yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حضرت محمد کے اخلاق حسنہ

Yes 2 Webmaster December 22, 2015 1 min read
Hazrat Mohammad PBUH
Share this:
Hazrat Mohammad PBUH
Hazrat Mohammad PBUH

تحریر : مولوی محمد صدیق مدنی
انسانوں کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ انھیں نیکی اور بدی میں تمیز سکھائی جائے ۔ ان میں جو برائیاں پائی جاتی ہیں انھیں دور کر کے نیکی کا رستہ دکھایا جائے ۔ ان کی اخلاقی حالت کو بہتر بنا کر انھیں پاکیزہ کردار کا مالک بنایا جائے ۔ اس مقصد کے لئے وعظ و نصیحت کے ساتھ لازم ہے کہ ان کے سامنے بلند اخلاق اور پاکیزی کردار کا ایسا کامل نمونہ پیش کیا جائے جس کی پیروی کر کے وہ اپنی زندگی کو سنوارسکیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ ۖ کی زندگی تمھارے لئے بہتر ین نمونہ ہے۔ حضور ۖ کے نقش قدم پر چل کر ہی انسان بلند اخلاق کا مالک بن سکتا ہے۔ حضور ۖ کے اخلاق اس قدر بلند تھے کہ دوست تو دوست بد تر دشمن بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ جانی دشمنوں کو معاف کردینا ، غلاموں اور کنیزوں سے اچھا سلوک کرنا ، بیماروں کی عیادت کرنا ، کمزوروں اور ضعیفوں کو سہارا دینا اور اپنے پرائے سبھی کے ساتھ شفقت اور نرمی کا برتاؤکرنے کی بے شمار مثالیں حضور اکرم ۖ کی زندگی میں ملتی ہیں۔ایک دفعہ آپ ۖ کہیں جا رہے تھے ۔ راستے میں آ پ ۖ نے ایک کنیز کو دیکھا جو رو رہی تھی۔ آپ ۖ نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی تو وہ بولی ” میری مالکہ نے مجھے سودا لینے بھیجا

لیکن مجھ سے رقم کھو گئی ہے اس لیے میں پریشان ہوں ” حضور ۖ نے اس کو رقم دے دی اور آگے روانہ ہو گئے ۔ تھوڑی دور جا کر مڑ کر دیکھا تو وہ کنیز بدستور رو رہی تھی۔ آپ ۖ نے اسے پاس بلاکر پوچھا کہ اب کیوں رو رہی ہو ؟ اس نے کہا مجھے بہت دیر ہو گئی ہے اتنی دیر سے گھر جاؤں گی تو گھر والے سزا دیں گے ۔ حضور ۖ کو بہت ترس آیا آپ ۖ اس کے ساتھ اس کے گھر تشریف لے گئے ۔ گھر والوں کو سلام کیا اور فرمایا اس لڑکی کو سزا کا ڈر تھا اس لیے میں اس کے ساتھ آیا ہوں گھر والے حضور ۖ کی تشریف اوری سے اتنے خوش ہوئے کہ انھوں نے اس کنیزکو آزاد کر دیا۔ حضرت زید حضور ۖ کے چہیتے غلام تھے ۔ اس زمانے میں غلاموں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا تھا لیکن نبی کریم ۖ زید کو اولاد کی طرح رکھتے تھے ۔ کچھ مدت بعد جب زید کے والد اور چچا کو پتا چلا کہ ان کا بیٹا مکہ میں ہے تو وہ اسے واپس لے جانے کے لیے مکے آئے اور انھوں نے حضور ۖ سے درخواست کی آپ ۖ ہمارا بیٹا ہمیں دے دیں تو آپ جو معاوضہ مانگیں گے ہم دینے کو تیا ر ہیں ۔ حضور ۖ نے ا ن کو بات کو غور اور توجہ سے سنا اور فرمایا میں لڑکے کو بلاتا ہوں اگر وہ آپ کے ساتھ جانے پر آمادہ ہو ا تو کسی معاوضے کے بغیر آپ اسے لے جا سکتے ہیں ۔ زید کو بلایا گیا اور ان کو ساری بات بتا کر ان کی مرضی پوچھی گئی تو زید نے فوراََ جواب دیا میں حضور ۖ کو چھوڑ کر کسی کے پاس جانے کو تیا ر نہیں ہوں زید کے والد اور چچا نے حیران ہو کر پوچھا کہ تم غلامی کو آزادی پر ترجیح دے رہے ہو۔

زید نے جواب دیا ”میں حضور ۖ کے حسن سلوک سے اس قدر متا ثر ہو ا ہوں کہ اب میں کسی دوسرے کو حضور ۖ پر ترجیح نہیں دے سکتا ” یہ جوا ب سن کر زید کے والد اور چچا انھیں حضور ۖ کے پاس بخوشی چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ اپنوں سے حسن سلوک کی مثالیںتو بہت ملتی ہیں لیکن جانی دشمنوں کے ساتھ عفو و در گزر اور حسن سلوک کی جو مثال نبی اکرم ۖ نے فتح مکہ کے موقع پر قائم فرمائی اور فاتحین کی پوری تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔حضور ۖ کی قیادت میں اسلامی لشکر ابھی مکے میں داخل نہیں ہوا تھا کہ ایک صحابی نے ابو سفیان کو پکڑکر حضور ۖ کے پاس لے آئے ۔ یہ ابوسفیا ن وہی تھے جنھوں نے مسلمانوں کے ساتھ باقاعدہ جنگ کی تھی اور حضور ۖ کے بد ترین دشمن رہے تھے ۔ حضرت عمر نے ابوسفیان کو دیکھ کر حضور ۖ سے اجازت طلب کی کہ اس دشمن اسلام کا سر اڑا دے لیکن رحمت عالم ۖ نے انھیں سختی سے منع فرمایا ۔ ابوسفیا ن نے معافی طلب کی تو حضور ۖ نے نا صرف ان کے سارے جرم معاف فرما دیے بلکہ یہ اعلان بھی فرما دیاکہ جو شخص ابو سفیان کے گھر میں پناہ لے گا اسے بھی معاف کر دیا جائے گا ۔حضور ۖ کا حسن سلوک دیکھ کر ابوسفیان مسلمان ہو گئے۔

نبی اکرم ۖ فاتح کی حیثیت سے مکے میں داخل ہو ئے تو کافر ڈر رہے تھے کہ اب حضور ۖ ان سے بدلہ لیں گے ۔ ان میں وہ لوگ بھی تھے جنھوں نے حضور ۖ کی راہ میں کانٹے بچھا ئے ، وہ بھی تھے جنہوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی تھی ، وہ بھی تھے جنہوں نے مسلمانوں کے خلاف جنگیں لڑیں اور بہت سے مسلمانوں کو شہید کیا ۔ وہ بھی تھے جنھوںنے حضور ۖ کو قتل کرنے کے ارادے سے ننگی تلواریں لیکر حضور ۖ کے گھر کا محاصرہ کیے رکھا تھا ۔ میں ابوسفیان کی بیوی ہندہ بھی تھی جس نے جنگ اُ حد میں حضور ۖ کے پیارے چچا حضرت حمزہ کا کلیجا چبایاتھاان میں ہندہ کا وہ غلام بھی تھا جس نے دھوکے سے حضرت حمزہ کو شہید کیا تھا۔ آج ہر ایک کو اپنے اپنے جرائم یاد آ رہے تھے ۔ حضور ۖ اگر ان کے جرائم کی سز ا انھیں دیتے تو دنیا کے کسی قانون یا اخلاق کے خلاف نہ ہوتا لیکن حضور ۖ رحمتہ اللعالمین تھے۔ آپ ۖ نے بے مثال عفو و درگز سے کام لیتے ہوئے ان سارے دشمنوں کو معاف کر دیااور فرمایا ” آج تم سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائیگا ۔ جاؤ تم سب آزاد ہو ” ۔یہ سننا تھا کہ سب لوگوں کے دل پگل گئے اور انھوں نے اس وقت اسلام قبول کر لیا ۔ نبی کرم ۖ کی رحمت ساری مخلوق پر سایہ فگن ہے۔ اس رحمت عام سے صرف انسان ہی نہیں حیوان بھی فیض پاتے ہیں۔

عرب کے لوگ جانوروں پر طرح طرح سے ظلم کرتے تھے ۔ جانوروں کو بھوکا پیاسا رکھتے تھے ۔ ان کی طاقت سے بڑھ کر کام لیتے تھے ۔ زندہ جانوروں کے بدن سے گوشت کا لوتھڑا کاٹ کر پکا لیتے تھے ۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ جانوروں کو باندھ کر ان پر نشانہ بازی کی مشک کیا کرتے تھے ۔ یہ ظالمانہ کام ان کے مشاغل میں تھے ۔ نبی کریم ۖ نے ان تمام رسموںکو سختی سے بند کر دیا اور فرمایا کہ جانوروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو ۔ ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو اور ان کے چارے پانی کا خیال رکھو ۔ایک مرتبہ ایک صحابی نے کبوتری کے گھونسلے سے ا س کے ننھے منے بچے اٹھا لیے کبوتری اس صحابی کے سر پر منڈلا رہی تھی ۔ حضور ۖ نے دیکھا تو آپ ۖ کو بہت دکھ ہوا۔ آپ ۖ نے صحابی کو حکم دیاکہ وہ کبوتری کے بچے کو واپس گھونسلے میں رکھ دے ۔ صحابی نے حکم کی تعمیل کی۔

بنی کریم ۖ کی رحمت اور عفو و درگزر کی چند مثالیں ہیں ۔ حضور ۖ کی سیرت کی کتابوں میں اس طرح کے بہت سے واقعات ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ حضور ۖ کے طریقے پر چلیں اور مخلوق خدا کے ساتھ نرمی ،محبت اور حسن سلوک کا رویہ اپنائیں ۔ اس میں ہماری دنیا اور آخرت کی بہتری ہے۔ لیکن آج کل ہم مسلمان کم بلکہ فرقہ پرست زیادہ کہلانا پسند کرتے ہیں ۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم سنت نبوی ۖ پر کس حد تک عمل کرتے ہیں یا صرف باتیں ہی کرتے ہیں ۔ ہر ایک مسلمان نے اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا ہے اور خود فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس حد تک حضور ۖ کی سنت پر عمل کرتے ہیں۔

Mohammad Siddiq Madani
Mohammad Siddiq Madani

تحریر : مولوی محمد صدیق مدنی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post تین کردار
Next Post سرکار کی آمد مرحبا
12 Rabi ul Awal

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.