yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
شوبز

امریکی میڈیا کی نامور شخصیت رُپرٹ مرڈوک نے چوتھی شادی کی ٹھانی

Yesurdu January 13, 2016 1 min read
Share this:
Rupert Murdoch  fourth marriage
Rupert Murdoch fourth marriage

نیویارک …..امریکی میڈیا کی نامور شخصیت رُپرٹ مرڈوک نے چوتھی شادی کی ٹھان لی اور84 سال کی عمر میں سابق سپر ماڈل جیری ہال سے منگنی کرلی، جوڑی کو دنیا کی چوتھی با اثر جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔
آسٹریلیا اور امریکی میڈیا کی نامور شخصیت رُپرٹ مرڈوک نے سابق سپر ماڈل جیری ہال سے منگنی کرلی ہے، جوڑی کو دنیا کی چوتھی با اثر جوڑی قرار دیا جارہا ہے، مرڈوک کی یہ چوتھی شادی ہوگی۔ امریکا کے میڈیا ٹائیکون رُپرٹ مرڈوک نے 84 سال کی عمر میں پھر شادی کی ٹھان لی، اس بار ان کا انتخاب ہیں ، سابق امریکی سپر ماڈلجیری ہال جو عمر کی 60 بہاریں دیکھ چکی ہیں ۔رُپرٹ مرڈوک کی منگنی کی خبر ان ہی کے ایک اخبار نے شائع کی ہے، خاندان کے ترجمان نے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مرڈوک اور جیری ہال کی دوستی چند ماہ پہلے ہی ہوئی اور وہ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے پرجوش ہیں۔رپرٹ مرڈوک اور جیری ہال نے ایک سال قبل گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔مرڈوک نے اس سے پہلے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی بیوی پیٹریشیا بوکر کا تعلق آسٹریلیا سے تھا، دونوں کی شادی1956ء میں ہوئی، پیٹریشیا سے مرڈوک کی ایک بیٹی پروڈینس ہیں۔دوسری شادی گلاسگو کی صحافی Anne Torv سے ہوئی جو 32 برس برقرار رہی، این سے مرڈوک کے تین بچے، الیزبتھ، لیچلن اور جیمز ہیں۔رُپرٹ مرڈوک نے تیسری شادی چینی نژاد بزنس وومن وینڈی ڈینگ سے کی، ان کے بچوں کے نام گریس اور کلوو ہیں،دونوں کا 14برس کا ساتھ2013ءمیں ختم ہوا ۔فوربز میگزین کے مطابق رُپرٹ مرڈوک خاندان کی مجموعی دولت 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہے،انہوںنے بائیس سال کی عمر میں اپنے والد کے ایڈیلیڈ میں 2 اخبارات سنبھالے اور اب وہ پانچ ملکوں میں ایک سو 20 اخبارات، رسائل وغیرہ کے مالک ہیں۔ ان میں دی سن ، ٹائمز اور ہارپر کولنز جیسا بڑا اشاعتی ادارہ بھی شامل ہے۔ مرڈوک خاندان نیوز کورپ جیسے بڑے ادارے کا مالک ہے ، امریکا میں فوکس ٹی وی نیٹ ورک ، اور 21st سنچری فوکس بھی مرڈوک خاندان کی ملکیت ہے، اس کے علاوہ اسکائی ٹی وی نیٹ ورک کے شیئرز میں بڑا حصہ ہے۔جیری ہال 1956ء میں ٹیکساس میں پیدا ہوئیں،70 کی دہائی میں ماڈل کی حیثیت سے شناخت بنائی، انہوں نے 1990ءمیں مائیک جیگر سے شادی کی اور1999ء میں علاحدگی ہوگئی۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post سائنس فکشن فلم “دی ففتھ ویو”کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا
Next Post معروف غزل گائیک غلام علی کا کولکتہ میں کنسرٹ

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.