yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

بزم غزل کی طرف سے آن لائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ

Yes 1 Webmaster December 26, 2015 1 min read
Mushaira
Share this:
Mushaira
Mushaira

پٹنہ : واٹس ایپ گروپ’بزم غزل’ کے زیر اہتمام گزشتہ رات ایک آن لائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت شعبۂ اردو، پٹنہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شعرا جہانگیر نایاب اور عامر نظر نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔مشاعرہ میں،پروفیسر عبد المنان طرزی، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی،ڈاکٹر واحد نظیر، احمد اشفاق،افتخار راغب، ڈاکٹر اسرائیل رضا، ڈاکٹر عبد الحنان سبحانی،مرغوب اثر فاطمی، ایم آر چشتی، ڈاکٹر منصور خوشتر، کامران غنی صبا،جہانگیر نایاب، عامر نظر، منصور قاسمی، اصغر شمیم، نور جمشیدپوری،نیاز نذر فاطمی، احمد علی،کیف احمد کیفی،رہبر گیاوی، نصر بلخی، انعام عازمی اور ایم رضا مفتی نے اپنے نعتیہ کلام پیش کئے۔

صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر منتظمین بزم غزل کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ سارے جہان کے لئے رحمت ہیں۔اسی لئے قرآن کریم نے آپ کو بنی نوع انسانیت کے لئے رحمت اللعالمین بتایا ہے اور پھر ساری انسانیت کے لئے آپ ۖ کو قابل تقلید نمونہ قرار دیا ہے مگر افسوس کہ ہم نے سب سے مکمل اور کامل نمونۂ حیات کی طرف سے صرف نظر کر لی ہے۔

صدر مشاعرہ ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دن اس بات کا عہد کیا جائے کہ ہم محسن انسانیت ۖ کے نظام حیات کو اپنے سینوں سے لگائیں گے۔شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے بزم غزل کے بانی ایم آر چشتی نے کہا کہ آج دشمنان اسلام یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم سبھی مسلمان کس طرح اپنے آقا ۖ کی پیدائش کو خوشیاں منا رہے ہیں۔ بغیر کسی تفریق کے آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔

انہوں نے کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر صدر مشاعرہ، شعرائے کرام ، ناظمین مشاعرہ اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مشاعرہ میں پیش کئے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش کیا جاتا ہے:

ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی
یہ قمر یہ اس کی ضیا ہے کیا، تری جستجو یہ فضول ہے
یہ جو کہکشاں میں ہے روشنی یہ بھی خاک پائے رسول ہے
پروفیسر عبد المنان طرزی
ترے در کی حضوری ہے شہنشائی سے افضل تر
نگاہِ شوق کا قرآں ترے روضے کی جالی ہے
ڈاکٹر واحد نظیر
ممکن نہیں کہ ٹھہریں حساب و کتاب میں
رکھتے ہیں آس شافعِ روزِ جزا پہ ہم
احمد اشفاق
لکھوں میں نعت بحر عقیدت میں ڈوب کر
صلی علیٰ ہو خامۂ قرطاس کی زباں
افتخار راغب
چارہ گرو عبث نہ کرو وقت رائگاں
یہ درد وہ ہے جس کا مداوا حضور ہیں
ڈاکٹراسرائیل رضا
دل مدینہ، مدینہ ، مدینہ ہوا
نعت اپنی رضا جب سنانے چلے
ڈاکٹر عبد الحنان سبحانی
نہ ہو مایوس ائے انساں زیارت یوں بھی ہوتی ہے
اسی کو دیکھ لے جس نے مدینے کی گلی دیکھی
مرغوب اثر فاطمی
ہم تو نہ جانتے تھے کہ اللہ کون ہے
وحدت کے داعی، وجہِ صحیفہ ہیں آپ ہی
ایم آر چشتی
وہاں ذروں میں بھی ہے زیست کی رعنائیاں چشتی
مدینے میں وہ مر جائے جسے جینے کی حسرت ہو
ڈاکٹر منصور خوشتر
خدا کو، دین کو، اس کے نبی کو ہم نے پہچانا
رسول پاک کا خوشترکرم انساں پہ ہے کیا کیا
کامران غنی صبا
ہجر میں دل پریشان ہے یا خدا
خواب میں روضۂ مصطفےٰ چاہیے
جہانگیر نایاب
خود اپنے آپ ہی کردار کو ہم نے کیا پامال
‘ہماری سیرتوں میں ہے کوئی رنگ ان کی سیرت کا’
عامر نظر
در محبوب کے صدقے کرم اتنا خدا کرنا
مدینے کی گلی میں جسم سے سانسیں جدا کرنا
منصور قاسمی
منزلیں خود چومتی ہیں ان کے قدموں کے نشاں
جن کے ہاتھوں میں نبی کی سنت و قرآن ہے
اصغر شمیم
کہیں اور جانے کی حسرت نہیں ہے
مدینے کی شام و سحر چاہتاہوں
نور جمشیدپوری
روز و شب بہتا ہے یاں فیض کا دریا ہم بھی
اشک آنکھوں سے ندامت کا بہانے آئے
نیاز نذر فاطمی
ترا اک در ہے فقط نذر کی امید نجات
اور کہاں جائیں گنہگار مدینے والے
احمد علی
دل چاہتا ہے میرا اجازت اگر ملے
محشر میں بھی سنائوں ترانہ رسول کا
کیف احمد کیفی
رنج و الم تھے جتنے بھی کافور ہو گئے
طیبہ کو دیکھتے ہی مرا دل بہل گیا
رہبر گیاوی
خدائے پاک نے ان کا کبھی سایہ نہیں رکھا
نہ کوئی ہم صفت ان کا نہ کوئی ان کا ثانی ہے
نصر بلخی
یہ جسم و جان لہو ہوتا خوں میں تر ہوتا
کٹے جو عشق محمد میں وہ جگر ہوتا
انعام عازمی
نبی مختار کل ٹھہرے، حبیب دو جہاں ٹھہرے
انہیں اپنی طرح کہتے ہو بولو تم کہاں ٹھہرے
ایم رضا مفتی
کاش شہر طیبہ میں میرا دم نکل جاتا
موت لے کے آ جاتی زندگی مدینے کی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ali Ahsan Mujahid and Salahuddin Qadir Chaudhry
Previous Post بنگلہ دیش میں بے گناہ و بزرگ شہریوں کی مسلسل پھانسیاں
Next Post قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقع پر نعت خوان سید عبدالرحمان شاە اکرم باجوہ سے بات کرتے ھوئے
Syed Abdul Rehman Shah and Akram Bajwa

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.