yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آدمی ہی آدمی کی دوا ہے

Yes 1 Webmaster December 19, 2015 1 min read
International Human Solidarity Day
Share this:
International Human Solidarity Day
International Human Solidarity Day

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مددکرنا ،اپنے جیسے غربت اور تنگ دستی کے متاثرین کی مدد کرنا ،انسانوں کے دکھوں میں کام آنا ، وغیرہ ہے ۔اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ عہد موجودہ میں قدرتی آفات ،انسانوں کی اپنے جیسے انسانوں پر نازل کر دہ آفات ،حادثات ،روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں ۔پوری دنیا میں خانہ جنگیاں ہیں ،قتل و غارت گری ہے ،تباہی وبربادی ہے ۔کہیں بغاوتیں ہیں، کہیں ہوس ملک گیری ہے ،کہیں حقوق حاصل کرنے کی جنگ ہے ،کہیں حقوق غصب کرنے کے لیے جابرانہ نظام مسلط کرنے کے لیے جنگیں ہو رہی ہیں ۔

Newspapers
Newspapers

ذرائع ابلاغ ،اخبارات و رسائل دیکھیں تو پتہ چلتا ہے ۔انسانیت سسک رہی ہے ۔پوری دنیا میں جنگل کے قانون کی حکمرانی ہے اور کمزور پس رہے ہیں ۔اس بات کی سچائی کے لیے آپ گلوبل پر نظر دوڑا کر دیکھیں ۔ہر ملک سے شعلے نکلتے نظر آئیں گے ۔ پاکستان میں بھی تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں ،جو سینکڑوں کو زندگی سے محروم اورہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیتے ہیں۔ ان قدرتی آفات کے نتیجے میں غربت اور ذلت کی گہرائیوں تک جا پہنچتے ہیں، جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔
پاکستان میں اب تک سیلاب و زلزلوں سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد جگہ جگہ امداد کے منتظر ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان کی مدد کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور اپنی اپنی سیاسی دکان چمکانے میں مصروف ہیں۔اور اس سادگی پر قربان جانے کو دل کرتا ہے۔ جب یہ سیاست دان کہتے ہیں کہ ہم سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی پوائنٹ سکور کرنے کی۔ ہم تو متاثرین کی بروقت مدد کرنا چاہتے ہیں۔جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک کی ریاست اور اس کے مفلوج اداروں ،اور خود غرض سیاسی رہنمائوں کے پاس ان مصائب سے نمٹنے کی اہلیت نہیں ہے ۔

جس سماج میں عدم مساوات ، دولت کی غلط تقسیم ، معاشی بدعنوانی اور سیاسی خود غرضی اور موقع پرستی جیسے رجحانات ہوں ، وہ معاشرہ ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں ہوسکتا ۔رشوت ، کام چوری اور جھوٹ ،تکبر یا احساس برتری جو کہ برے ا خلاق کی نشانیاں ہیں ،ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکی ہوں، جس سے ملک کا امن و انصاف ختم ہو جاتا ہے ۔ اس کی وجہ آخرت کے خوف کا نہ ہونا بھی ہے ۔ اور یہی وہ بنیادی نکتہ ہے ،جہاں سے معاشرے کی تنزلی شروع ہوتی ہے ۔ غربت صرف اس حالت کا نام نہیں کہ لوگوں کے پاس وافر پیسہ نہ ہو یا روزگار کی کمی ہو۔ ان اداروں ،محکموں ،صاحب حیثیت افراد جن کی ذمہ داری ہے، ان کی ذہنی مفلسی سب سے بڑی غربت ہے غربت کا سبب ہے ۔

Ruling
Ruling

مثلا َ اگر ہمارے صرف دو حکمران خاندان سابقہ اور موجودہ اپنی تمام تر دولت بیرون ممالک سے وطن لے آئیں ۔یہاں انڈسٹریز لگائیں تو ملک میں لاکھوں بے روز گاروں کو روزگار مل جائے ۔دوسری طرف نظام زر کے غلام بہت سے کاروباری لوگ ذخیرہ اندوزی اور دوسرے ناجائز طریقوں ملاوٹ ،جھوٹ وغیرہ سے انسانی تباہی کو اپنی دولت میں اضافے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔بے روزگاری غربت ، معاشی بدحالی ، جہالت ، بڑھتی آبادسے معاشرہ تکلیف دہ صورت حال سے دوچار ہے ۔اب انسان کی اہمیت جانوروں سے کم سمجھی جاتی ہے ۔انسان کے بچے بھوکے مر رہے ہوتے ہیں، دوسری طرف کتوں کے بچوں کو مربے کھلائے جا رہے ہوتے ہیں ۔ہم میں انسانیت دم توڑ گئی ہے ۔بقول اختر الایمان

کہیں روتے بھٹکتے پھررہے ہیں ، ہر طرف ہرسو
غلاظت آشنا ، جھلسے ہوئے انسان کے پلّے

اسلام صرف چند عبادات کے مجموعہ کانام نہیں، بلکہ زندگی گزارنے کے ہر پہلو کے بارے میں واضع ہدایات دیتا ہے ۔ ہم نے اسلام کی تعلیمات کو چھوڑ دیا ۔خاص کر حقوق العباد کو تو ہم عبادت ہی خیال نہیں کرتے ۔اسی وجہ سے ہم میں اتحاد و اتفاق نہیں رہا ،یکجہتی اور بھائی چارہ نہیںرہا،اخوت ،محبت،رواداری،اور ایک دوسرے کا احساس نہیں رہا۔ہم اپنی جڑیں اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں۔اپنی ملت کو ڈبو رہے ہیں ۔ ہم اتنے خود غرض ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنی ذات کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا ۔ یہ جو دنیا میں انسانیت سسک رہی ہے، ہم سب اس اجتمائی برائی میں برابر کے شریک ہیں۔آئو آج سے ایک عزم کریں ، اتفاق و اتحاد و یکجہتی ، بھائی چارے ،اخوت ، محبت کا عزم ، اور ایک قوم بن کر جینے کی کیونکہ آدمی ہی آدمی کی دوا ہے ۔

Akhtar Sardar CH
Akhtar Sardar CH

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Army Public School Children
Previous Post مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
Next Post اڑھائی منٹ کے جنازے
Suicides

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.