yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

سال نو پر کم سیاحوں کی آمد ، فرانس کو اربوں یورو کا نقصان

Yesurdu January 2, 2016 1 min read
Share this:
Year , France billion euro loss
Year , France billion euro loss

پیرس …….. سال نو پر کم سیاحوں کی آمد کے باعث فرانس کو اربوں یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی سال نو 2016 کا خیر مقدم تو کیا گیا مگر دہشت گردی کے خطرے کے باعث امسال حکومت نے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کردئیے۔فرانس کے وزیر داخلہ برنا کیزنیور نے شہریوں کو سال نو تقریبات منعقد کرنے پر مکمل تحفظ کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ شانلزے سمیت تمام اہم مقامات پر رینجر دستے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی،مگر اس کے باوجو د گزشتہ برسوں کی نسبت جوش خروش نہ ہونے کے برابرتھا۔ پیرس کی میئر نے شانلزے کے درمیان اتول کے مقام پر ایک ٹی وی اسکرین بھی نصب کرائی اور فرانس کا پرچم پروجیکٹر کےذریعے نصب کرایا اور خود اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے، جبکہ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ فرانس دہشت گردی سے ختم نہیں ہوا۔ وہ پیرس میں 13 نومبر کو چھ مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ان حملوں میں 130افراد ہلاک ہوگئے تھے۔انھوں نے کہا کہ ایک اور حملے کا بہت زیادہ خطرہ بدستور موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی پہلی ذمے داری فرانسیسی عوام کا تحفظ تھااسی وجہ سے ہم نے داعش کے خلاف فضائی حملے تیز کردیئے تھے۔اب داعش کو ان حملوں کا درد محسوس ہورہا ہے۔ان حملوں کے بعد جہادی پسپائی اختیار کررہے ہیں۔اس لیے جب تک ضروری ہواہم یہ حملے جاری رکھیں گے۔فرانسو اولاند کاکہنا تھا کہااس المیے کے باوجود فرانس گرا نہیں ہے، آنسوئوں کے باوجود وہ ثابت قدم رہا ہے، اس نے نفرت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی اقدار کی مضبوطی کو ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ فرانس بھر میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور ایک لاکھ سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔صرف پیرس میں 11000 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے،تاہم اس مرتبہ فرانسیسی دارالحکومت میں نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا روایتی مظاہرہ نہیں کیا گیا سال نو پر کم سیاحوں کی آمد کے باعث فرانس کو اربوں یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے کاروبار میں سخت مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
PPP
Previous Post قائد عوام اور شہید جمہوریت کا راستہ ، ہمارا راستہ
Next Post پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ، 2فوجی اور 2حملہ آور ہلاک

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.