yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

قبضہ اور قبضہ گروپ

Yes 2 Webmaster January 4, 2016 1 min read
Column Thief
Share this:
Column
Column

تحریر: ایم سرور صدیقی
پریشان ہونا یقینی بات ہے جب اپنا تحریر کردہ کالم کسی اور کے نام پر چھپاہوا دیکھتا ہوں

دل سے یہی نکلتا ہے
عدم ہم بے سہاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

۔۔۔ یار اتنی دیدہ دلیری تہ چور ،ڈاکو بدمعاش بھی نہیں کرتے ہوں گے حالانکہ سجاد حیدر یلدرم نے تو کہا تھا مجھے میرے دوستوں سے بچائو جن کی وقت بے وقت کی ملاقاتوں سے ایک نستعلیق سے ادیب کا جینا حرام ہو گیا تھا لیکن کوئی مشورہ دے سکتا ہے ہم کیا کریں۔۔ ۔کوئی تدبیر سوجھتی ہے نہ کوئی طریقہ ہی ذہن میں آرہاہے۔۔۔دراصل ہم ان دنوں پریشان اس لئے ہیں کالم چوروں نے ہمیں اپنا ہدف بنا رکھاہے۔ لاہور ،اسلام آباد ،ایبٹ آباد، پشاور اور فیصل آباد کے کتنے ہی روزنامے ہیں جن میں ہمارے کالم دوسروں کے نام سے بڑے دھڑلے سے چھپ رہے ہیں اور مزے کی بات ہے کہ ہم ان سرقہ کرنے والوں کا کچھ بھی بگاڑ سکتے۔۔۔ ہمارے کئی کرم فرما فون کرتے ہیں کہ فلاں اخبار میں کالم آپ کے لوگو کے ساتھ چھپا ہے لیکن وہی کالم ایک اور اخبار میں اگلے چند روز بعد کسی اور کے نام سے چھپ گیا ۔۔۔یہ کیا چکرہے؟ اب ہم کیا بتائیں کہ ہم تو کافی مہینوں سے پریشان ہیں بلکہ اپنے کالم کسی اور کے نام پر چھپنے پر ہمیں چکر پہ چکر آتے رہتے ہیں اور ہم فریاد کرتے ہیں۔

الہی یہ ماجرا کیا ہے؟ ۔۔۔۔ویسے یہ کالم چور ہیں بڑے ”بھولے”یا پھر حد درجہ” ایماندار”۔۔۔ سیم ٹو سیم وہی الفاظ ۔۔وہی ترتیب۔۔۔حتیٰ کہ عنوان بھی وہی۔۔کیا مجال ایک لفظ بھی اِدھر ادھر ہوجائے یا شاید پھروہ نقل کیلئے عقل کا استعمال کرنے کے بھی قائل نہیں۔۔۔ایک مرتبہ ” یادوں کی برات” والے جوش ملیح آبادی کسی مشاعرے میں شریک تھے ان کی موجودگی میں ایک غیر معروف شاعرنے ان کی ایک نظم بڑی ٹھاٹھ سے سناڈالی جس پر داد تو بہت ملی لیکن جوش ملیح آبادی کو بہت غصہ آیا۔۔۔انہوں نے شاعر کے قریب جاکر پوچھا کیوں میاں صاحبزادے ے کیا حرکت کی؟۔

کون سی کیسی حرکت؟شاعرنے بھولے پن سے جواب دیا۔۔۔کمال ہے جوش ملیح آبادی نے کہا میری نظم میرے ہی سامنے پڑھ ڈالی اور کہتے ہو کون سی حرکت؟ دیکھئے۔۔ غیرمعروف شاعرنے کہا۔۔۔ہو سکتاہے آپ کے اور میرے خیالات ٹکرا گئے ہوں دیکھ بے ۔۔۔جوش ملیح آبادی نے اس کا شانہ جھنجھوڑتے ہوئے کہا کبھی جہاز اور سائیکل کی بھی ٹکر ہوئی ہے۔۔ خیریہ تو شاعر ِ انقلاب تھے۔۔یقینا ہماری طرح کئی کالم نگار۔۔ایسے سرقہ کرنے والوں سے تنگ ہوں گے اس لئے کالمسٹ ایسوسی ایشن کو اس بارے کوئی لائحہ ٔ عمل تیارکرنا چاہیے کیونکہ ہم تو ان سرقہ کرنے والوںکا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔۔اسی حسب ِ حال کا ایک پنجابی شعر ذہن میں آرہاہے۔

منگویں دیوے روشن کر کے اوہ ذہناں دیاں قبراں تے
شاعر نئیں پر شاعر بن کے پھردے روز ادیباں نال

Column Thief
Column Thief

ویسے یہ کتنی عجیب بات لگتی ہے کسی کی محنت کوئی دوسرا ہتھیا لے اور حقدار منہ دیکھتا رہ جائے شاید اسے چوری اور سینہ زوری کہا جا سکتا ہے چوری کالم کی ہو، مال اسباب کی پا پھر نوٹوں یا ووٹوں کی چوری ہی کہلائے گی یہ جو آج کل دھرنے دئیے جارہے ہیں، جلسے جلوس نکالے جارہے ہیں اس کے پیچھے بھی چوری کار فرما ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے دھاندلی کر کے الیکشن چرایا ہے ہم اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔۔ ۔عمران خان اور ان کے ساتھی تو مسلسل دو ماہ سے روزانہ دھرنا دئیے جارہے ہیں ا ور ہم کالم چرا کر اپنے نام پر چھپوانے والوں کی اس قبیح حرکت پر رولاہی ڈال سکتے ہیں دھرنا دینے کی سکت ہم میں نہیں کہ پہلے دھرنا دینے کا خیال ہی آیا تھا لیکن کسی سیانے نے سمجھایا کہ اگر عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنوں کی طرح یہ دھرنا پھیلتاہی گیا تو پھر کیا کروگے؟۔

ہم ڈر گئے کہ کہیں دھرنا گلے ہی نہ پڑ جائے۔۔۔اورپھر خوفزدہ ہوکر ایسا کرنے کا ارادہ ترک کردیا ایک بارہم نے کالم چوروںکی گوشمالی کیلئے ان کی تصویروں پر نظر دوڑائی یقین جانئے انہوںنے ایسے ایسے اندازسے پوزبنائے ہوئے تھے جیسے وہ سقراط، بقراط یا ارسطو کے ہم پلہ ہوں یا پھر علامہ اقبال نے ان سے انداز مستعار لے رکھا ہو نام بھی ایسے فصیح، بلیغ اورنادر کہ جیسے دستار ِ فضیلت کے حقدارہوں پھر دل نے کہا دوسروںکا حق مارنے والے اتنی عزت کے حقدارتو نہیں ہو سکتے ان کو تو ناک ڈبونے کیلئے چلو بھر پانی ہی کافی ہوتاہے۔۔۔جیسے ایک سیاستدان نے کہا تھا ڈگری ۔۔ ڈگری ہوتی ہے اصلی یا نقلی کیافرق پڑتاہے لگتاہے کالم چوروں کا بھی یہی مسلک ہے۔۔۔خیر یہ تو ہمارا اپنا رونا تھا جب تک لکھنے لکھانے کا شوق ہے ان سرقہ کرنے والوں سے پالا تو پڑتے رہنا یقینی ہے۔

لیکن اس خوف سے اپنا مشن ترک کرنا کوئی دانشمندی نہیں ان چوروں پر چارحرف بھیج کر لکھتے رہنا چاہیے صبح لکھنا ۔۔۔شام لکھنا۔۔۔ عمر اپنی تمام لکھنا۔۔۔کہ یہی زندگی کی علامت ہے اور سرقہ کرنے والے بے علامت لوگ جو ساری زندگی نقل مارنے کے باوجود اپنی ذات میں صلاحیت پیدا کرنے سے قاصررہتے ہیں کیونکہ کاغذ کے پھولوں سے خوشبو کی خواہش رکھنے والوںکا یہی حشر ہوتا ہے اور یہی انجام۔۔۔وقتی طورپر تو ان کی واہ واہ ہوسکتی ہے لیکن جب حقیقت عالم پر کھلتی ہے تووہ دلوں سے اتر جاتے ہیں اور قارئین ایک دوسرے کو Messag کر کے کہتے ہیں فلاں کو نہ پڑھو ۔۔۔اعتبار مت کرنا یہ تو کالم چور ہے۔۔اگر کسی محفل میں یہی بات کوئی منہ پرکردے تو کیاحالت ہوگی۔۔کیا درگت بنے گی ۔۔کبھی سوچاہے سرقہ کرنے والو۔۔۔

Imran Khan Dr Tahir ul Qadri
Imran Khan Dr Tahir ul Qadri

سجاد حیدر یلدرم نے توکہا تھا مجھے میرے دوستوں سے بچائو ہم کہتے ہیں ان نقلچو چوروں سے بچائو جو ہماری” کمائی”پر قبضہ کررہے ہیں قبضہ گروپ کہیں کے۔۔۔کہتے ہیں گرمیوں میں چیزیں پھیلتی ہیں اور سردیوں میں سکڑ جاتی ہیں شاید اسی بناء پر آج کل دھرنے سکڑ سکڑ سے گئے ہیں جبکہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی دھواں دھار تقریروں نے سیاسی ماحول گرما دیا ہے شاید اسی لئے بڑے بھرپور جلسے ہورہے ہیں نئے نئے نعرے ایجاد کئے جارہے ہیں۔۔۔نغمے گائے جارہے ہیں شرکاء رنگ برنگے لباس زیب ِ تن کرکے شریک ہوتے ہیں تو جیسے بہار کا گماں ہونے لگتاہے عمران خان مبینہ طورپرالیکشن چرانے والوںکے خلاف سراپااحتجاج بنے ہوئے ہیںمیاں نوازشریف کا کہناہے ہم نے ووٹ نہیں۔

چرائے قوم نے ہمیں ہیوی مینڈیٹ دیاہے یہ سیاسی معاملات اپنی جگہ پر ہمیں اس سے کیا لینا دینا سیاست ۔۔۔تو سیاستدانوںکا کام ہے برسرِ اقتدار ہر سیاستدان ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کے لئے سیاست میں آتاہے مخالفین جیلس ہوکر الزامات لگاتے رہتے ہیں بے صبرے! 5سال آرام سکون سے عوام کی خدمت بھی نہیں کرنے دیتے۔۔

۔لیکن ہم کیا کریں اگر کالم چرانے والے یہ کہنا شروع کردیں ہم نے سرقہ نہیں کیا کالم اچھا لگا دل نے ہیوی مینڈیٹ دیدیا ہم نے اپنے نام کے ساتھ چھپوالیا۔۔۔ایویں رولا کیوں ڈالا ہوا ہے؟ ۔۔۔شورکس بات کا؟ تم اور کالم لکھ لو ہم نے تمہیں کیا روک رکھاہے کالم ہی اپنے نام چھپوا یاہے کوئی نوٹ تو نہیں چھینے ۔۔۔کوئی ووٹ تو نہیں چھینے ۔۔جو عمران خان کی طرح تلملاتے پھرتے ہو سرور صدیقی ! تم کالم نگار نہیں سیاستدان لگتے ہویہ کالم نگاری چھوڑو اور سیاست کرو ۔۔۔سیاست یا پھر اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہرالقادری یا عمران کہیں دھرنا دیں تو وہاں چلے جانا اور حلق پھاڑ کر نعرہ کہنا۔۔انقلابیو! تمہیں ایک اور ساتھی مبارک ہو۔۔۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan Public Issues
Previous Post عوامی مسائل اور حکومتی ترجیحات
Next Post ٹیسٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند: حفیظ
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا گیا

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.