yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

پاکستان کا سفر، واجپئی سے مودی پر نتیجہ کیا

Yes 2 Webmaster December 28, 2015 1 min read
Narendra Modi and Vajpayee
Share this:
Narendra Modi and Vajpayee
Narendra Modi and Vajpayee

تحریر : پیرس عاصم ایاز
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لاہور کے مختصر دورے نے فروری 1999 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بس پر لاہور آمد کی یاد تازہ کر دی ہے۔پندرہ سال بعد جب بھارتی جنتا پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آئی اور پاکستان میں بھی نواز شریف ایک بار پھر اقتدار تک پہنچے، تو پاکستان بھارت تعلقات کا نیا باب کھلنے کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جب نواز شریف کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تو پاکستان میں شدید بحث شروع ہوگئی۔پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ نواز شریف نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے کسی وزیرِاعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہو۔

نریندر مودی کی آمد کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں ملکوں کے تعلقات میں کسی ڈرامائی تبدیلی کی امیدوں نے دم توڑنا شروع کر دیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ نریندر مودی نے اپنے پہلے سال میں دنیا کےاہم ملکوں کے درورے کرنے پر صرف کیا اور امریکہ کا بھی دورہ کیا جہاں وزیر اعظم بننے سے پہلے انھیں جانے کی اجازت نہ تھی۔

پاکستان نے بھارتی حکمرانوں کے رویے سے مایوس ہو کر ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل ہونا چاہیے اور یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری بھی ہےبھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کو جواب ملا کہ اگر وہ بھارت کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو پاکستان کو بات چیت کے لیے ’تشدد سے پاک ماحول‘ فراہم کرنا ہو گا۔

جون 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کی ٹیم میں ردوبدل کیا اور خفیہ اداروں سے منسلک رہنے والے سخت گیر افسر اجیت ڈوول کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر کے پاکستان کو سخت اور واضح پیغام دیا۔ قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے اس بیان نے کہ بھارت دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے دے گا، حالات کو مزید خراب کیا اور دونوں ملکوں کی فوجیں کے مابین ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو کئی ہفتوں تک جاری رہا۔دونوں ممالک کی سرحدوں پر بندوقیں تو خاموشی ہوگئی لیکن دیگر باہمی معاملات پر خاموشی برقرار رہی جسمیں اکتوبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے گریز کیا اور دور سے ہاتھ ہلا کر ’ہیلو ہائی‘ کرنے پر اکتفا کیا۔ کئی مہینوں تک تعلقات کی کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے وزیر اعظم کی روسی شہر اوفا میں ملاقات ہوئی جس میں ایک بار بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے روس کے شہر اوفا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا اور کہا تھا کہ جلد پاکستان اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان ملاقات ہو گی لیکن کشمیری قیادت سے ملاقات کے تنازع پر یہ بات چیت منعقد نہیں ہو سکی تھی۔ پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نے ایک بار دونوں ملکوں کے مابین بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد دی۔ اس ملاقات کے ٹھیک پانچ دن بعد چھ دسمبر کو اچانک خبر آئی کہ پاکستان اور بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے جب اسلام آباد پہنچی تو ان کے بقول وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو سدھارنے اور آگے بڑھانے کا پیغام لے کر آئیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر بھارتی وزیر خارجہ سمشا سوراج نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامع مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنے پر دونوں ممالک متفق ہیں تاہم اس تے افغانستان تک تجارتی رسائی دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مفاد میں فی الوقت کوئی بھی چیز اس سے زیادہ اہم نہیں کہ اسے سڑک کے ذریعے مکمل طور پر بھارتی بازاروں تک رسائی ہو۔

Asim Ayaz
Asim Ayaz

تحریر : پیرس عاصم ایاز

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Muhammad Irfan Taimoor
Previous Post محمد عرفان تیمور سیشن 2016 کیلئے اسلامک فورم گریس کے صدر منتخب ہو گئے
Next Post برٹھ ڈے ڈپلومیسی۔ کسی خوش فہمی نہیں رہنا چاہے
Narendra Modi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.