yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم طے پا چکی ھے۔ قوم پرست رھنما کہاں ھیں؟

Yes 2 Webmaster December 20, 2015 1 min read
Jammu and Kashmir
Share this:
Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir

تحریر: ثمینہ راجہ۔ جموں و کشمیر
جب تقسیم ہند کے وقت پاکستان کا جغرافیائی نقشہ تشکیل دیا گیا تو پاکستان کے معماروں کو بننے والے نئے ملک کی زرعی معیشت کو زندہ رکھنے کے لئیے دریائی پانیوں کی ضرورت تھی- چنانچہ پاکستان کے زرعی میدانوں کو سیراب کرنے والے دریاؤں کے منبعوں پر قبضہ ضروری تھا – بدقسمتی سے پاکستان کے دریاؤں کے لگ بھگ سارے منبعے ریاست جموں و کشمیر کے اندر تھے۔ چنانچہ اپنی اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئیے پاکستان کے منصوبہ سازوں نے ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کے اندر ضم کرنے کا منصوبہ بنایا۔

مگر پاکستان کے اس منصوبے کے راستے میں ریاست جموں و کشمیر کا حکمران مہاراجہ ھری سنگھ حائل تھا – ھری سنگھ کی حکومت نے قانون آزادئ ہند کے تحت ملنے والے اختیارات کے تناظر میں فیصلہ کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کو آزاد و خودمختار ملک کے طور پر قائم رکھا جائے – پاکستان نے مختلف حربے استعمال کر کے ھری سنگھ اور ریاست کی مسلم اکثریتی آبادی کو اپنے مقاصد کے لئیے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر جب پاکستان کی دال نہ گلی تو گھی کو ٹیڑھی انگلی کے ساتھ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا – دوسری جانب 15 اگست 1947 کو ھندوستان پر سے برطانیہ کا قبضہ ختم ھوتے ھی ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کی طرح آزادی مل گئی۔

Sardar Ibrahim Khan
Sardar Ibrahim Khan

مہاراجہ ھری سنگھ اور ریاست کی سیاسی جماعتوں خصوصاً نیشنل کانفرنس کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور مستقبل کے طرز حکومت کا تنازعہ چل رھا تھا – پاکستان نے اس تنازعے کی آڑ میں ریاست کے کچھ سیاسی رہنماؤں (جن میں سردار ابراھیم خان سرفہرست تھے) کو خریدا اور انھیں ریاست کے اندر بغاوت کرنے کی ذمہ داری سونپی – ساتھ ھی پاکستان نے صوبہ سرحد سے قبائلی لشکر اپنی فوج کی قیادت میں ریاست جموں و کشمیر میں داخل کر دئیے – پاکستان کے اس حملے کا مقابلہ کرنے کے لئیے مہاراجہ ھری سنگھ نے بھارت کے ساتھ عارضی الحاق کا معائدہ کر کے بھارتی فوج کو پاکستان کے مقابلے میں لا کھڑا کیا – چنانچە پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ھوئی جس کے نتیجے میں ریاست جموں و کشمیر تقسیم ھو گئی -پاکستان نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے نام سے ایک کٹھ پتلی حکومت بنا لی۔

بھارت معاملے کو اقوام متحدہ میں لے گیا – اقوم متحدہ نے پاکستان کو جارح قرار دے کر اسے اپنی افواج ریاست میں سے نکالنے کے لئیے کہا تا کہ ریاست کے مستقبل کا تعین کرنے کے لئیے سازگار حالات پیدا کئیے جا سکیں – پاکستان نے اس فیصلے کو تسلیم تو کیا مگر بعد میں مختلف حیلے بہانے بنا کر اس پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر دیا – اور اپنے زیر قبضہ ریاستی علاقوں میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی غلامانہ روش کی بدولت اپنا قبضہ مزید مستحکم بنا لیا – پاکستان نے 1948 میں معائدہ کراچی کے ذریعے 28174 مربع میل پر محیط ریاست کے شمالی علاقوں گلگت اور بلتستان کو آزادکشمیر سے کاٹ کر براہ راست اپنے انتظامی کنٹرول میں لے لیا اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو محض 5134 مربع میل کے اڑھائی اضلاع میں محدود کر دیا۔

یوں ریاست جموں و کشمیر تین انتظامی اکائیوں میں تقسیم ھو گئی مگر اقوام متحدہ نے اس سارے علاقے کو متنازعہ قرار دیا – بھارت اور پاکستان دونوں ریاست جموں و کشمیر پر اپنا اپنا حق ملکیت جتاتے ھیں؛ اس طرح ریاست جموں و کشمیر کا یہ تمام علاقہ (جو آزادکشمیر، جموں، لداخ، وادی، گلگت اور بلتستان پر مشتمل اور مہاراجہ ھری سنگھ کے انتظامی تصرف میں تھا) متنازعہ قرار پایا – اقوم متحدہ نے اس سارے علاقے کے مستقبل کا تعین کرنے کے لئیے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف استصواب رائے کے انعقاد کا فیصلہ صادر کیا – چنانچہ ساری ریاست جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ قرار پائی اور اسکے تمام جغرافیائی خطوں کے مستقبل کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا اصول طے ہوا – اس اصول پر بھارت، پاکستان اور اقوام متحدہ نے دستخط کر رکھے ھیں – اور تمام فریقین نے اس اعلامیئے کو مشترکہ طور پر قبول کیا ھوا ھے۔

United Nations
United Nations

چنانچہ ریاست جموں و کشمیر 13 اگست 1948 کی اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ھندوستان و پاکستان کی قرار داد کے مطابق ریاستی عوام، بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ھے – بعد کی اقوام متحدہ کی قراردادیں اور شملہ معائدہ ریاست جموں و کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ قرار دیتے ہیں – صورتحال کو جس تناظر میں بھی دیکھا جائے یہ بات طے ھے کہ ریاست جموں و کشمیر ایک متنازعہ خطہ ھے اور اس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ھونا ابھی باقی ہے – اس پس منظر میں اگر ان دنوں پاکستان گلگت بلتستان کے علاقوں کو اپنا صوبہ قرار دینے کی بات کر رھا ھے تو پھر یە ظاھر ھوتا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھارت اور پاکستان نے چپکے سے ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کو مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے فارمولے “ادھر تم ادھر ہم” کے اصول کے مطابق طے کر لیا ہے۔

قارئین کرام کو اس حقیقت کو بھی یاد رکھنا ھو گا کہ 1993 میں بھارت اور چین نے اقصائے چن کے زمینی تنازعے کو بھی اے ایل سی (Actual Line of Control) کے اصول کے مطابق باھمی طور پر طے کر لیا تھا – یوں بھارت، چین اور پاکستان کے باھمی معائدوں سے لگتا ھے کہ مہاراجہ گلاب سنگھ کی تشکیل کردہ ریاست جموں و کشمیر کی ابدی تقسیم کو پاکستان، بھارت اور چین آپس میں طے کر چکے ھیں – ریاست کے عام عوام پہلے سے ھی پاکستان اور بھارت کے قبضوں کو تسلیم کر چکے ھیں – جو قوم پرست ریاست کی آزادی اور بحالی کی بات کرتے ھیں ان کی اکثریت بھی پاکستان اور بھارت کی پروردہ ھے – اور وہ حقیقی قوم پرست جو واقعی ریاست کی مال آزادی، خودمختاری اور جغرافیائی بحالی کا مطالبہ کرتے ھیں وہ باھم تقسیم اور گتھم گتھا ھیں – ایسے میں لگتا ھے کہ مادر وطن کی تقسیم کاتب تقدیر کے ھاتھوں لکھی جا چکی ھے۔

مستقبل کا مؤرخ جب ریاست جموں و کشمیر کی ابدی تقسیم کا ذکر کرے گا تو لکھے گا کہ جب قابض قوتیں اپنے اپنے قومی مفادات کے پیش نظر ریاست جموں و کشمیر کی بندر بانٹ کر رھی تھیں تو ریاستی عوام اور روائیتی سیاستدان اپنی جائیدادیں اور بنک بیلنس بنانے میں مصروف تھے جبکہ مادر وطن کو آزاد اور خودمختار دیکھنے والے ریاستی عوام کی نمائندگی کرنے والے قوم پرست سیاسی رھنما محض اخباری بیانات اور فوٹو سیشنز کی حد تک محدود تھے – ان حالات میں 11 فروری 1984 کو مادر وطن کی آزادی اور خودمختاری کا خواب آنکھوں میں سجائے پھانسی کے پھندے پر جھولنے والے مقبول بٹ کے خون سے اسکی ریاست جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے لئیے بھارت، چین اور پاکستان اپنے ملکوں کی جغرافیائی حدود وضع کر رہے تھے۔

Sameena Raja
Sameena Raja

تحریر: ثمینہ راجہ- جموں و کشمیر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post ذات کی گرہیں
Next Post موبائل فونز بچوں اور والدین میں دوری کا سبب بن سکتے ہیں،امریکی تحقیق

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.