yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قدرتی آفات کے پیچھے نااہلی

Yes 1 Webmaster January 14, 2016 1 min read
Earthquake
Share this:
Earthquake
Earthquake

تحریر: سمیرا قادر
زلزلہ اندوہناک قدرتی آفات ہے جو بیشتر و بیشتر آتا رہتا ہے اور اپنے ساتھہ جیگتی جاگتی حقیقتیں چھوڑ جاتا ہے۔ زندہ لوگ چند سیکنڈ میں زمین کی گود میں دفن ہوجاتے ہیں اور ماضی کی تصویر بن جاتے ہیں ڈھیروں مکانات میں جہاں چند منٹ پہلے زندگی پوری طرح مسکراہٹیں بکھیر رہی ہوتی ہے وہاں پل بھر میں سب مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

ہنستے بستے لوگ موت کی وادی میں اتر جاتے ہیں۔.26 اکتوبر 2015 تاریخ میں وہ باب رقم کرگیا ہے جس میں ڈھیروں زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں وہیں لاکھوں لوگ جانی اور مالی نقصانات کے ملبے تلے دفن ہوگئے چند منٹوں میں ان سے گھر کا سائبان اور ان کے پیارے چھن گئے جن کا کوء نعم لبدل نہیں۔

Earthquake in Pakistan
Earthquake in Pakistan

زلزلے میں متاثر لوگ جن تکالیف کا شکار ہیں وہ کسی اعلی عہدیدار اور حکمران سے ڈھکا چھپا نہیں ہزاروں لوگ آج کھلے میدان میں بے سروسامانی کے ساتھ وقت گزارنے کی تگ و دود میں مصروف ہیں انھیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن میں سر فہرست محفوظ چھت ہیں انھیں سر چھپانے کے لئے اور سردی سے بچنے کے لیے محفوظ چھت کی ضرورت شدت اختیار کرگئی ہے سخت سردی میں زندگی بسر کرتے لوگ حکمران کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہیں؟ اعلی عہدیدار اور حکمرانوں نے خوب میڈیا پر آکر ہمدردی کا اظہار کیا جو فوقتا فوقتا جاری رہا۔

امداد کا نعرہ ہر طرف سے زور و شور سے بلند ہوا مگر کسی کے ہاتھ آئی اور کوئی محروم ہی رہا مناسب انتظمات نہ ہونے کی وجہ سے امداد دور دراز کے علاقوں تک پہنچائی نہ جاسکی اور وہاں کے مکین انتظار ہی کرتے نظر آئے اور ابھی تک کوئی مناسب کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی زلزلہ زدگان لوگوں کے لیے اربوں روپے وفاق اور حکومت نے جاری کیئے پر کوئی فائدہ نہ ہوا وہ صرف جاری ہی ہوئے ملتے کسی کو نظر نہ آئے موسم کے بدلتے تیوروں اور ٹھٹرتی راتوں میں لوگ ٹینٹ میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Earthquake Victims
Earthquake Victims

جو سردی کی شدت کو کم کرنے سے قاصر ہے اور ان کے خاندان کے لیے بھی ناکافی ہیں سوات میں 11 ہزار گھر تباہ ہوئے خیبرپختونواں میں 81 ہزار لوگ بے گھر ہوئے سب سے زیادہ تباہی چترال میں نظر آئی دوسرا اہم مسئلہ اشیاہ خور دو نوش کی کمی ہیں ان کے پاس کھانے پینے کے لیے کوئی سامان موجود نہیں حتی کہ پینے کے لیے بھی صاف پانی میسر نہیں۔ خون جمادینے والی سردی سے بچنے کے لیے کوئی اضافی لحاف کی قلت اپنی جگہ اہم ہیں ان میں موجود معصوم بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جو موسم کی سختیاں برداشت کرنے سے قاصر ہیں وہیں ادوایات کی کمی کی وجہ سے بیماریوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جو گمبھیر صورتحال اختیار کرتی جارہی ہیں ان مسائل سے دو چار حاملہ خواتین بھی موجود ہیں جو ان مشکلات کو برداشت کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایسے میں انکو مناسب خوراک اور ادوایات کی شدت سے ضرورت ہے مگر یہ لوگ بے بسی اور لاچاری کی تصویر بنے حکومتی اداروں کی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں ان مسائل کے درمیان ایک بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اس آفات میں جہاں لوگ بے گھر ہوئے وہی لاکھوں لوگ بیروزگار اور ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوئے قدرتی آفات میں اسکول، مکانات اور لوگوں کے روزگار بھی تباہ و برباد ہوگئے ہیں جہاں لوگوں کو اپنے گھروں کی فکر ہے وہیں بے روزگاری کی تکلیف بھی ان کو لاحق ہے۔

بچوں کے قیمتی سال ضائع ہورہے ہیں اور بے حسی کی نظر ہورہے ہیں ملک و قوم کے بچے ان مشکلوں میں کیسے اپنی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکتے ہیں ؟ ان غریبوں کی بدقسمتی کی داستان ہر روز ایک نیارخ اختیار کررہی ہے سرکاری طور پر اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ اصل میں یہاں ضرورت کس چیز کی اور کتنی ہے۔

فلاحی اداروں کو آگے آنا چاہیے اور حکومتی اداروں کو ان لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے آج بھی یہ لوگ حکومتی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں ہمارے مسلمان بھائی ، بہنیں ،بچے اور بوڑھے افراد آج بے یارو مددگار کمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں ہم سب کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کو آگے آنا چاہیے ۔یہی ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ زلزلے نے دہشت گردی سے بھی زیادہ تباہی مچائی ہے حکومت ریلیف بحالی اور تعمیرنو کے کام انجام دیں۔

Natural Disasters
Natural Disasters

اسمبلیوں اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ کیسے ان کے مسائل سمجھ سکتے ہیں جو عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کے عادی ہوں۔ ہمارے حکمرانوں کو ان کے مسائل سے آنکھیں پھیرنے کے بجائے ان کی مدد کو آنا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوبارہ اپنی زندگی جی سکیں۔

حکومتی فریضہ یہی ہے کہ سب کو اپنی رنجیشیں بھلا کر تمام اتحادیوں کو مل کر ان لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے جو حل ہوتی نظر نہیں آرہی قدرتی آفات نے ہمارے حکمرانوں کی غیر ذمہ داریوں پر سے پردہ اٹھادیا ہے ہمارے زلزلہ زدگان لوگ مشکلات میں گھرے ان مسائل سے لڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ زلزلے سے تباہ ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور لاکھوں لوگوں کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ” نیا پاکستان” بن گیا ہے یا پرانا۔

تحریر: سمیرا قادر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Luton Meeting
Previous Post لیوٹن : شاہد ملک کو بطور صدر لیوٹن یونٹ جے کے نیپ منتخب کر لیا گیا
Next Post مسئلہ افغانستان اور پاکستان کا کردار
Afghanistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.