yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آفات

Yes 2 Webmaster December 27, 2015 1 min read
Indonesia Volcano
Share this:
Indonesia Volcano
Indonesia Volcano

تحریر : شاہد شکیل
دو سو سال قبل ایک تباہ کن دھماکے نے نہ صرف زمین کی آب و ہوا تبدیل کردی بلکہ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے جہاں کثیر تباہی ہوئی وہیں لاکھوں انسانوں کو ان گنت بیماریوں میں مبتلا کیا اور ہجرت کرنے پر مجبور کردیا،یہ اُس صدی کا تباہ کن دھماکا تھا جس کے اثرات سے آج بھی دنیا متاثر ہو رہی ہے۔پانچ اپریل اٹھارہ سو پندرہ میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر ایک گرج دار آواز سنی گئی جزیرے پر تعینات برطانوی کالونی کے فوجیوں نے سوچا کسی بھاری توپ سے گولا داغا گیا ہے یا بحری قذاقوں نے حملہ کر دیا وہ سمجھ نہیں پائے کہ کس سِمت میں دھماکا ہوا اور کس نے کیا رات بھر وقفوں سے دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا،حقیقت میں یہ دھماکے انڈونیشیا کے جزیرے سَمباوا پر تمبورا نامی آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے ہوئے،محقیقین کا کہنا ہے ان دھماکوں کی قوت ہیرو شیما پر گرائے گئے ایک لاکھ ستر ہزار بموں کے برابر تھی کئی دنوں تک آگ ،شعلوں ،راکھ اور گرم پتھروں کی بارش ہوتی رہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ موت کا شکار ہوئے اور کئی بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت یہ دنیا چھوڑ گئے۔

اب جا کر مورخین اور کلائی میٹو لوجسٹ کو مکمل طور پر معلومات حاصل ہوئیں ہیں کہ تاریخ میں سب سے زیادہ آفات اور دھماکوں نے انسان کے لئے کس قدر مشکلات پیدا کیں بالخصوص دو صدی قبل ہونے والے تباہ کن دھماکے نے موسمیاتی تبدیلی میں کتنا اہم کردار ادا کیا،محقیقین کا سوال ہے کیا ہم تاریخ سے کچھ سبق حاصل کر سکتے ہیں؟موجودہ دور میں موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی پر اکثر و بیشتر کانفرنسسز ہوتی رہتی ہیں جو دستاویزات تک ہی محدود رہتی ہیں ،کیا موسمیاتی تبدیلی میں ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ،کیا کبھی کسی نے اس بارے میں سوچا کہ یہ آفات اور زمینی تبدیلیاں دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسانوں کے لئے کتنی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

امریکی ثقافتی محقق گِلن ڈی آر سی ووڈ نے اپنی کتاب میں اٹھارہ سو پندرہ کے تباہ کن دھماکے اور اس کے اثرات پر تبصرہ کیا کہ اس دھماکے سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی پر گہرا اثر پڑا دنیا کے ہر خطے میں موسم پاگل ہو گیا یورپ اور شمالی امریکا میں موسم گرما کے وسط میں شدید برفباری ہوئی کئی علاقوں میں ہفتوں بھر لگاتار بارشیں ہوتی رہیں اور کئی خطوں کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا،ایک اندازے کے مطابق تمبورا آتش فشاں کے پھٹنے سے تینتالیس کلو میٹر بلندی تک آگ،شعلے اور گرم پتھر اڑتے رہے جس کے نتیجے میں سلفر ایرو سولز کئی علاقوں میں پھیل گیا ،آئی پی سی سی کے مطابق انہیں وجوہات کے سبب اٹھارہ سو اسی اور دوہزار بارہ کے درمیان گلوبل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوآتش فشاں کی تباہی والے سال میں موسم شدید گرم رہا اور اٹھارہ سو سولہ سے تبدیلی رونما ہونا شروع ہوئی

اس وقت جرمنی کے شہر بام برگ میں اچانک موسلا دھار بارشیں کئی ہفتوں تک جاری رہیںاور سیلاب آئے،نیو انگلینڈ اور کینیڈا کے کئی علاقوں میں موسم گرما میں برفباری ہوتی رہی جبکہ برطانیہ میں طوفانوں سے تباہی پھیل گئی تاریخ میں اٹھارہ سو سولہ کو بغیر موسم گرما کا سال قرار دیا گیا۔اٹھارہ سو سترہ کو بھوک کا سال کہا گیا کیونکہ کسانوں کو فصل اور کاشت کاری میں شدید مشکلات پیش آئیں اور خوراک نہ ہونے کی وجہ سے تمام یورپ میں دو لاکھ افراد بھوک سے موت کا شکار ہوئے،ہزاروں افراد نے یورپ سے ہجرت شروع کی کئی روس کی طرف نکلے اور کئی امریکا ،اٹھارہ سو سولہ اور اٹھارہ سو اٹھارہ کے درمیان تقریباً ایک لاکھ برطانوی امریکا کوچ کر گئے جبکہ جرمنوں نے ہمسایہ ملک ہالینڈ کی بندر گاہوں کا رخ کیا

سماجی بے چینی پھیل جانے سے لاکھوں افراد کو نقل و حمل میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انسانی سمگلروں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ماہرین کا کہنا ہے خشک سالی یا سیلاب کے خلاف ہم آج بھی بے اختیار ہیں اتنی ترقی کے باوجود درست طریقے یا سو فیصد پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ قبل از وقت وارننگ دے کر آگاہ کیا جائے کہ کب ،کہاں اور کتنا تباہ کن آتش فشاں پھٹے گا ،زلزے آئیں گے وغیرہ ،ہم آج بھی مکمل طور پر کسی قسم کی آفات سے بچنے کی تیاری نہیں کر سکے بھلے طبی لحاظ سے انتظامات مکمل ہیں

لیکن آفات سے نمٹنے کا ابھی تک کوئی مکمل پلان تکمیل نہیں دے سکے،موسمیاتی تبدیلی کسی ایک خطے کو نہیں بلکہ دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے انسانوں اور زمین کے لئے شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے مثلاً خلا سے کوئی بھاری پتھر اچانک زمین سے ٹکرا سکتا ہے اور خطرناک زلزلے کے باعث سمندر کا پانی سپر سونامی کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں انسان موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ursula Gauthier
Previous Post پیرس : فرانسیسی ہفت روزہ میگزین L’Observateur کی صحافی Ursula Gauthier کو چین نے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا
Next Post شاید بوڑھا ہونے کا بھی وقت نہیں
Children Morning

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.