yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

گنجِ گراں مایا

Yes 1 Webmaster January 10, 2016 1 min read
Ibn e Insha
Share this:
Ibn e Insha
Ibn e Insha

تحریر: ابن ریاض

مقدور میں ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے

ابن انشاء اردو ادب کی ایک عظیم شخصیت تھے۔ وہ 15 جون 1927 کو مشرقی پنجاب میں ضلع جالندھر کے ایک گائوں’تھلہ’ میں پیدا ہوئے۔ ابن انشاء تین بھائیوں اور چار بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ابندائی تعلیم اپنے گائوں سے حاصل کی۔ پراائمری کے بعد مڈل اپنے گائوں سے چند کلومیٹر دور اپرہ سے کیا اور پھر ہائی سکول کے لئے لدھیانہ آ گئے۔ ابتدا میں ہی شعر و نثر سے انس تھا۔اس کا اندازہ ان کے ابتدائی خطوط سے ہوتا ہے جو انھوں نے اپنے دوستوں بالخصوص حمید اختر مرحوم کو لکھے۔

میڑک کے بعد انبالہ میں کلرک کی نوکری کی۔ اس کے بعد دہلی میں ان کی آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت ہو گئی۔اور پھر پاکستان کے قیام کے بعد لاہور آ گئے۔ کچھ عرصہ لاہور گزارنے کے بعد ریڈیو پاکستان میں ان کا تبادلہ کراچی ہوا اور 1949 میں کراچی آ گئے۔ کراچی آ کر انھوں نے ریڈیو پاکستان کی نوکری چھوڑی اور بطور مترجم دستور سار اسمبلی سے منسلک ہو گئے۔ یہاں سے جی اچاٹ ہوا تو محکمہ دیہات سدھار میں چلے گئے اور بالآخر نیشنل بک فائونڈیشن کے سربراہ تعینات ہوئےـ

ابنِ انشا اردو ادب کی ایک ہمہ جہت شخصیت تھےـ اردو ادب کی تاریخ ابنِ انشا کے تذکرے کے بغیر نامکمل ہےـ انھوں نے ادب کے جس شعبے میں طبع آزمائی کی، اس میں ان مٹ نقوش رقم کیےـ شاعری کی تو “انشا جی اٹھو اب کوچ کرو”، “سب مایا ہے”، “اک بار کہو تم میری ہو”، “جلے تو جلائو گوری”‘اب عمر کی نقدی ختم ہوئی”، “ایک لڑکا” اور ایسی ہی دیگر زبانِ زدِ عام غزلیں اور نظمیں اردو ادب کا حصہ بنا دیںـ ان کے تین شعری مجموعے”چاندنگر”،” اس بستی کے اک کوچے میں” اور “دلِ وحشی” شامل ہیںـ

مزاح نگاری کی طرف مائل ہوئے تو “اردو کی آخری کتاب” اردو ادب کی زینت بنا دیـ دوسری کتاب “خمارِ گندم” کے چالیس برس میں تینتیس ایڈیشن اس کی کامیابی اور مقبولِ عام ہونے کی سند ہیںـ کالم نگاری کی جانب متوجہ ہوئے تو جاوید چودھری کے بقول ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ پڑھے لکھے لوگ صبح ایک دوسرے کوفون کر کے پوچھتے تھے کہ” کیا تم نے ابنِ انشا کاآج کا کالم پڑھا۔ پھر یونیسکو سے وابستہ ہونے پر انھیں چار دانگ عالم میں گھومنیکا موقع ملا تو “آوارہ گرد کی ڈائری”، “دنیا گول ہے”،”ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں” اور ‘نگری نگری پھرا مسافر” جیسے سفرناموں سے اردوکا دامن بھر دیاـ

بچوں کے لئے ‘بلو کا بستہ’ جو انھوں نے اپنی چھوٹی بہن کے لئے نظمیں لکھیں اور ترجمہ کی جانب مائل ہوئے تو شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی سندھی شاعری کا اردو میں منظوم ترجمہ کر دیا۔ اردو ادب میں کوئی ایک بھی ایسی شخصیت ڈھونڈے سے بھی نہ ملے گی جس نے اتنی متنوع اصناف میں طبع آزمائی کی ہو اور اس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہوں۔پاکستان ٹیلی ویڑن کے معروف پروگرام ‘کسوٹی ‘ بھی ابن انشائ نے عبید اللہ بیگ اور افتخار عارف کے ساتھ مل کر شروع کیا۔پاکستان ٹیلی ویڑن کا پہلا رنگین نغمہ جو ریکارڈ ہوا وہ بھی بن انشاء کی ہی نظم ‘ آتی ہے پون ، جاتی ہے پون’تھا۔ ابنِ انشا کے فنی مقام پر گفتگوہمارے بس سے باہرہے تاہم ان کے ہم عصروں نے ان کے بارے میں جو لکھا وہ ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ـ

Ibn e Insha Books
Ibn e Insha Books

سید ضمیر جعفری مزاحیہ شاعری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیںـابنِ انشا کی وفات پر وہ انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے رقمطراز ہیں “ابنِ انشا چل بسے۔ چاند نگرکی روشنی دوستوں سے روٹھ گئی اور اردو ادب کو ویران کر گئیـ اردو نظم کا عظیم بنجارہ اپنی عمر کی پونجی لٹا کر کوچ کر گیا اور نثر میں شگفتگی کا سدابہار آبشارتھم گیاـ وہ جس کی باتوں میں گلوں کی خوشبو تھی۔ وہ جس کے لفظوں میں موتیے کی کلیاں کھل اٹھتی تھیں’ افق کی دھند میں کھو گیاـ وہ سورج جو صرف اسی کے قلم سے طلوع ہوتا تھا، ایوانِ اردو میں پھر کبھی نہ چمکے گاـ ابنِ انشا کی موت سے اردومزاح نگاری کی مانگ میں جلتا ہوا سیندور بجھ گیاـ

اس قبیلے کا سردار رخصت ہو گیاـ کل جب وہ ہم میں موجود تھا ہم کتنے تونگر تھےـ آج جب وہ ہم میں موجود نہیں ہم کتنے نادار ہو گئے ہیںـ ابنِ انشا ایک بے بہا قومی متاع تھےـ ابنِ انشا نے اردو ادب و شعر کو انسانی ذہن و زندگی کو جو کچھ دیا ہے اس کے چرچے مدتوں رہیں گےـ یہ روشنی تاریخ کی امانت،تہذیب کا جھومر بن چکی ہےـ اردو کے فکاہی ادب میں وہ اپنے اسلوب کا موجب بھی تھا اور خاتم بھی۔ پھول کی پتی سے ہیرے کا جگر کاٹنے کا جو سلیقہ ابن انشاء نے اس صنف کو بخشا وہ اس کی عطا ہے۔تہذیبوں کے دیر پا مینار وقیع ادب کی بنیادوں پر استوار ہوتے ہیں۔ ابن انشا نے اسی قبیل کا ادب تخلیق کیا۔

قرہ العین حیدر ابن انشاء کے بارے میں کچھ یوں فرماتی ہیں۔”ابن انشاء نے جہانگیر روڈ کراچی کے سرکاری کوارٹر سے بتدریج آکسفورڈ سٹریٹ لندن کے ایک لگڑری فلیٹ تک کا سفر کیا۔بحیٹیت شاعر اور طنزنگار اپنے ملک میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی لیکن وہ کبھی برخود غلط نہ ہو ئے نہ کامیابی اور شہرت نے ان کا دماغ خراب کیا۔انشاء کا مزاح لطیف اور مہذب تھا۔ مسائل، واقعات اورشخصیات پر خامہ فرسائی کرتے ہوئے قلم کو سنبھالے رکھنا تہذیب کہ پہچان ہے۔ انشاء اس معیار پر پورا اترتے تھے۔

ابن انشاشاعر اور ادیب ہونے کے علاوہ ایشیا میں کتب کے فروغ کے سب سے بڑے نمائندے بھی تھے۔ اس حیثیت میں وہ پہلے (شاید اب تک داحد) پاکستانی دانشور ہیں کہ جن کی وفات پربین الاقوامی ادارے یونیسکو نے ماتمی اجلاس کا اہتمام کیا۔

عظیم مصنف اور بیمثل شاعر 11 جنوری 1978 کو پچاس برس کی عمر میں لندن کے ایک ہسپتال میں سرطان کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیاـانشا جی کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔آج ابنِ انشا کی اڑتیسویں برسی پر آپ لوگوں سے التماس ہے کہ تمام مسلمانوں کے لئیبالعموم اور ابنِ انشا کے لئے بالخصوص دعائے مغفرت ضرور کریں کہ ہم انھیں یہی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیںـ

Ibn e Riaz logo
Ibn e Riaz logo

تحریر: ابن ریاض (سعودی عرب)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shaukat Maqbool Butt
Previous Post نیپ یوکے کنونشن کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
Next Post اوسلو: پی ٹی آئی ناروے میں حقیقی جمہوریت کا آغاز، چوہدری اکرم گل
Chaudhry Akram Gull

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.