yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

12 ربیع الاول اور حب رسول کا تقاضا

Yes 2 Webmaster December 23, 2015 1 min read
12 Rabi ul Awal Lighting
Share this:
12 Rabi ul Awal Lighting
12 Rabi ul Awal Lighting

تحریر : ایم ایم علی
آج کل ہر طرف روشنیوں کی بہار ہے شہروں کی بڑی بڑی عمارتوں، بازاروں، محلوں اور گلیوں کو خوبصورت رنگ برنگے برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے اور جیسے جیسے 12ربیع الاول کا دن قریب آتا جارہا ہے ویسے ویسے ہی امت مسلمہ کے جوش خروش میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔12ربیع الاول کے دن امت مسلمہ اپنے پیارے نبیۖ ،آخرالزماں، نور مجسم، رحمتہً لّلِعَالمین،فخر موجودات ،حضرت محمدۖ کی ولادت باسعادت کے طور پر انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے مناتی ہے، اس دن کو عید میلادنبیۖ بھی کہاجاتا ہے ۔ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی امت مسلمہ اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیۖ سے اپنی محبت اور عقیدت اظہار کرتے ہوئے محافل ذکر و نعت کا انعقاد کر تی ہے اور اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں گھروں ،بازاروں ،دوکانوں اور گلیوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور خو بصوت روشنیوں سے سجانا شروع کر دیتی ہے ،مرد ہوں یاخواتین،جوان ہوں یا بوڑھے یا پھر بچے ہر کوئی نبی کریم ۖ کی محبت سے سر شار ہو کر عقیدت کے پھول نچھاور کر رہا ہوتا ہے ،ہر سُو جشن کا سماہو تا ہے۔نبی کریمۖ کی آمد سے پہلے دنیا جہالت اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی ،روح زمین پر چند لوگوں کے سوا ہر کوئی گمراہی کا شکار تھا

معصوم لوگوں کا قتل عام ،شراب نوشی ،زنا ،جوا ،کمار بازی ،ڈکیتی ،کرپشن ،لوٹ مار ،کون سی برائی تھی جو اس وقت کے لوگوں میں نہیں تھی ،ایسے میں اللہ تعالی نے آپۖ کو اس دنیا میں مبعوث فرما کر اہل زمین پر احسان عظیم کیا اور آپ ۖ کو پوری دنیا کیلئے رہبر بنا کر بھیجاتاکہ آپۖ راہ حق سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی فر مائیں۔آپۖ عرب قبیلے بنی قریش کے سب سے معتبر خاندان بنو ہاشم میں حضر ت عبدللہ اور حضرت بی بی آمنہ کے گھر تشریف لائے ، آپ ۖ کے والد محترم آپ ۖ کی آمد سے پہلے ہی اس دنیا سے جا چکے تھے، آپۖ کی پرورش دائی حلیمہ سعدیہ نے کی۔ جب آپۖ چالیس برس کے ہوئے تو ایک دن حسب معمول مکہ کے قریب واقع غار حرا میں عبادت میں مشغول تھے کہ اللہ تعالی نے فرشتہ جبرائیل کی وساطت سے آپۖ کو نبوت کے منصب پر سر فراز فرمایا اور اس کے بعد جب آپۖ نے باقاعدہ دین اسلام کی تبلیغ شروع کی تو مکہ کے بڑے بڑے سردار وں نے آپۖ کی مخالفت کی اور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا

حتیٰ کے وہ لوگ آپ ۖ کی جان کے دشمن ہو گئے ۔ مختصر یہ کہ حضرت محمدۖ اللہ تعالی کے حکم سے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ مدینہ کی جانب ہجرت کر گئے ۔بعد ازا ں وور رسالت میں آنحضو ر ۖ کی قیادت میں مدینہ کی مسلم ریاست کی بنیاد رکھی گئی ۔جب آپۖ نے اپنا آخری حج بیت اللہ ادا کیا جو حجتہ الوداع کہلاتا ہے اس حج میں آپ کے ساتھ ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ کرام موجود تھے ۔ ایک راویت کے مطابق بارہ ربیع الاول کے ہی دن گیارہ ہجری یوم دوشنبہ کو چاشت کے وقت آپۖ نے اس دنیا فانی سے پردہ فرمایا، اس وقت آپ کی عمر مبارکہ تریسٹھ سال چار دن تھی۔
سلام اے آمنہ کے لعل اے محبوب سبحانی
سلام اے فخر موجودات فخر نوعِ انسانی

قارئین کرام ! آ نحضرتۖ کی حیات مبارکہ کا یہ انتہائی مختصر سا جائزہ ہے جو میں نے آپ کے سامنے پیش کیا ہے وگرنا آپ ۖ کی حیات مبارکہ پر آپۖ کی فصاحت و بلاغت پر آپۖ کی رحم دلی پر آپ ۖ کے انداز بیاں پر غرض یہ کہ آپۖ کی زندگی کے کسی ایک پہلو پر بھی تفصیل سے لکھنا شروع کر دیا جائے اور اگر اس دنیا کے سارے درخت کاغذ اور قلم بن جائیں اس دنیا کے سارے دریا اور سمندر سیاہی بن جائیںتو بھی آپۖ کی شان کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا ۔قارئین کرام ! ہمارے نبیۖ جس دین اسلام کی اشاعت کیلئے دنیا پر تشریف لائے وہ دنیا کا سب سے بہترین دین ہے اور جو لوگ آپۖ پر ایمان لا ئے اور آپۖکے امتی (مسلمان) کہلائے وہ دنیا کی سب امتوں میں سے بہترین امت ہے۔ لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ ھ رہا ہے کہ آج یہ امت مسلمہ پوری دنیا میںتنزل کا شکار ہے ،آج اس امت کو دنیا میں دہشت گرد بنا کر پیش کیا جارہا ہے ،پوری دنیا میں اسلام مخالف قوتیں مل کر آج اس امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کے جال بُن رہی ہیں ۔ دوسر ی طرف امت مسلمہ خود بھی اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکی ہے ،بدقسمتی سے امت مسلمہ کئی فرقوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔دشمن تو دشمن آج ہم خود ایک دوسرے کے دشمن بن چکے ہیں ،ایک دوسرے کے خلاف کفر اور واجب القتل کے فتوے دئیے جارہے ہیں

زمانہ جہالت کی طرح آج وہ کون سی برائی ہے جو ہم میں موجود نہ ہوگی ،معصوم لوگوں کا قتل عام ،شراب نوشی ،زنا ،جوا ،کمار بازی ،ڈکیتی ،کرپشن ،لوٹ مار،بچیوں کا قتل آج ہم ان سب اور ان جیسی کئی اور برائیوں کا شکار ہو چکے ہیں ،آج ہم کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن صرف نام کے مسلمان۔بقول شاعر مشرق علامہ محمد اقبال
خِرد نے کہہ بھی دیا لا اِلہ توکیا حاصل
دِل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں
قارئین کرام !کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہم برائیوں شکار کیوں ہوتے جا رہے ہیں ؟ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ آج پوری دنیا میں ہماری تنزلی کیوں ہو رہی ہے؟ ان سب کی وجہ یہ ہے کہ ہم دن بدن دین اسلام سے دور ہوتے جارہے ہیں ، خداکے فرمان کی نافرمانی اور نبی اکرمۖ کی تعلیمات سے روگردانی آج ہماری تنزلی کی اصل وجہ ہے۔

ہمارے نبی کریمۖ نے 14 سو سال پہلے جو تعلیمات دیں تھیں جب تک امت مسلمہ ان تعلمیات پر من و عن عمل کرتی رہی اس وقت تک اس امت مسلمہ کو عروج ہی عروج تھا اور پھر جیسے جیسے امت مسلمہ اپنے پیارے نبیۖ کی تعلیمات کو فرموش کرتی چلی گئی ویسے ویسے امت مسلمہ زوال پذیر ہوتی چلی گئی ۔ آج ہم آمد رسول ۖ کا جشن بھی منارہے ہیں ،ہم غلام رسولۖ ااور عاشق رسولۖ ہونے کے دعوئے دار بھی ہیں ،لیکن کبھی ہم نے یہ بھی سوچاہے کہ ہم جس نبیۖ کے عاشق اور غلام ہونے کا دعوی کر رہے ہیں اس نبیۖ کی تعلیمات پر کس قدر عمل پیرا ہیں؟ ۔آج بھی ہم سے حُب ِ رسولۖ کا تقاضا یہی ہے کہ اپنے پیارے نبیۖ کی تعلیمات پر چلیں اور اپنی زندگیوں کو قران سنت کی روشنی میں گذاریں اسی میں ہماری بھلائی ہے اسی میں تمام امت مسلمہ کی بھلائی ہے ۔قارئین کرام! اگر آج بھی ہم اپنے پیارے نبیۖ کی تعلیمات کو اپنا لیں اور نام کی بجائے حقیقی معنوں میں مسلمان بن جائیں تو اس میں کوئی شک نہیں کے ہم دوبارہ اس دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں ،کیونکہ دنیا و آخرت کی بھلائی خدا اور اسکے رسولۖ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ممکن ہے۔

MM Ali
MM Ali

تحریر : ایم ایم علی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سینیٹ اجلاس سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کا واک آوٹ
Next Post طلاق کی کثرت کیوں
Divorce

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.