لاہور(پ ر) ورلڈ بنک،پاکستان کی سماجی اوراقتصادی تر قی اور خوشحالی میں کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے۔یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عبدالرحیم جانو نے ورلڈ بنک گر و پ کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی جو فیڈریشن ہاؤ س کراچی میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں، مس ماریہ میگا لینا پرائیویٹ سیکٹر ڈولپمنٹ اسپیشلسٹ ،مس کیرولین گیگنا ٹسینےئر ایکو نومسٹ ورلڈ بنک گر و پ ،مس آمنہ باجوہ کنسلٹنٹ ورلڈ بنک گر و پ ،عمرواحد اور مس فوزیہ عابد جن کا تعلق وزارت خزانہ سے ہے نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مس کومل شکیل اور مس نیلم مسعود کنسلٹنٹنس اور بزنس کمیونٹی کے کئی ممبران بھی شریک ہوئے۔عبدالرحیم جانو کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہتر ملک ہے اور سماجی اور اقتصادی مشکلات کے باوجود تر قی کر رہا ہے اور درست سمت کی طرف گامزن ہے۔مس ماریہ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور ورلڈبنک ایف پی سی سی آئی کے کردار کی تعریف کر تی ہے جو انھوں نے پاکستان کے اندر،بزنس کمیونٹی کو نجی تجا ر تی ادارے میں سہولت کار کی حیثیت سے ادا کیا ہے۔