yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا خبر تم کو یہ دوستی کیا ہے

Yes 2 Webmaster December 29, 2015 1 min read
Friend
Share this:
Friend
Friend

تحریر : راشد علی راشد اعوان
اللہ تعالیٰ کی جانب سے رشتوں کی صورت میں عطا کردہ نعمتوں کے کیا کہنے مگر دوستی وہ نایاب نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،دوستی رب کائنات کا وہ تحفہ ہے جو قدرتی رشتوں سے منفرد وہ ناطہ ہے جو ہمت،حوصلہ عطا کرتاہے انسانی خصلت میں شامل ہے کہ وہ جہاں رہتا ہے وہاں کے لوگوں سے اس کی جان پہچان ہو جاتی ہے وہاں کے لوگوں کے ساتھ وہ گھل مل جاتا ہے اور اسے پھر دوستی قرار دیا جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں کیونکہ محض جن سے جان پہچان ہو وہ دوستی کے زمرے میں نہیں آتے بقول مرشد جی کسی سے تعلق ہونے کو اس سے ملنے جلنے کو یا جان پہچان کو ہم دوستی نہیں کہہ سکتے کیوں کہ یہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہو تی ہے لیکن دوست صرف وہی ہوتے ہیں جنہیں ہم دوست کہہ سکتے ہیں دوست وہ ہے جو دوست کیلئے اپنی جان تک قربان کر دینے کا حوصلہ رکھ سکتا ہو موجودہ دور میں ایسی باتیں محض کتابی محسوس ہوتی ہیں مگر ہمارے دیہی علاقے اور شہروں کی نفسا نفسی سے دور ایسے کئی علاقے اب بھی ہیں اور شہروں میں بھی ایسے رشتے نبھانے والوں کی کمی نہیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ دوستی ایک اجالا ہے ایک ایسی روشنی ہے جس کے آگے کسی بھی اندھیرے کا تصور نہیں

لیکن یہی دوستی دوسری جانب ایسی سیاہ رات یعنی اندھیرا بھی ثابت ہوتی ہے جب انسان کی پہچان غلط نکلتی ہے ،انسان کو اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب اسے دوستی کی آڑ میں دھوکا ملتا اور اخلاص و اعتبار کے اس رشتے سے ٹھوکر لگتی ہے تو ایسے میں اس کے پاس کرنے کو یا کہنے کو کچھ نہیں بچتا، عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ دوست ایک حسین خواب بھی ہے اور خواہشات سے بھرا ہوا ایک ایسا جزیرہ بھی ہے ، دوستی تو ایک ایسا ہی رشتہ ہے جسے اگر دیکھا اور سمجھا جائے تو بہت مضبوط جسے دنیا کی کوئی طاقت نہ توڑ سکے لیکن اگر ٹوٹنے پہ ہے تو ایک کچے دھاگے سے بھی کمزورہے ،دوست کے تقدس سے دل لبریز ہو تو روشن ہو اور اگر نا شکرا ہو تو پتھر بن جاتا ہے۔حضرت علی کا قول ہے کہ جس کا کوئی دوست نہیںوہ تن تنہا ہے

ایک اور مقام پر خلیفہ چہارم کا قول ہے کہ غریب ہے وہ شخص جس کا کوئی دوست نہیں اور دوست ہمدرد ہوتا ہے اور اس شخص کا کوئی ہمدرد نہیں،نفسا نفسی کے اس دور میں اب کسی سے تعلق واسطہ بھی رسمی اور مجبوری بنتا جا رہا ہے،حالت تو یہ ہے کہ ایک ہی چھت تلے رہنے والے بھی اسی نفسا نفسا کے عالم میں گھر کے سبھی افراد سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں،موبائل اور انٹر نیٹ ٹیکنالوجی نے جہاں بہت سی خوشیاں اور روانیاں عطا کی ہیں وہیںدکھ اور تکالیف کا بھی جال بچھا دیا ہے،اپنے گھر میں اپنے پیاروں کے دکھ درد سے بے خبر ساری دنیا کے دکھ درد سے باخبر رہتے ہیں ،ان ہی عوامل نے رشتوں کو کمزور بنا کے چھوڑ دیا ہے،جب خون کے رشتے کمزور اور کھوکھلے ہونا شروع ہو جائیں تو پھر دوستی جیسے رشتوںپر اعتماد کی گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے،قدرتی امر ہے کہ انسان دنیا میں مختلف رشتوں سے بندھا پیدا ہوتا ہے

ماں باپ ،بہن بھائی وغیرہ یہ تمام وہ رشتے ہیں جو کائنات قدرت کی جانب سے ایسے عطا ہوتے ہیں جن پر انسان کا اپنا اختیار نہیں ہوتا تاہم ان رشتوں کو نبھانا اس کے اپنیبس میں ہوتا ہے،لیکن دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم اپنی مرضی اور چاہت سے منتخب کرتے ہیں اور یہ وہ بے غرض رشتہ ہے جس میںمحبت اور خلوص کے سوا کچھ نہیں ہوتا، ذات، عمر، سوشل سٹیٹس ،قوم رنگ و نسل سے بے نیاز یہ سب کچھ دوستی کے لئے بے معنی ہیں ،یہ سچ ہے کہ دوست خوشیوں کو دوگنا اور غموں کو آدھا کر دیتے ہیں، ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جواس رشتے کو کسی نہ کسی غرض اور مطلب ہی کیلئے استعمال کرتے ہیں، آج کے دور میں لوگوں نے اس مقدس رشتے کو کھیل اور تفریح و دل بہلانے و مشغلہ و وقت گزاری ، پیسہ ، پاور ، یا کسی اور مقصد کے ساتھ اس کے تقدس کو تار تار کر چھوڑا ہے، گلوبل ویلج کے اس ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک ایسی جگہ بنا دیا ہے جہاں ہرشخص ایک دوسرے سے انگلیوں کی جنبش تک دور ہے،فیس بک، ٹویٹر، سکایپ جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے جہاں اور بہت سی فوائد ہیں وہیں ان کے غلط استعمال سے ہمارا آج کا نوجوان اخلاقی اقدار سے گرتا جا رہا ہے،اسی سوشل میڈیا کے غلط،بے تکے اور بے مقصد استعمال سے ہمارا معاشرہ اخلاقی پستیوں کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے

یوں اسی دوستی کے نام پر لوگ بلیک میلنگ، اغوا اور بہت سے دوسرے جرائم کی نظر ہو رہے ہیں،ایسے ہی حالات نے دوست اور دوستی کے رشتوں پر سے اعتبار و اعتماد کو کمزور بنا دیا ہے، دلوں سے خلوص،چاہت اور ہمدردی غائب ہوتی جا رہی ہے، خلیل جبران اپنی کتاب فلسفہ دوستی میں بیان کرتے ہیں کہ”تمہارا دوست وہ ہے جو تمہاری احتیاج پوری کرے””وہ تمہارا وہ کھیت ہے جس میں تم ,محبت کی تخم پوشی کرتے ہو””اسی کھیتی کو تم تشکر اوراطمینان کے ساتھ کاٹتے ہو”اور جب تمہارا دوست اپنے دل کی کوئی بات تم سے کہتا ہے، تو تم کو نہ اپنے دل کی ”نہیں” متردو کرتی ہے نہ تم اس کو اپنی ”ہاں” سے محروم رکھتے ہواور جب وہ خاموش ہوتا ہے تب بھی تمہارا دل اس کے دل کی گفتگو سننے سے عاری نہیں ہوتااس لئے کہ بغیر الفاظ کی مدد کے ، دوستی کے افکار ، تمام خیالات ، ”تمام خواہشات، تمام توقعات، تمام ارادے پیدا ہوتے ہیںان سے دوستوں کے لئے ایک مسرت حاصل ہوتی ہے۔۔۔۔ بے طلب اور دوستی کا کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے

سوائے اس کے کہ تم دوست کے ساتھ ایک مشترک روحانی گہرائی میں شریک ہوجاؤ اس لئے کہ محبت نہیں چاہتی کہ اس کا بھید واضح ہواور جو کچھ تمہارے اندر بہتر اور اعلی تر ہے وہی دوست کو دو اگروہ چاہتا ہے تمہارے ”مد” کے ” جزو” بھی دیکھے تو اس کو اپنے دریا کی طغیانی بھی دیکھا دواس لئے کہ وہ تمہارا دوست ہی کیا ہے جسے تم صرف اس لئے ڈھونڈتے رہو کہ اس کی صحبت میں تم اپنا خالی وقت گزار سکو وہ ساعتیں جو تم پر گراں ہیں،بلکہ دوست کو تو اس وقت ڈھونڈو جب تم بیداری عمل کا وقت گزارنا چاہواس لئے کہ دوست کا کام یہ ہے کہ وہ ,تمہارے تقاضوں اور تمہاری ضرورتوں کو پورا کرے نہ یہ کہ تمہارے اوقات کے خالی کاسہ کو بھرا کرے اور دوستی کی حلاوت میں اپنے تبسم کو ملادو ، اور اپنی مسرتوں کو مشترک کرلواس لئے کہ جب زندگی کی معطر شبنم دل پر گرتی ہے تب ہی اس کے دروازے کھلتے ہیں اور وہ تروتازہ ہوجاتا ہے۔

Rashid Awan
Rashid Awan

تحریر : راشد علی راشد اعوان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Quaid e Azam
Previous Post قابل رشک لیڈر
Next Post زاغوں کے تصرف میں ہے عقابوں کا نشیمن
Journalism

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.