yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

میرا قائد محمد علی جناح

Yes 1 Webmaster December 24, 2015December 24, 2015 1 min read
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
Share this:
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

تحریر : ایم اے تبسم
قائداعظم محمد علی جناح کراچی کے ایک مشہور و معروف تاجر جناح پونجا کے گھر پیدا ہونے والا بچہ جو بچپن ہی سے دیانت دار، ہونہار اور فہم و فراست میںاپنی مثال آپ تھا۔ میٹرک کے بعد آپ کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ہونہار بیٹے کو اپنے ساتھ کارو بار میں لگا کر کاروبار کو وسعت دیں مگر قدرت نے اس عظیم انسان کو کسی اور ہی مقصد کے لیے بھیجا تھا۔ چنانچہ آپ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان بھیج دیا گیا۔

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد جب آپ واپس تشریف لائے توانھیںمسلمانوںکی حالت زار دیکھ کر گہرا دکھ ہوا۔اور ان کو شدت سے محسوس ہو ا کہ مسلمانان ہند کو ان کی سخت ضرورت ہے اس وقت مسلمان غلامی کی زندگی گزار رہے تھے اور اپنے جائز حقوق سے بھی محروم تھے۔قائداعظم سمجھتے تھے کہ مسلمان مذہب کی رو سے ہندوئوں اور انگریزوںسے الگ قوم ہیںاس لیے ان کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ایک علیحدہ ا سلامی ریاست کی ضرورت ہے۔

یہاں اگر مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا ذکر نہ کیا جائے تو مناسب نہ ہوگا۔ یوں تو حضرت علامہ اقبال کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ یوں تو ہم ہر برس یوم اقبال اوریوم قائدبڑے عقیدت واحترام سے مناتے ہیںلیکن اپنے عظیم قائدین کے قول اور عملی زندگی کوسمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔یہی سوچ کر میں آج اپنی تحریر میں اپنے عظیم قائد مصور پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ اقبال کے بارے میں کچھ معلومات شامل کررہا ہوں۔حضرت علامہ اقبال 9نومبر1877کوسیالکوٹ میں پیداہوئے ان کے والد کا نام شیخ نور محمدتھا جن کا تعلق کشمیری برہمنوں کے خاندان سے تھانور محمد ایک سچے ،کھرے اور ایماندار انسان تھے۔

حضرت علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے ہی حاصل کی آپ ایف اے کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے لاہور چلے گئے جہاں آپ نے بی اے اور ایم اے کے امتحانات گورنمٹ کالج لاہور سے پاس کئے ۔1905میں آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اورکیمبرج یونورسٹی میں داخلہ لیا اور پھر وہاں سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد حضرت علامہ اقبال جرمنی چلے گئے جہاں آپ نے مونخ یونیورسٹی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔اور یوں آپ اس دور کے نہایت بڑے شخص تھے ۔آپ نے اپنے اردو اور فارسی کلام کے ذریعے برصغیر پرانگریزی تسلط اورہندوستان کے عہد غلامی میں مسلمانانِ ہند کوبیدار کرنے کے لیے اپنے لوح وقلم فکروادراک اور شعروادب کووقف کر دیا۔

ہندواور انگریزسامراجی عہدجبریت میںبرصغیرکے مسلمانوں کوآزادی کی اہمیت کادرس دیا۔یہ کام اس وقت آسان نہ تھا مگر حضرت علامہ اقبال نے اپنے چراغ فکر کا اجالا پھیلاکرمسلمانوں کوظلم وستم کے تاریک اندھیروںمیں وہ روشنی دی جس کا وجود آج بھی نہ صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا کے مسلمان محسوس کرتے ہیں۔جی ہاںوہ علامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے 30دسمبر1930ء کوالہ آباد میںمنعقدآل انڈیامسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میںاپنا صدارتی خطبہ دیتے ہوئے صاف صاف الفاظ میںفرما دیا کہ انگریزی تسلط کے اندر یاباہر(ہندوستان کے ان علاقوں پر مشتمل جن میںمسلمانوںکی اکثریت تھی )بہرحال مسلمانوںکے لیے ایک الگ خطے کا قیام نا گزیر ہوچکا تھا۔

علامہ اقبال کا وہ اعلان قیام پاکستان کے اندھیرے راستوں کو روشن کرنے والا پہلا چراغ تھا ۔اور پھر علامہ اقبال ہی کے اصرار پرمسلمانان ہندوستان کے بطل جلیل اورمسلمانان ہندوستان کے منتشر شرازے کومجتمع کر کے ایک قوم کے سانچے میںڈھال دینے والے عظیم رہبر حضرت قائداعظم محمد علی جناح انگلستان سے واپس بمبئی تشریف لائے اور آل انڈیا مسلم لیگ کی نئے سرے سے تنظیم سازی کرنے کے بعد 23مارچ1940ء کولاہورمیںبرصغیر کے تمام مسلم لیگی رہنماوںکی موجودگی میںصدارت کرتے ہوئے وہ قرادادمنظور کرائی جس نے ہندئو پریس کو قرارداد پاکستان تسلیم کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔اور پھر حضرت قائد اعظم کی عظیم الشان قیادت میں وہ ناقابل شکست تحریک چلی جس کی کوئی مثال نہیںملتی اور بلاآخر 14اگست 1947کوپا کستان اسلامی مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کوان کی اصول پسندی ،مستقل مزاجی،فرض شناسی اورایمان داری کی وجہ سے پاکستا ن کے پہلے گورنر جنرل بنایا گیا بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ اس عہدے پر سرفرازی ،قائد کی بے لوث خدمات کا اعتراف تھا ۔ کیونکہ صرف جناح کی قیادت اور درخشندہ شخصیت ہی مسلمانوں کو مطمئن ومتحرک کر سکتی تھی۔بحثیت گورنر جنرل قائد اعظم کی حیثیت بے مثل تھی ان کی حیثیت مروجہ طرز حکومت میں محض ایک روایتی سربراہ مملکت کی نہیں تھی،بلکہ انہیں وہ حیثیت حاصل تھی جو کہ بانی پاکستان اور بابائے قوم کے لیے وقف تھی ایسی شخصیت جنھیں نہ صرف اپنے بلکہ غیر بھی مانتے تھے ۔قائد اعظم کے کارنامو ں اور تاریخی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینلے والپرٹ نے تحریر کیا کہ چند افراد نے تاریخ کے دھارے کو بدلنے کی نمایاںکوشش کی ،اور صرف چند نے دنیا کا نقشہ تبدیل کیا،لیکن شائد ہی کسی رہنما کو قومی ریاست قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہو۔

محمد علی جناح نے یہ تینوں کارنامے انجام دیے۔قائد اعظم ایک ہمہ گیر عمل سیاسی رہنما تھے یہ ان کی سچی اور پر خلوص جدوجہد کانتیجہ تھاکہ بے شمار دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک مقتدر مملکت پاکستان وجود میں آئی۔ قائد اعظم پاکستان کو مضبوط و مستحکم ،ترقی یافتہ اور خود کفیل بنانا چاہتے تھے مگر زندگی نے ان کو مہلت نہ دی اور وہ مختصر علالت کے بعد 11ستمبر1948ء کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔ قائد اعظم کہتے تھے کہ میرا کام اب ختم ہوچکا ہے اب مجھے مرنے کا افسوس نہ ہوگا، چندبرس قبل یقینا میری آرزو تھی کہ میں زندہ رہوں اس لیے نہیں کہ مجھے دنیا کی تمنا تھی یا میں موت سے خوف کھاتا تھابلکہ اس لیے کہ قوم نے جو کام میرے سپرد کیا تھا اور قدرت نے جس کام کے لیے مجھے چنا تھا،میںاسے پایہ تکمیل تک پہنچا سکوں۔وہ کام پورا ہوگیا ہے میں اپنا فرض نبھا چکاہوں، پاکستان بن گیا ہے۔اب یہ قوم کا کام ہے کہ وہ اس کی تعمیر کرے اورناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ ملک بنائے۔

حکمران حکومت کا کام نظم و نسق، دیانت داری،اور محنت سے چلائے۔صد افسوس کہ قائداعظم جس پاکستان کو مضبوط و مستحکم ،ترقی یافتہ اور خود کفیل دیکھنا چاہتے تھے آج اسی پاکستان کی ہم نے چو لیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور وہ ترقی کی راہ سے بھٹک کرگداگری کی راہ پرآن پڑا ہے ۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔سونا اگلتی ذرخیز زمینیں ،سمندر،دریا ،پہاڑ ،میدان، سونے ،چاندی ،تانبے ،قیمتی پتھر ،کوئلے کے ذخائر،قدرتی نمک کے ذخائر،قدرتی گیس،تیل سال میں چار موسم ،پاکستان کپاس کی پیداوار کے حوالے سے دنیاکاپہلا ملک ،چینی پیدا کرنے والا 5واں ،گندم پیداکرنے والا9واں،پھر بھی پاکستان کے حکمرانوں کا بھیک مانگناعوام کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

بھلا جس کے گھر میں پیٹ بھرنے کے لیے کھانا ہو ۔جس کے پاس تن ڈھکنے کے لیے کپڑا موجود ہو۔جس قوم کے تھوڑی سی محنت کرنے پر تاب ناک مستقبل اس کے قدم چومے اسے کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ دوسروںکے سامنے دست دراز کرے۔ وہ قوم جس پر زکواة دینا فرض ہو وہ قوم خود غیر مذہب لوگوں سے جھولی پھیلائے صدقہ خیرات مانگ رہی ہے ۔ قائد اعظم جس قوم کو معاشی چکی میںپسنے سے بچانا چاہتے تھے آج اسی قوم کا برا حال ہے اور ایسا صرف اس لیے ہوا ہے کیونکہ ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ایمان داری، دیانت داری ،مستقل مزاجی ،فرض شناسی،روشن خیالی اور عمدہ اصولوں کوبھی ان کے ساتھ ہی دفن کردیاہے۔ آج ہم اپنے بڑے بڑے دفتروں میں بڑے فخرکے ساتھ اپنے قائد کی بڑی سی تصویر لگاتے ہیں کہ ہم تو بڑے محب وطن،اور قائدانہ سوچ کے حامل ہیں، اور پھر اسی دفتر میںبیٹھ کرنا انصافی، بددیانتی، رشوت،سفارش،اقربا پروری اوردوسرے بہت سے معاملات میں سارا سارا دن ہیر پھیرکرتے رہتے ہیںاور ہماری پشت پر لگی ہے قائد کی تصویر، کیا یہ ان کی پر خلوص قربانی کی توہین نہیں ہے اگر ہم ان کی سیاسی بصیرت اورعمدہ اصولوںسے رو گردانی نا کرتے تو یقیناآج ہمارا حال کچھ اور ہوتا ۔مگر ہم نے نہ صرف ان کے احسانات بلکہ ان کے اقوال و عمل کو بھی فراموش کردیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہماری نو جوان نسل بھی اپنے عظیم قائد کی پر وقار زندگی سے پوری طرح آگاہ نہیں اگر ان سے غیرملکی فلمسٹاروں کے بارے میںپوچھا جائے تو وہ فر فر پورا بائیو ڈیٹابتائیں گے،ٹی وی ڈراموں کا پوچھا جائے تو یقینا سبھی یاد ہونگے، مگر اگر ان سے قائد اعظم کی زندگی کا کوئی حوالہ پوچھا جائے تونتیجہ غلط جواب کی صورت میں نکلے گا،مگر اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے یہ سارا کیا دھرا تو ہمارا ہے ہم نے ان کو بتایا ہی کب ہے سکھایاہی کب ان کے سامنے ایمان داری، دیانت داری،مستقل مزاجی،فرض شناسی،روشن خیالی اور عمدہ اصولوں کا مظاہرہ کیا ہی کب ہے۔افسوس کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ نوجوان نسل جسے قائد اعظم قوم کا سرمایہ کہتے تھے ،اس کو بھی تباہ و برباد کر رہے ہیں۔

M A TABASSUM LOGO
M A TABASSUM LOGO

تحریر : ایم اے تبسم
(مرکزی صدر)کالمسٹ کونسل آف پاکستان(CCP)
matabassum81@gmail.com,0300-4709102 E-MAIL:

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Minhaj-ul-Hussain, Ishtihar, Milad-un-Nabi SAW
Previous Post برلن میں منہاج الحسین کا عید میلاد النبی ۖ پر نعتیہ مشاعرہ کا اعلان
Next Post وقت سے نفع حاصل کیجئے
Time to Profit

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.