yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پنکی تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد

Yes 1 Webmaster December 26, 2015 1 min read
Benazir Bhutto Anniversary
Share this:
Benazir Bhutto Anniversary
Benazir Bhutto Anniversary

تحریر : عقیل خان
انسان دنیا میں آتاہے اس کے آنے کی ایک ترتیب ہوتی ہے مگر دنیا سے جانے کی کسی کی کوئی ترتیب نہیں۔ پیدائش پر والدین، عزیز واقارب اپنی اپنی خوشی کا اظہار اپنے انداز سے کرتے ہیں مگر مرنے والے کے لیے آنسو اور اس کی مغفرت کے لیے صرف دعا کی جاسکتی ہے۔ وقت کس رفتارسے گزرتا ہے کسی کو نہیں معلوم، معلوم جب ہوتا ہے جب انسان اپنے پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے کہ وہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔

بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپا،ایک شہر سے دوسرے شہر، زندگی سے موت کے پاس۔27 دسمبر2007وہ دن ہے جب پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم اور ہرپیپلز پارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کوشہید کردیا گیاتھا ۔ لیاقت باغ میں پی پی کے جلسے میں خودکش حملہ ہواجس میں بے نظیر شہید ہوگئیں تھیں۔ان کی شہادت کی خبر پورے ملک میں دھماکے سے کم نہ تھی۔ ہرطرف ” پنکی ”کا چرچا ہورہا تھا۔ہر آنکھ اشکبار تھی۔

بے نظیر بھٹو کو بچپن میں پیار سے ”پنکی ”کہا جاتا تھا ۔ وہ21جون1952کو پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ۔ اس کے بعد راولپنڈی منتقل ہوگئیں اور اپنی تعلیم جاری رکھی ۔ پنکی کے نام سے پکاری جانے والی بچی نے 15سال کی عمر میںاولیول کا امتحان پاس کیا اور پھر اے لیول مکمل کرنے کے بعد کراچی آگئی ۔پاکستان میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لیے بیرون ممالک چلی گئی۔ 5سال تک ریڈکلف کالج اور ہارورڈیونیورسٹی امریکہ میں زیرتعلیم رہی۔ اسی دوران بی اے کی ڈگری حاصل کی اور وہاں سے مزید تعلیم حاصل کرنے برطانیہ چلی گئی۔

یہاں آکسفورڈمیں فلسفہ ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے انہیں پڑھا ا وراس کے علاوہ آکسفورڈ سے بین الاقوامی قانون اور ڈپلومیسی کے مضامین میں بھی خاصی دلچسپی لی۔ 1976میں آکسفورڈ یونین کا صدر بھی بننے کااعزاز حاحل کیا ۔ بے نظیر کی شادی 18دسمبر1987کوزرداری قبیلے کے نوجوان آصف علی سے ہوئی ۔بے نظیر کی اولاد میں تین بچے بلاول ،بختاور اورآصفہ ہیں۔ اس حقیقت سے نہ صرف اہل پاکستان ہی اچھی طرح سے واقف ہیںبلکہ ساری دنیا بھی یہ خوب جانتی ہے کہ بھٹوخاندان کا چراغ کس طرح گل ہوا۔ ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دی گئی۔

ان کے بڑے بیٹے شاہ نواز بھٹوکو زہردے کر ہلاک کر دیا گیا۔ پھر ان کے بعدمحترمہ کے دوسرے بھائی مرتضی بھٹو کو کس طرح ہلاک کیا گیا؟ محترمہ بینظیر بھٹو کا سفر سیاست کا آغاز جنرل ضیا الحق کی شہادت کے بعد شروع ہوا۔ ضیاء الحق کی شہادت کے بعد ملک میں ہو نے والے 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بارنئے جذبے کے ساتھ شریک ہوئی اور ان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوئی۔

اس طرح 1988میں محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف ملک کی بلکہ امت مسلمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ 1993کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر کامیاب ہوئی تو محترمہ بینظیر بھٹو کو ملک کا دوسری بار وزیراعظم منتخب کرلیا گیامگر اپنے ہی بنائے ہوئے صدر فاروق لغاری کے ہاتھوں اپنی حکومت کا خاتمہ کرایا۔1998میں نواز شریف کے دوراقتدار میں کو جلاوطنی اختیا ر کرنی پڑی ۔ 12اکتوبر1999 کو جب جنرل پرویزمشرف نوازشریف کی حکومت پر شب خون مارکرملک پر قابض ہوگیا اورنوازشریف کو ان کے اہل خانہ سمیت راتوں رات جہاز میں بٹھا کر جلاوطن کردیا۔ پہلے تو صرف محترمہ ہی ملک سے باہر تھیں اور اب تو نوازشریف بھی ملک سے باہر تھے۔ کچھ عرصہ بعدجب پرویز مشرف پر عالمی دباؤبڑھا تو اس نے محترمہ بھٹو سے دوستی کی پینگیں بڑھانا شروع کر دی۔

جب بے نظیر بھٹو اپنی طویل جلاوطنی کے بعد 18اکتوبر2007کو کراچی واپس آئیں تو ان کے تاریخی استقبالیہ جلوس میں بم دھماکہ ہوا۔ اس قاتلانہ حملے میں محترمہ بینظیر بھٹو خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔ آپ بلاخوف وخطرملک کے کونے کونے میں اپنے انتخابی جلسے اورجلوسوںکی قیادت کرتی رہیں مگر27دسمبر2007کو جب ایک انتخابی جلسے کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میںمحترمہ بینظیر بھٹو پر آخری قاتلانہ حملہ اس وقت ہواجب خطاب کے بعداپنی گاڑی میں سوار ہوکرواپس جارہی تھیں۔ اس دوران لیاقت باغ نے محترمہ کے خون سے اپنی زمین کورنگین کر لیا۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی ا سی باغ میںملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو بھی شہید کیا گیا تھا۔

یہ کوئی شک والی بات نہیں محترمہ بینظیر بھٹو ملک کے چاروںصوبوںکی زنجیر تھیں ۔ محترمہ بینظیربھٹوکے قتل کے ساتھ ہی پاکستانی سیاست کا ایک باب جو بھٹو خاندان کے نام سے چل رہا تھا ، ختم ہوگیا۔جو اب کبھی بھی شروع نہیں ہوسکتا۔بے شک بلاول اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا لیا ہے۔آج آٹھ سال گزرجانے کے باوجود محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث عناصر منظرِعام پر نہیں آسکے ہیں۔

اس دوران محترمہ کی اپنی جماعت پیپلز پارٹی اپنی مدت معیادپوری کرکے جاچکی ہے مگر بے نظیر ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں کے نعرے آج بھی لگ رہے ہیں۔بھٹو خاندان کے قاتلوں کی تلاش آج بھی جاری ہے اور ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ جب ان لوگوں کے قاتل نہیں مل سکتے تو غریب کا کیا حال ہوگا؟بے نظیر کی شہادت کے موقع پر ہماری اللہ تعالیٰ سے یہی دعاہے کہ اللہ بی بی کو جنت میں اور ہمارے حکمرانوں کو انصاف کرنے کی توفیق دے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Young Writers Writing Contests
Previous Post نوجوان لکھاریوں کے مابین تحریری مقابلہ تجاویز اور قواعد ضوابط
Next Post مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت پائیدار امن کے لیے ضروری ہے، علی رضا سید
Ali Raza Syed

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.