yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سزائے موت کا قانون پر اسیکیوشن اور نا انصافیاں

Yes 2 Webmaster December 30, 2015 1 min read
Death Penalty
Share this:
Death Penalty
Death Penalty

تحریر : منشاء فریدی
عجیب لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ سزائے موت کا عمل معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث ہے۔ اس عمل سے جرائم پیشہ عناصر اعمال بد سے توبہ تائب ہو کر راہ راست پر چل پڑتے ہیں۔ غرضیکہ معاشرہ مستقبل طور پر امن کا گہوارہ بن جاتا ہے۔یہ دلائل محض بے وقوفانہ ہیں۔اس خیال کو اگر خوش فہمی کا نام دے دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ سزائے موت کا قانون صرف اور صرف انتقامی کار روائیوں اور اپنے سیاسی مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔بلکہ انہی اغراض مقاصد کیلئے ہی استعمال کیا جاتا ہے ! میری ان سطور پر یقینا حکام مملکت و عدلیہ خفاء تو ضرور ہوں گے۔ کہ سزائے موت کا عمل نہایت ہی ایماندارانہ طریقے سے انجام پاتا ہے۔لیکن اگر ہمارے عدالتی حکام یعنی ججز حضرات عملی زندگی میں بذات خود ان تمام معاملات کو مانیٹر کریں تو حقائق سامنے آ جائیں گے کہ کس حد تک تحقیق و تفتیش کا عمل شفاف ہے۔۔۔

سردار انہ و جاگیر دارانہ نظام کی مداخلت پر مقدمات کا قائم کرنا ۔ مقدمات کے اندراج میں کرپشن کا سوفیصد عمل دخل۔ پولیس اور ایف آئی اے وغیرہ میں بد عنوانی کا وسیع سطح پر پایا جانا۔ یہ وہ عوامل و محرکات ہیں کہ جو سزاء کے عمل کو سو فیصد مشکوک بنا دیتے ہیں ۔ یہی وہ بنیادی نکتے ہیں۔ جن کو بنیاد بناتے ہوئے میں پاکستان میں سزائے موت کو ختم کرنے کی رائے دینے میں حق بجانب ہوں ۔ کس قدر مضحکہ خیز دلیل ہے کہ ہمارا مذہب اسلام سزائے موت کی اجازت و حکم دیتا ہے۔ یہی بات گذشتہ دنوں ایک سرکاری و حکومتی عہدیدار بھی چسکے لے لے کر کہہ رہا تھا کہ جب ہمارا Religion ہی سزائے موت کی اجازت دیتا ہے تو پھر ہم کیوں نہ عمل پیرا ہوں ۔؟ افسوسناک امر یہ ہے کہ اقتدار پر برا جمان ارباب ( حاکما نِ وقت) یہ شعور تک نہیں رکھتے کہ کیا اسلام اسی طرح کی پرا سیکیوشن ( تحقیق و تفتیش) کی اجازت دیتا ہے جو فی الوقت پاکستان میں رائج ہے ۔ جیسی پولیس اور تفتیشی ادارے اور سیاسی نظام پاکستان میں عوام پر مسلط ہے ۔؟ کیا اسلام غلیظ نظام کی اجازت اور حکم دیتا ہے ۔؟ قرآن و حدیث اور اسلامی فقہ بھی ہمارے سامنے عملی نمونہ ہیں ۔ جس میں سب کچھ وضاحت کے ساتھ موجود ہے ۔ جرائم پر قابو پانے اور سوسائٹی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے نہایت ہی واضح انداز میں احکامات اور ضابطہ اخلاق موجود ہے ۔ قرآن و حدیث نے تو واضح انداز میں انسانی حقوق وضع کر دیئے ہیں ۔ حتیّٰ کہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔

کمال کر دیا ہے ہمارے ارباب اقتدار و اختیار ،قانون سازوں اور منصفوں نے کہ جو اس دلیل کو طاقت دینے کیلئے مذہب کا سہارا لے رہے ہیں ۔ حالانکہ اسلام نے تو ایسی تحقیق و تفتیش کا کہیں ذکر ہی نہیں کیا ۔ یہاں تو تفتیش کا یہ کرائٹیریا ہے کہ خود ساختہ مدعی اور خود ساختہ مؤ قف پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں ۔ اسی طرح گواہ بھی جھوٹے بنائے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں گواہوں کے کردار پر نظر نہیں رکھی جاتی اور نہ ہی یہ جائزہ لیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کس حد تک جھوٹ کو اپنایا ۔۔۔؟ اگر وہ سراپا جھوٹ ہیں تو کیا عدالتی نظام میں ان کی گواہی سند کا درجہ رکھتی ہے۔؟ اگر ان حالات میں ان کی گواہی کو بطور سند تسلیم کر لیا جائے تو شاید یہ انصاف اور عدل کا صریح قتل ثابت ہوگا ۔

Army Public School
Army Public School

آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد دبائو میں آکر اور سادہ لوح عوام الناس میں اپنی کار کر دگی بہتر بنانے کیلئے حکومت وقت نے پھانسیوں پر عملد ر آمد کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ۔ میری ذاتی اور غیر جانبدارانہ رائے کے مطابق درست اور صحیح فیصلہ نہیں تھا ۔ وجو ہات وہی ہیں جن کا مذکورہ بالا سطور میں ذکر کر چکا ہوں کہ محکمہ پولیس میں تحقیق و تفتیش کا عمل سو فیصد حد تک میرٹ کا بیڑہ ہی غرق کر دیا ہے۔ اور اس پر ہماری عدلیہ نے بھی پولیس رپورٹ کو معیار اور سند کا درجہ دے رکھا ہے۔ پھانسیوں پر عملدر آمد کے سلسلہ میں اگر کسی ذمہ دار اور صاحب اختیار اتھارٹی سے یہ سوال کیا جائے کہ کس بنیاد پر کسی ملزم کو مجرم بنا کر پھانسی دے دی گئی تو یقینا اس حوالے سے کوئی مدلل جواب نہ آئے گا ۔ جو اس بات کی واضح دلیل ہے۔ کہ پھانسی کا عمل محض عوام کو پریشرائز کرنے کیلئے ہی رائج کیا گیا ہے ۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ امریکہ سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک اور اس کے علاوہ سعودیہ و ایران میں پھانسی جیسا ظالمانہ و جابرانہ نظام رائج ہے۔ یہ کوئی مضبوط و معقول جواب اور دلیل نہ ہے ۔

کیونکہ سعودیہ اور ایران دونوں مذہبی انتہا ء پسندممالک ہیں جہاں پھانسی کو جائز قرار دیا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ ممالک اپنے اندر آمرانہ نظریات کے حامل ہیں گو کہ ایران خود کو جمہوری ریاست قرار دیتا ہے۔ اسی طرح امریکہ بھی چونکہ انفرادی مفادات کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار رہتا ہے۔ اور ایک توسیع پسند قوت ہے۔ اس کا بھی انتہا پسند ہونا بعید نہیںہے۔ اس لئے وہاں بھی سزائے موت کا قانون لاگو اور نافذ ہے۔ یہی دیکھ لیں کہ مملکت خداداد پاکستان کہ جسے قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم مدبر مفکر اوررہنما نے وجود بخشا اور تجسم کی ۔ آج کرپشن کے ناسور کے باعث مفلوج ہو چکا ہے۔ جا گیر دارانہ ، آمرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے باعث اپنا اصل چہرہ مسخ کر بیٹھا ہے۔یہاں کا پولیس نظام ہے کہ مکمل طور پر ٹھیکے پر چل رہا ہے۔ حتیّٰ کہ آئی جی لیول کا عہدہ بھی مکمل طور پر سیاست کی مداخلت پر کام کرتا ہے۔ بعینہ خفیہ ادارے بھی آرمی اور سیاست کے اتحاد و الحاق سے نہیں نکل پائے۔۔۔۔ تو ان صورتوں میں انصاف کی رمق ہی باقی نہیں رہتی کہ جس کی کچھ حد تک تحسین کی جائے۔! یہ وہ حقیقتیں ہیں کہ جن سے انکار و رو گردانی کسی طور بھی ممکن نہ ہے۔ ایسے میں بھی ہمارا بر سر اقتدار طبقہ یاوہ کم فہم حلقے و افراد جو کہتے ہیں کہ سزائے موت پر عملد رآمد خصوصاً پاکستان میں ایک مثبت اور انتہائی ضروری عمل ہے۔

Pakistan
Pakistan

میرے یقین کے مطابق وہ بیچارے بے وقوفی کا شکار ہیں ۔ اب اگر عدلیہ برانہ منائے تو رائے دینے میں حق بجانب ہوں کہ پاکستان میں پھانسیوں کے ذریعے جو ملزمان /یا افراد مارے جا رہے ہیں ، ہرگز گنہگا یا مجرم نہیں ہیں ۔ و ہ اس لئے کہ ہمارا پرا سیکیوشن سسٹم ہر ملزم کو سزا دلانے کے عمل کی حتیّٰ المقدور کوشش کرتا ہے۔۔۔ خواہ و ہ ملزم ، مجرم نہ بھی ہو۔! محض ابتدائی اطلاعی رپورٹ کا اندراج پتھر کی لکیر ثابت نہیں ہوتی اور نہ ہی ایف آئی آر حدیث کا درجہ رکھتی ہے۔ بھلا بد عنوان پولیس سسٹم کب قانون کے تقاضے پورے کرتا ہے۔۔۔؟ تھانوں میں تفتیش کے عمل کے معیار کی یہ صورت حال ہے کہ سیاسی مداخلت قانونی تقاضہ بن چکی ہے۔ ہر مقدمہ کے اندراج کے پیچھے یہ اوامر پوشیدہ ہوتے ہیں کہ سیاسی مداخلت قانونی تقاضے پورے کرتی ہے۔؟ تھانوں میں تفتیش کے عمل کے معیار کی یہ صورت حال ہے۔ کہ سیاسی مداخلت قانونی تقاضا بن چکی ہے۔ اسی طرح ہر مقدمہ کے اندراج کے پیچھے یہ منافقت بھی چھپی ہوتے ہے کہ کس طرح سیاسی و نظریاتی مخالفین کو پچھاڑا جائے۔ یا کس طرح ان پر سیاسی برتری قائم کی جائے۔؟

اختصار کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اگر تحریر کے مقصد کو واضح کیا جائے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ پاکستان میں سزائے موت یعنی پھانسیوں پر عملدر آمد ایک مضحکہ خیز اور بے وقوفانہ عمل ہے۔! اس سے نا کردہ گناہوں میں پھانسی پانے والوں کے ورثاء میں مملکت کیخلاف انتقام کی آگ یقینا بھڑک اٹھتی ہے ۔ جو کہیں بھی اور کسی بھی صورت میں اپنا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ حالات اور دلائل کی روشنی میں سسٹم سے عرض ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حقیقت پسندوں دانشوروں کے مدلل دلائل و احتجاج کو سامے رکھتے ہوئے پھانسی اور سزائے موت کے عمل اور قانون کے خاتمے کیلئے فوراً ہی قانون سازی کی جائے۔ تاکہ نا نصافیوں کا سلسلہ مستقل صورت میں ختم ہو سکے اور ریاست مستقل امن کا گہوارہ بن سکے۔ پھر بھی اگر ہمارے ارباب اقتدار کی فطرت سزائے موت اور پھانسی جیسے بھیانک اور غیر انسانی عمل کی طرف مائل رہتی ہے ۔ تو وہ دن دور نہیں کہ جب ہمارا سوشل سسٹم طالبان اور داعش کے ان مظالم کو جائز قرار دے دے ۔ جن کے تحت انسانوں کے گلے کاٹے جاتے ہیں یا لٹکا دیا جاتا ہے۔

Mansha Fareedi
Mansha Fareedi

تحریر : منشاء فریدی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post عثمان افضل قادری کا دورہ امریکہ کے موقع پر بروکلین میں عظیم اجتماع سے خطاب کی تصویری جھلکیاں
Next Post ہمیں خوبصورت پاکستان چاہیے
Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.