yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانحہ پشاور کا ذمہ دار کون ہے

Yes 2 Webmaster December 16, 2015 1 min read
Peshawar Attack
Share this:
Peshawar Attack
Peshawar Attack

تحریر: سید انور محمود
کچھ تاریخیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں یا تو خوشی چھپی ہوتی ہے یا پھرغم۔ پاکستان میں بھی ایسی بہت سی تاریخیں ہیں لیکن پاکستان میں ایک ایسی منحوس تاریخ بھی جس نے ایک بار نہیں دو بار پوری قوم کو رلایا ہے اور وہ ہے 16 دسمبر۔ 16 دسمبر1971ء کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس روز پاکستانی قوم کو سانحہ سقوط ڈھاکہ کے غم و اذیت سے دوچار ہونا پڑا اور تینتالیس سال بعد پھر اسی سیاہ دن پاکستانی قوم کو دہشت گردوں کے ہاتھوں سانحہ پشاور کی صورت میں رونا پڑا۔ 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کے کینٹ ایریامیں وارسک روڈ پر واقع آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد اسکول کی پچھلی طرف سے آڈیٹوریم میں داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی بچوں اور اساتذہ پر فائرنگ کردی ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر کارروائی شروع کی گئی لیکن اُسکے باوجود شہید ہونے والوں کی تعداد 148 ہے، جس میں 132 بچے تھے، زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 124 تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسکول پر حملے میں شامل 27 میں سے 6 دہشت گرد اب تک گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ 6 کو پاکستان اور 6 کو افغانستان میں گرفتار کیا گیا، فوج کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد 9 بتائی گئی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نےپشاور میں اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی تھی۔ اس سانحہ نے جہاں پوری دنیا کو غمناک کیا، وہیں پاکستانی قوم کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اوردہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہوگئی تھی افسوس اب نہیں ہے۔

شہید ہونے والوں ہونے والوں میں اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی بھی تھیں جن کے پاس موقعہ تھا کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے فرار ہوجاتیں لیکن انھوں نے اپنے اسکول کے بچوں کے ساتھ رہنا پسند کیا اور انھوں نے بڑی جرات و ہمت سے دہشت گردوں کو للکارا بزدل دہشت گردوں نے اُنکو شہید کردیا۔ ایک اور خاتون استاد بینش پرویز جوپانچویں کلاس کے بچوں کو پڑھانے پر مامور تھیں، ایک میجر رینک کے آرمی افسر کی بیوی اور تین بچوں کی ماں تھیں، جب دہشت گرد اُن کی کلاس روم میں داخل ہوئے اور اُنہوں نے ڈیسکوں کے نیچے چھپے بچوں کو مارنا شروع کیا تو بینش سے برداشت نہ ہوا اور وہ بے اختیار ان دہشت گردوں پر جھپٹیں، ایک کمزور اورنہتی خاتون استاد کی یہ جرات اور ہمت دہشت گردوں کو پسند نہيں آئی، وہ غضب ناک ہوگئے اور انھوں نے بینش پرویز کو قابوکرکےاُنہیں زندہ جلادیا، بینش پرویز بھی دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے ایک استاد سعید خان بھی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے، سعید خان کو بھی اُن کے جاننے والوں نے خراج عقیدت پیش کیا، خراج عقیدت پیش کرنے میں بن کتب فاؤنڈیشن بھی شامل ہے جس کا کہنا تھا کہ سعید خان نے ہمیشہ اس ادارے کی عوام کی بھلائی سے متعلق کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی۔

دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے حملے کی تحقیقات کے لیے”شہدا فورم” قائم کیا تھا۔ اس فورم میں موجود والدین نے مطالبہ کیا تھا کہ اسکول پر حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے اُنہیں سزا دی جائے۔ ایک شہیدبچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ سکتا ہے کہ پاک افواج اپنے ہی بچوں کو نہ بچاسکی ۔ کہاں گئی آئی ایس آئی، کہاں گیا وزیر داخلہ اور اس کی خبر گیری ۔ اس ملک کے جاہل وزیروں اور دس جماعت پاس مشیروں کی حفاظت کے لیئے دس دس گن مین، اور اسکولوں کی حفاظت کے لیئے ایک گارڈ بھی نہیں۔ طالبان دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 10ویں جماعت کے طالب علم اسفند خان کی والدہ مسز شاہانہ اجون نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ والدین کو سکون نہیں آرہا، انہوں نے کہا تھا کہ”وہ اپنے بچوں کی فیس کے ساتھ اسکول کی سکیورٹی فیس بھی دیتے تھے”۔ اُن کا کہنا تھا کہ “اسکول کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری آرمی کی تھی اور اُنہوں نے کیا سکیورٹی کی تھی وہ اس بارے میں والدین کو بتائیں اس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں ذمہ دار ہیں”۔مسز شاہانہ اجون کے مطابق اس واقعے کے بعد دھرنے ختم ہو گئے، یوٹرن لیے گئے، مسلم لیگ کی کرسیاں بچ گئیں اور باقی سب اپنی جگہ پر موجود ہیں اور نقصان صرف والدین اور بچوں کا ہوا ہے۔

پشاورجوپہلے ہی ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار تھا، طالبان دہشت گردوں کی آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کی خون کی ہولی کھیلنے سے عام پاکستانیوں کو ایسا شدید نفسیاتی دھچکا لگا ہے جس کے اثرات سے نکلنے میں طویل عرصہ لگے گا۔ ایک سال ہونے کے باوجود ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی بات ہے۔ دہشتگردوں نے ایسے ٹارگٹ کا انتخاب کیا، جس سے پورے پاکستان کو خوف میں مبتلا کیا جاسکے اور ایسا ہی ہوا۔جنہوں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا شاید انہیں اس کی خوفناک جھلکیاں ساری زندگی برے خواب کی طرح ستاتی رہے۔ ہمیں اُن والدین کی عظمت کو سلام پیش کرنا چاہئے کہ جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو وطن کی مٹی پر قربان کردیا۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اب ہمیں مضبوط ارادے سے دہشت گردی کی ہر شکل کو ہر محاذ پر شکست دینا ہوگی ورنہ ناکام قوموں کے قصےتاریخ میں بھرے پڑے ہیں ۔

سولہ دسمبر 2014ء کو ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں کئ مظاہرے ہوئے ،لیکن اسلام آباد میں ہونے ولا مظاہرہ کبھی نہ بھولنے کے نام سے مہم کی صورت اختیار کرگیا، یہ مہم اس وقت شدت اختیار کرگئ جب لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پشاور حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا، اس موومنٹ نے عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، حکومت سے دہشتگردی کے خلاف زرہ برابر بھی لچک کا مظاہرہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور جہادی اور عسکریت پسند سوچ رکھنے والے افراد کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کے تحت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ 16 جنوری 2015ء کو “کبھی نہ بھولنا مہم” کے نام سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ، مظاہرین نے اپنی مساجد کو سنوارو /سدھارو ، خاموشی جرم ہے اور عبدالعزیز کو گرفتار کرو کے نعرے لگائے۔ لاہور میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لیکن لال مسجد کےدہشت گرد ملا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ وہ پشاور حملے کی مذمت نہیں کرئے گا ، سول سوسایٹی کی طرف سے اُس کے خلاف کئی کیسز بھی دائر کیئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود اُس کے ہاتھوں میں ہتکڑیاں پہنانے کی جرا ت کوئی نہ کرسکا۔

سوال یہ ہے کہ” سانحہ پشاور کا ذمہ دار کون ہے؟”، آج ایک سال کے بعد بھی کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ ذمہ دار کون ہے۔ یہ پورے کا پورا واقعہ بدترین غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے طالبان دہشت گرد آسانی سے اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اس حادثہ کی ذمہ داری سے انٹیلی جنس ایجنسیاں، سیکوریٹی کے ادارے، صوبائی انتظامیہ اور وفاقی حکومت کس طرح اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے سکتی ہیں۔ مگران میں سے کس کس نے اب تک ندامت کا اظہار کیاہے؟ کسی ایک نے بھی نہیں تو پھر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پشاور میں ان طلبا کے قتل عام کے ذمہ دار انٹیلی جنس ایجنسیاں، سیکوریٹی کے ادارے، صوبائی انتظامیہ اور وفاقی حکومت کے ذمہ داران ہیں۔ ان سب نے ان بچوں کو دھوکہ دیا ہے۔ یہ سب اُن شہیدبچوں اور اُن کے والدین اور گھر والوں کے مجرم ہیں۔

Syed Anwar Mehmood
Syed Anwar Mehmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post کراچی: پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
Next Post جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایران کے خلاف تحقیقات ختم کر دیں

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.