھ الف ننگے نہا رہے ہیں ۔اب موجودہ حکمرانوں کا تو ٹارگٹ ہی یہ ہے کہ تمام اہم ملکی ادارے واپڈا ،ریلوے ،پی آئی اے و سٹیل ملز وغیرہ فوراً اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب وکاروباری ساتھیوں کو اونے پونے داموں فروخت کر ڈالیں اور زرداری کے جمع اور دفن کردہ پندرہ ملین ڈالر سے بھی کم ازکم دگنا تگنا مال جمع کرلیں۔

تاکہ آئندہ انتخابات میں ووٹروں کی خرید و فروخت آسانی سے ہو سکے کرپٹ سیاستدانوں کے کٹھ پر مشتمل مقتدر طبقات الیکشن جیتنے کے لیے ووٹ کے اندراج سے لے کر پولنگ کے نتیجہ تک سینکڑوں ہیرا پھیری کے حربے اختیار کرتے ہیں اور ہر کل پر مال لگاتے ہیں تاکہ کوئی لوپ ہول نہ رہ جائے جہاں سے جیتنے کے بعد پکڑے جاسکیں اور انتخاب کالعدم قرار پائے اپنے پسندیدہ ووٹرز کو دوسرے حلقوں سے لاکر اپنے حلقہ میں درج کروانایعنی ووٹ ٹرانسفر ایک بڑا حربہ ہے ۔سود خوروں کا سارے پولنگ سٹاف کو خرید ڈالنابائیں ہاتھ کا کھیل ہے کہ کنجری اسی کی ہوتی ہے جو مال لگائے گا۔جب کسی گاہک سے مال ختم ہو جائے تو “اُس بازار”کے طبلے والے بھی اسے اٹھا کرکوٹھے سے نیچے پھینک ڈالتے ہیںشورش کاشمیری نے ٹھیک کہا تھاکہ
ہمارے ملک کی سیاست کا حال مت پو چھ
گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

راقم الحروف ضلع بہاولنگر کے ایک قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں جو کہ مشرف دور میں ہو ا شہر کے 60 پولنگ اسٹیشنوں میں سے57پر جیتا تھاکہ دیہاتوں کے پولنگ اسٹیشنوں سے بستہ اٹھائے آنے والے ماسٹر صاحبان کو گھیر کران کے ہاتھ سے پولنگ کا رزلٹ لے کرانتخاب کے نتیجہ کو مکمل الٹا دیا گیا۔ہر انتخابی نتیجہ پرفرض محال میرے چار سو اٹھاون ووٹ تھے اور ہارنے والے کے 68تو میرے 458کے ہندسے چار پر سفید سیاہی لگادی گئی اور اس کے58کے بائیں طرف چار لکھ ڈالامیں تقریباً400ووٹوں سے جیت رہا تھا ور میں آٹھ سو ووٹ سے ہار گیااس طرح تمام دیہاتی پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں مرتب کیا گیااور میری فتح کو شکست میں تبدیل کرکے وزیر اعلیٰ کے رشتہ دار اور برادری والے کو جتاڈالا گیاجس نے انتخابی مہم کے دوران تقریروں میں توہین رسالت بھی کرڈالی تھی اور اسے الیکشن سے قبل ہی حلقہ کے الیکشن سے بھاگ جانا پڑا تھاکہ جان کی سلامتی اسی میں تھی کہ لوگ بپھرے ہوئے تھے مقدمہ درج نہیں کیا جارہا تھااور وہ کسی صورت توہین رسالت برداشت کرنے کوتیار نہ تھے۔آئندہ انتخابات بھی اگر ایسے ہی منعقد کیے جاتے ہیں تو ملک کا خدا ہی حافظ ہو گااب تو سود خور کرپٹ امیدوار پہلے سے بھی زیادہ مال خرچ کریں گے اور پھر تین گناکرنے کے لیے سرکاری خزانہ کو لوٹیں گے اور شیر مادر سمجھ کر ہضم کر جائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ غریب عوام سیاسی جماعتوں سے اسی طرح نفرت کا اظہار کریں جیسا کہ بلدیاتی انتخابات میں کیا ہے کہ بڑی مقتدر سیاسی پارٹیوں کی ٹکٹ لینا بھی گوارا نہیں کیا۔

آزاد رہ کر امیدوار بننا زیادہ ترجیح رہی نتیجتاًجتنے ووٹ آزاد امیدواروں نے حاصل کیے مقتدر پارٹیاں اس سے ایک تہائی بھی حاصل نہ کرسکیں۔اب لالچوں سرکاری بھرتیوں کا پنڈورہ باکس کھل چکا ہے۔مویشی منڈیوں میں بھیڑ بکریوں ،گدھوں کی طرح بولیاں لگ رہی ہیں ۔ضمیروں کی خرید و فروخت کا مکروہ ہول سیل کاروبار جاری ہے تاکہ ہر صورت اقتدار حکمرانوں کی جماعتوں کے حصہ میں آئے اور ویسے بھی ایسے قوانین مرتب کرڈالے گئے ہیں کہ بلدیاتی ممبران صرف حکومتی کٹھ پتلی بن کر ہی رہ سکتے ہیں ایسے پنجرے میں بند طوطوں کی جان اقتداری طوطے کے پاس ہی ہے ۔ حکومتی نامزد کردہ ایم پی اے چئیرمین تک کا احتساب کرسکتا ہے۔یہ انجمن غلامان شریفین جیسے بلدیاتی ادارے عوام کی کیا خدمت کریں گے کہ حکومتی اجازت کے بغیر شاید رفع حاجت کے لیے بھی نہ جاسکیں ۔بلدیاتی اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی ہے ؟بہر حال خدائی کوڑا لازماً برسے گااور تمام آزاد ووٹرز کسی نئی بننے والی جماعت کا ساتھ دیں گے اور اللہ اکبر کے لفظ سے زیادہ کو ئی متبرک اور انتہائی قابل قبول نام ہو ہی نہیں سکتا ا س لیے عوام جس گائے کے ذبح کرنے پر انڈیا میں مسلمان ذبح کیے جارہے ہیںاسی گائے کے نشان پر مہریں ثبت کرکے اللہ اکبر تحریک کی کامیابی کا انقلاب برپا کرڈالیں گے۔

صنعتکارانہ حکمرانی میں توگیس بجلی سٹیل ملز بند ہیں ۔یوٹیلٹی سٹور تباہ حال وہاں چینی تک بھی کبھی نہیں ملتی بھوک مرتے ننگ دھڑنگ نوجوان دہشت گردوں کا جلد شکار بن جاتے ہیں اور ہر قسم کی وارداتوں کے لیے تیار بھی۔ڈرون حملوں میںناجائز طور پر ہلاک شدگان کے لواحقین بدلہ مہم کی وجہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کے لیے ہر وقت تیار ملتے ہیں ۔خود کش بمبار توایٹم بم سے بھی خطرناک ہتھیار ہیں کہ جب چاہے تباہی کرسکتا ہے ۔ان کی ذہنی کیفیتوں کا اندازہ کرنا بھی اشد ضروری ہے پھر اس کے مطابق ہمیں اپنی پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی تاکہ یہ عذاب ٹل سکے معیشت کو سنبھالیں غربت دور کرنے کے اقدامات کریںکہ بھوک بھی کفر کے نزدیک کرڈالتی ہے اور آدمی دوسروںسے تو کیا خود اپنے آپ سے بدلہ لینے کے لیے تیار اور خود کشی پر آمادہ شخص دوسروں کو مارنے میں کوئی تردد محسوس نہیں کرتادہشت گردی ختم نہیں بلکہ معشوق کی زلف کی طرح دراز ہوتی جارہی ہے قوم سخت سراسیمگی کے عالم میں ہے اس کا قلع قمع حکمت اور طاقت سے کرنا ہو گاخدا افواج پاکستان کو کامیاب و کامران کرے تاکہ چارسدہ یونیورسٹی اور آرمی پبلک سکول پشاور جیسے واقعات کی تاریخ نہ دہرائی جاسکے۔

Mian Ihsan Bari
Mian Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Asif Masood Chaudhry
Previous Post یونیورسٹی پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیا پراظہار افسوس :آصف مسعود چوہدری
Next Post لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ ویسٹ سے امیدواروں کے انتخابات کا طریقہ کار بدل دیا
Polling

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.