yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہوں اُسی چاند ستاروں کے بھرے میلے میں

Yesurdu January 6, 2016 1 min read
Share this:
Haseeb Ejaz Aashir - LOGO
Haseeb Ejaz Aashir – LOGO

پر کشش شخصیت کے مالک توقیرؔ احمد شریفی اپنے منفرد و دلفریب کلام کے باعث سلطنتِ سخن میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں۔توقیرؔ احمد شریفی کا تعلق زندہ دلانِ شہر لاہور سے ہے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی۔بسلسلہ روزگار سعودیہ عرب میں بھی مقیم رہے ہیں۔اپنے شعبہ میں انکی قابلیت و خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے انکا شمار پاکستان کے پہلے الیکٹریکل سیفٹی کوڈ کے مصنفین میں ہوتا ہے۔انہیں زمانہ طالب علمی میں ہی شاعری سے خاص لگاؤ تھا۔توقیرؔ احمد شریفی کے پہلے مجموعہ کلام’’یاد کے کنارے‘‘ بھی منظر عام پر آچکا ہے جسے اہل ادب کی بصارت و بصیرت نے خوب پسندکیا ہے۔

مطالعہِ’’یاد کے کنارے‘‘ توقیرؔ احمد شریفی کی شخصیت و فن کے حوالے سے کئی چھپے پہلوؤں کو بے نقاب کرتا ہے۔اِنHoon Ussi Chand Sitaray - By-Haseeb Ejaz aashir کے کلام میں حسنِ ترتیب، تنوعِ فکر، جمالِ شعری، خیال آفرینی خوب ملتا ہے مگر لہجہ نہایت صاف و سادہ،حسین و موثر انداز، بیان سلیس و فصیح ہونے کے باوجود کلام معنی خیزاور فکر انگیز ہے جو قابل رشک ہے۔کہیں لب و لہجہ میں دلربائی کا کمال ،شوخی اور رنگینی بھی نظر آتی ہے تو کہیں اخلاص و ایثار،خاکساری،فکری پختگی اور خدا پرستی ، کہیں بے ساختگی و روانی،آفاقیت و عالمگیریت ،تو کہیں انکی شاعری میں معاملاتِ زندگی کے مسائل اور داخلی وخارجی واردتوں کا تذکرہ بھی خوب ملتا ہے۔’’یاد کے کنارے‘‘ کے حوالے سے سعید الظفر صدیقی لکھتے ہیں کہ توقیر ؔ احمد شریفی کی شاعری میں فلسفے کے بجائے دلی کیفیات کا رنگ نمایاں ہے جو شعر کی خوشبو ہوا کرتا ہے ۔مجھے قطعی امید ہے کہ ان کا یہ شعری مجموعہ اپنی مخصوص فنی شناخت کے ساتھ اردو ادب میں ضرور اہمیت کی نظر سے دیکھا جائے گا۔اقبال راہیؔ لکھتے ہیں کہ توقیرؔ احمد شریفی نے اپنے اندر شاعر کو بیدار رکھا ہے اور اسے نیند کی وادیوں کے سپرد نہیں کیا۔انکے لکھنے کا انداز اُڑتی ہوئی خوشنما تتلیوں کی طرح جاذبِ نظر ہے انہوں نے بہت تھوڑا عرصہ میں اپنے لئے قبیلہ شعراء میں اہم مقام بنا لیا ہے۔ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کی رائے میں توقیرؔ احمد شریفی ہمارے درمیان زندگی اور شاعری کی توقیر بنا ہوا ہے ،اس کے شعری مجموعے کا نام ’’یاد کے کنارے‘‘ ہے مگر وہ دور آباد سمندر میں ڈوبنا چاہتا ہے ،اُسے معلوم ہے کہ دل دریا سمندروں ڈونگھے ہیں وہ اپنے دل کے کنارے بیٹھا ہوا اپنی یادوں کو تلاش کر رہا ہے جو اُن راستوں میں کھو گئی ہیں جنہیں وہ بہت پیچھے چھوڑ آیا ہے۔اکرم سحر فارانی کے خیال میں توقیرؔ احمد شریفی کی غزلیں نئی جہتیں اور نئے زاویئے فراہم کرتی ہیں اور نظموں میں خیال کی تعمیر جوش اور گھن گرج پائی جاتی ہے ۔خالد شریف کے اظہار خیال میں شریفیؔ کی شاعری معمول کی شاعری نہیں یہ عامل کی شاعری ہے دھیمے دھیمے جذبوں کی آنچ پر پکی ہوئی اپنی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو دیتی ہوئی ۔ نغمگی میں کلام اور روح میں قیام کرتی ہوئی شاعری۔توقیر کا طرزِ اظہار ہے اور یہی اُس کی فنی ریاضت کا ثمرہے۔
چند روز قبل ہی ماورا اور خواجہ فرید سنگت کے زیرِ اہتمام اِس مجموعہ کلام کی رونمائی کے حوالے سے ایک شاندار و یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ممتاز شاعر و ادیب کیپٹن عطا محمد خان کی زیرِصدارت اس تقریب میں صوفیہ بیدار، خالد شریف، سلیم اختر، خالد ساجد، صغری صدف، محمود ظفراقبال، حسن عسکری کاظمی اور سعود عثمانی نے بحثیت مہمانانِ خصوصی کے شرکت کے لئے محفل کو پُروقار بنا دیا۔تقریب میں رفعت توقیر، اقبال بھٹی، مہوش جلیل، شفیع قمر، سلطان حیات، جاوید اقبال، شاہد بخاری، مہ جبین ملک،میاں فہیم قمر، سائرہ عرفان، مدیحہ، طارق منظور، عثمان جاوید ،امام بخاری، سلطان حیات، ہارون احمد، یامین خالد، ،ہاشم احمد ہارون، راشد ممتاز،منشاء قاضی،وسیم عباس، محمد عمران(عمران آرٹ)، ذبیدہ ، حمید سیٹھی، شیخ قمر، دلشاد نسیم، فخر عباس، عبدالخالق، مریم رانا سمیت اہل ادب حضرات کی کثیر تعداد سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا ،نظامت کے فرائض صوفیہ بیدار نے خوش اسلوبی سے نبھائے ،اختتامِ تقریب تک انکے خوبصورت لفظیات کا جادو سماعتوں پر خوب چلتا رہا۔نویرہ بابر نے کلامِ شریفی پیش کیا۔سحر فرحانی نے غزل اور اقبال راہی نے نظم سماعتوں کی نذر کی اورخوب داد بٹوری۔ محمود ظفر اقبال(سعودیہ)، سعود عثمانی، اعتبار ساجد، حسین مجروع، رخسانہ سلہری، الشیخ جہانگیر محمود، خالد ساجد، حسن عسکری کاظمی،اشفاق رؤف، نرگس ناہید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ توقیرؔ احمد شریفی کی شاعری تازہ موسموں کی عبارت ثابت ہوئی ہے۔انہیں فطرتاً زبان و بیان اور منفرد اسلوب پر گرفت حاصل ہے۔لفظ کی حرمت، لفظ کی نشست و برخاست سے باخوبی واقف، لفظ کے ساتھ مخلص، لفظ کے ساتھ برتاؤ میں محتاط رویہ اپنا یا ہے۔انکی یہ پہلی کاوش ادبی حلقوں میں اپنامقام ضرور حاصل کر گی۔مقررین نے خوبصورت محفل کے انعقاد پر منتظمین کو شکریہ ادا کیا اور توقیرؔ احمد شریفی کو اُنکے پہلے مجموعہ کلامؔ ’’یاد کے کنارے‘‘ کی اشاعت پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔
اظہار خیال کرتے ہوئے صاحِب کتاب توقیرؔ احمد شریفی نے پہلے ماورا اور خواجہ فرید سنگت سے تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیااور حاضرین سے تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا بھی کیا خصوصاًاپنے دوستوں حکیم سلیم اختر ملک، سید علی رضا کاظمی اور تنویر احمد نازی کا ، جنہوں نے کتاب کے سلسلے میں مفید مشوروں سے نوازا اور عثمان ضیاء کابھی جنہوں نے کتاب کی ترتیب و تزئین میں بہت معاونت کی اور عزیزہ ثروت اویس کا بھی جنہوں نے شعری سفر کی طرف واپسی پر آمادہ کیا۔انہوں نے اپنے پہلے مجموعہ کلام سے انتخاب بھی پیش کیا جو سماعتوں کو خوب بھایا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ممتاز شاعر و ادیب کیپٹن عطا محمد خان نے اپنے صدارتی کلمات میں توقیرؔ احمد شریفی کو انکے پہلے مجموعہ کلام کی اشاعت پر مبارکباد پیش اور خوبصورت اور منظم تقریب کے انعقاد پر ماورا اور خواجہ فرید سنگت کے بھی معترف ہوئے۔اس موقع پر نرگس ناہید، دلشاد ناہید، فاخرہ انجم، رخسانہ سلہری نے صاحبِ کتاب پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔ڈاکٹر عمران دانش نے توقیرؔ احمد شریفی کو ’’یاد کے کنارے‘‘ کے حوالے سے اپنا مکالہ بھی پیش کیا،جو قلتِ وقت کے باعث سماعتوں کی نذر کرنے سے قاصررہے تھے۔کلامِ شریفی کا عکس محفل پر شام بھر آویزاں رہا،یوں الحمرا ہال کی ادبی بیٹھک میں ایک اور خوبصورت ادبی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔توقیرؔ احمد شریفی کے حسنِ تخیل سے آپ بھی لطف اندوز ہوئیے۔
عشق کے کھیل میں اب گھات نہیں پہلی سی
دل کے مہروں میں کہیں مات نہیں پہلی سی
وہ ملا ہے تو ہمیں آج کئی روز کے بعد
بات اتنی ہے کہ وہ بات نہیں پہلی سی
دیکھ کر اُس کو مِری آنکھ تو نمناک ہوئی
مانتا ہوں کہ وہ برسات نہیں پہلی سی
ہوں اُسی چاند ستاروں کے بھرے میلے میں
پھر بھی ایسا ہی لگے رات نہیں پہلی سی
گھومے جاتا ہے اُسی ایک سے چرخے کی طرح
پر وہ توقیرؔ تِری کات نہیں پہلی سی

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Deals in Riba
Previous Post سود خور کی سزا قرآن، بائبل، اور حدیث کی روشنی میں موت؟
Next Post غازی ملک ممتازحسین قادری آقاء دوجہاں کا سچاغلام ہے,حافظ محمداصغرتوحیدی

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.