yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بابا شاہ جمال کا جلال

Yes 2 Webmaster January 14, 2016 1 min read
Baba Shah Jamal
Share this:
Treasures
Treasures

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
روزِ اول سے اہلِ اقتدار کی یہ روش رہی ہے کہ اپنا اقتدار قائم اور نام اونچا رکھنے کے لیے نجانے کتنی گردنوں کو بزورِ طاقت جھکایا اپنے شاہی محلات کے خزانے بھرنے کے لیے شہروں کے شہروں ، ملکوں کے ملک اجاڑے اپنے ایک لمحے کے آرام کے لیے نجانے کتنوں کو مبتلائے اذیت کیا اپنی شان کے لیے کتنوں کو ذلیل کیا اپنی بقا کے لیے کِتنوں کو موت کے گھاٹ اتارا حصول تاج کے لیے سگے بھائیوں کی گردنیں اڑا دیں ذاتی آسائش کے لیے ہزاروں کو آزمائش میں ڈالا نام و نمود کے لیے شہروں کے شہر نیست و نابود کر دئیے ۔ دوسری طرف جب اہل حق پر نظر پڑتی ہے تو اُن کے روشن چہروں پر آثار عبادت تو نظر آتے ہیں مگر نشان ملامت ہر گز نہیں اِن کے دامن پر فقر کے پیوند تو ہیں مگر گدائی کا دھبہ تک نہیں۔

اِن کی وراثت ہیرے جواہرات نہیں حسن اخلاق و کردار ہے اِن کا ترکہ شاہی محلات نہیں بلکہ حسن اخلاق اور اعلی اقدار ہیں یہی وہ لوگ جو کتنی روحوں کو معرفت کی چمک دے گئے کتنے ہاتھوں کو مصروف ِ دعا اور کتنی زبانوں کو ذکر کی لذت سے ہمکنار کر گئے ۔ دنیا کا چپہ چپہ ان کے روشن کارناموں کا گواہ ہے ارضِ بسطام سے خاک سرہند تک اور کو چہ بغداد سے اجمیر کی پہاڑیون تک یہ داستان مہر و وفا تو ذرے ذرے پر رقم ہے انہی روشن لوگوں کے دم قدم سے رنگِ محفل ابھی پھیکا نہیں پڑا ورنہ ہر دور کے جابر ظالم چنگیز اور ہلاکو نے اِس بزمِ رنگ و بو کو اُجاڑنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی اپنے نام کے خطبے پڑھوانے والوں کو کوئی فاتحہ خواں نہ ملا اقتدار اور شہرت کی چکا چوند میں زندگی میسر کر نے والوں کو مرنے کے بعد قبر پر کوئی چراغ جلانے والا نہ مل سکا جن کے شاہی محلات کے کبھی بہت چرچے تھے آج ان کی مٹی برباد ہے جن کے ناموں پر شہر بستے تھے آج ان کی قبروں پر گمنامی کے ڈیرے ہیں۔

جن کی نوبت کی صدا سے گونجتے تھے آسمان
دم بخود ہیں قبروں میں ہوں نہ یاں کچھ بھی نہیں

روز اول سے جب بھی کسی مردِ درویش کے گرد حاجت مندوں کا میلا لگا تو حکمرانوں نے ہمیشہ اِسے اپنی توہین سمجھا ایسا ہی ایک واقعہ مغلیہ دور میں لا ہو ر میں پیش آیا شہر لاہور کو یہ خاص اعزاز حاصل رہا ہے کہ ہر دور میں کسی نہ کسی بڑے کامل درویش کا یہاں بسیرا رہا ہے شہر لاہور میں مغل بادشاہ اکبر کی بیٹی اپنے لیے ایک شاندار فلک بوس شاہی محل تیا کرا رہی تھی شاہی محل پر روپیہ پانی کی طرح بہا یا جا رہا تھا پو ری دنیا کے قابل ترین ماہر تعمیرات اِس عالی شان محل کو دن رات بنانے میں مصروف تھے اِس محل کے سامنے ہی ایک درویش کامل کا ڈیرا تھا جو روحانیت میں بہت بڑے مقام کے حامل تھے انہوں نے بھی ایک بلند فلک بوس دمدمہ بنوانے کا ارادہ کیا دمدمہ کا مطلب عارضی قلعہ ہے ۔درویشِ وقت نے یہ دمدمہ ایک اونچے ٹیلے پر بنانے کا ارادہ کیا اور انتظامات شروع کر دئیے جب تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تو سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا کہ تمام ماہر مزدور اور مستری یعنی معمار سب کے سب شہزادی سلطان بیگم کے شاہی محل کی تعمیر میں مصرو ف تھے۔

Labor
Labor

جب مزدوروں اور معماروں کو بلایا گیا تو انہوں نے بنانے سے صاف انکار کر دیا کہ ہم شہزادی کے محل کی تعمیر میں مصروف ہیں اور جو اجرت ہمیں شہزادی دیتی ہیں وہ آپ نہیں دے سکیں گے اور سارا دن ہم وہاں کام کر تے ہیں اِس لیے آپ کے پاس کام نہیں کر سکتے درویش نے دلنواز مسکراہٹ سے کہا آپ اُجرت پر پریشان نہ ہوں آپ کو جتنی اُجرت وہاں سے ملتی ہے اتنی ہی ہم بھی دیں گے بلکہ ایک پہر کا معاوضہ پورے دن پر دیں گے اور اگر آپ دن میں وہاں مصروف ہیں تو آپ رات کو ہمارے ہاں مزدوری کریں آپ کو منہ مانگی مزدوری دی جائے گی مزدوروں نے درویش کی بات مان لی اب وہ دن کو شاہی محل کی تعمیر کرتے اور رات کو درویش کے دمدمہ کو تیار کرتے اِسی دوران ایک رات چراغوں کا تیل ختم ہو گیا بہت کوشش کے بعد بھی جب تیل نہ ملا تو کامل درویش نے کہا آپ تیل کہ جگہ میرے کنویں کا پانی چراغوں میں ڈالیں وہ تیل کا کام دے گا درویش کے حکم کی تعمیل کی گئی۔

مردِ درویش کے منہ سے نکلے ہو ئے الفاظ بارگاہِ الہی میں قبولیت اختیار کر گئے پھر مزدوروں اور اہل لاہور نے دیکھا پانی کے چراغ جلنا شروع ہو گئے ۔ آپ کی یہ کرامت اتنی زیادہ مشہور ہو ئی کہ مزدور اب بلا معاوضہ کام کر نے کو تیار ہو گئے لیکن درویش نے یہ بات نہ مانی آپ کا یہ معمول تھا مزدور جیسے ہی اپنا کام ختم کر تے آپ اپنے مصلے کے نیچے سے رقم نکال کر دے دیتے مزدور حیرت میں تھے کہ مصلے کے نیچے کون سا خزانہ ہے جہاں سے انہیں مزدوری دی جاتی ہے پھر دمد مہ کی سات منزلیں تیا ہو گئیں درویش کی عمارت کی شان کے سامنے شا ہی محل بے رونق اور پست نظر آنے لگا تو درباریوں اور مصاحبوں نے شہزادی بیگم کے کان بھرے کہ درویش کے دمدمہ کی اونچائی سے شاہی محل میں بے ستری ہو نے کا احتمال ہے شہزادی نے درویش کو پیغام بھیجا کے تمھارے دمدمہ کی اونچائی سے ہمارے محل میں بے پردگی ہو تی ہے لہذا تم کو حکم دیا جاتا ہے کہ فوری طور پر اِس عمارت کو گرادو اور ہم سے مقابلہ بازی ترک کر دو درویش نے شاہی پیغام سنا تو کہا تمہیں اپنے شاہی مقام اور عمارت پر بہت ناز ہے لیکن کیونکہ تم نے پردے کی بات کی ہے۔

Baba Shah Jamal
Baba Shah Jamal

جو خدا کے احکام سے متعلق ہے اس لیے ہم اِس پر عمل کر تے ہیں لیکن یاد رکھو عنقریب تمھارا شاہی محل اور گلشن کا نام و نشان نہیں رہے گا اور پھر دمدمہ کی سب سے اوپر والی چھت پر حالت وجد میں دھمال ڈالنی شروع کر دی آپ کے جلال سے 5منزلیں زمین بوس ہو گئیں صرف دو منزلیں رہ گئیں جو آج بھی زائر ین کو توجہ کا مرکز بنتی ہیں ۔ وقت نے کروٹ لی بعد میں سکھوں کی حکومت آئی تو شہزادی کا محل اور باغات اُجاڑ دئیے گئے اِسطرح درویش کامل کی پیشن گوئی سچ ثابت ہو ئی شاہی محل اور باغات کا آج نام تک نہیں جبکہ درویش کامل کا دمدمہ آج بھی مرجع خلائق ہے اور مقبرے کی شکل میں متلاشیان حق کی تو جہ کا مرکز ہے درویش کامل کا نام حضرت بابا شاہ جمال تھا جو جلال و جمال کا مرقع تھے آپ کا شجرہ نسب حضرت امام حسین سے جا ملتا ہے آپ کے والد حضرت عبدالواحد کشمیر کے رہنے والے تھے جو کشمیر سے سیالکوٹ آکر آباد ہو ئے قدرت نے عبدالواحد کو دو عظیم بیٹوں سے نوازا جن کے اسمائے گرامی حضرت شاہ جمال اور حضرت شاہ کمال تھے۔

دنیاوی تعلیم کے بعد حضرت شاہ جمال نے عظیم بزرگ حضرت پیر ککرا بیگ کے ہاتھ پر سہروردی سلسلے میں بیعت کی جن کی زیر نگرانی آپ نے عبادت ریاضت مجاہدے کئے مرشد کی صحت نے آپ کو پارس بنا دیا مسلسل ریاضت اور مجاہدوں کی بدولت جمال میں جلال کا رنگ آگیا تھا مرشد کے حکم پر آپ لاہور تشریف لا ئے اور اچھرہ کے قریب ہی آباد ہو گئے جس جگہ آپ کا مزار ہے یہی وہ جگہ تھی جہاں آپ تشریف لا ئے آپ کا شمار اُن علمائے حق میں ہو تا ہے جنہوں نے اکبر کے دین الہی کی کھل کر مخالفت کی آپ صاحب کرامت بزرگ تھے آپ کی لا زوال شہرت چاروں طرف پھیل چکی تھی آپکا ایک ہندو عقیدت مند اکثر آپ کے پاس حاضری دیتا جو بے اولا د تھا آپ نے اُس کو دو خربوزے دئیے اور کہا دونوں میاں بیوی کھا لو تمھارے ہاں دو بیٹے پیدا ہو نگے ایک مسلمان ہو گا دوسرا ہندو ہو گا مردِ درویش کے الفاظ بارگاہِ الہی میں قبول ہو ئے ہندو کے ہاں دو بیٹے پیدا ہو ئے ایک پیدائشی مختوں تھا ہندو دونوںبیٹے لے کر آپ کے بارگاہ میں حاضر ہوا مختوں بیٹا آپ نے رکھ لیا دوسرا ہندو لے گیا مسلمان بچے کا نام شیخ فخر الدین رکھا گیا آپ نے اُس کو بیٹا بنا لیا۔

اس کی تربیت کی شادی کی اِس بیٹے نے بھی آپ کی خدمت والد کی طرح کی ایک بار شاہ جمال اپنے بیٹے کے گھر گئے اور آواز دی فوراً گھر سے باہر نکل آئو تابع فرما بیٹے نے فوری تعمیل کی اپنے اہل و عیال کے ساتھ با ہر نکل آیا تو فوری مکان دھماکے سے گر گیا تو شاہ جمال بو لے مجھے کشفی قلبی سے اطلاع ملی کہ تمھارا مکان گرنے والا ہے آپ کے مریدوں میں حسن شاہ جو شیخ حسو تیلی کے نام سے مشہور ہے وہ غلہ فروشی کا کام کر تا جو ہر گاہک سے کہتا اپنے ہاتھ سے تول لو اُس کا کاروبار بہت پھیلا اتنا امیر ہو گیا کہ تو لنے والے با ٹ سونے کے بنا لیے مرید مرشد کی خدمت میں سونے کے باٹ لے کر حاضر ہو اتو مرشد نے حکم دیاسونے کے باٹ دریا میں ڈال دو مرید نے تعمیل کی اگلے دن لوگوں کو سونے کے باٹ دیکھے تو جان گئے یہ تو حسو تیلی کے ہیں وہ لے کر حسو تیلی کے پاس آگئے مرید مرشد کے پاس لے کر پھر آگیا کہ اب کیا حکم ہے تو مرشد بو لے تیرا ایمان داری کا کمال یہ ہے کہ دریا بھی تیرے باٹ واپس کر دیتا ہے ۔روحانیت کا یہ سورج 14ربیع الثانی کو وفات پا گیا ۔ آپ کا سالانہ عرس ہر سال بہت شان سے فیروز پور روڈ اچھرہ کے قریب شاہ جمال کا لونی میں آن بان سے منایا جا تا ہے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت کم ترین سطح پر
Next Post نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پرحملہ

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.