yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ بول میر کارواں !

Yes 2 Webmaster December 5, 2015December 5, 2015 1 min read
Arshaad Jalindri
Share this:
Arshaad Jalindri
Arshaad Jalindri

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
ارشاد جالندھری پسرام پور ضلع جالندھر 1945 ء میں پیدا ہوئے، نام ارشاد علی رکھا گیا ۔بعد اپنے نام کے ساتھ جالندھری لکھنے لگے ۔دو سال کی عمر تھی، جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو لاکھوں لٹے پٹے مہاجروں کے ساتھ اس کے والدین بھی ہجرت کر کے پاکستان کبیر والا ضلع خانیوال کے ایک قصبہ نڑھال میں آ گئے ۔ارشاد جالندھری نے بچپن اور جوانی کے ایام وہاں ہی گزارے ۔صرف مڈل تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد سکول چھوڑ دیا ۔آپ کا شاعری کا شوق چرایا تو ڈاکٹر بیدل حیدری کی شاگردی کی ۔رواج کے مطابق اپنے استاد کو ٹافیاں دیں اور شاگردی کی درخواست کی جو قبول کر لی گئی ۔ارشاد جالندھری نے شعر استاد کی نظر کیا ۔

ڈگمگاتی پھر رہی تھی حسرتوں کی نائو بھی
مل گئے ہیں آپ تو مجھ کو کنارا مل گیا

ڈاکٹر بیدل حیدری اردو ادب کا ایک روشن ترین باب ہیں کہ جنہوں نے ادبی منظر نامے پر اپنی زندہ شاعری کے ذریعے ایسے نقوش چھوڑے ہیں۔ڈاکٹر بیدل حیدری ایک مکتب و دبستان کا مقام رکھتے تھے ،انہوں نے سیکٹروں نوجوانوں کوفن شاعری میں ماہر ہونے اور شعر کو فن عروض کے معیارات پر کہنے کا سلیقہ سکھایا۔ڈاکٹر بیدل حیدری نوجوان شعرا ء کی ہمہ وقت تربیت اور رہنمائی کے لئے متحرک اور فعال رہتے تھے۔

ڈاکٹر بیدل حیدری کے ہاں ادبی محفلوں کا چرچاتھا ۔استاد سخن حضرت بیدل حیدری کے ہاں فیض احمد فیض ،احمد فراز،احمد ندیم قاسمی ،ارشد ملتانی ،مقبول تنویر ،ملتان سے علامہ ذوقی مظفر نگری اور دیگر بے شمار لوگ آتے جاتے تھے ۔ایسے ایسے اساتذہ فن کے پاس بیٹھنے، ان کو سننے کا شرف ارشاد جالندھری کو حاصل ہوا ۔انہوں نے اس قدر شعری مشق کی کہ بیدل حیدری کو جالندھری صاحب پہ ناز ہونے لگا ۔ ویسے بھی ارشاد جالندھری کواستاد شاعر بیدل حیدری (مرحوم) کے پہلے شاگرد ہونے کا اعزاز حاصل تھا ۔ استادِ محترم نے اپنے شاگرد ارجمند کو باقاعدہ امتحان لے کر فارغ التحصیل کیا۔

Arshaad Jalindri
Arshaad Jalindri

جوان ہوئے تو، اپنے ماموں کے ہاں 4/14-L کسووال میں شادی ہوئی ،بارات کبیروالا سے آئی ۔اس دوران روزگار کے سلسلے میں مختلف کام کرتے رہے ۔انہوں نے غربت و افلاس کے باوجود کبھی خود پر اپنے حالات طاری نہیں کیے اور ان کی سوچ و فکر، انداز گفتگو اور احباب سے میل ملاپ کے وہی رنگ ڈھنگ رہے ۔حالات سے لڑتے لڑتے وہ کسووال میں مستقل رہنے لگے ۔یہاں آکر انہوں نے پان سگریٹ کی دکان کی ،مگر وہ اتنی دیر چل نہ سکی ۔دکان پر سارا دن ادبی دوستوں کا دکان پر تانا بندھا رہتا تھا ۔غربت انہیں شکست نہ دی سکی چہرے سے مسکراہٹ نہ چھین سکی ۔ وہ خود ہی کہتے ہیں۔

اس بڑھ کر خوشی نصیبی اور ہوگی کیا بھلا
ہوگئی ہے دوستی جو گردش ایام سے

حالات انہیں کبھی شکست نہیں دے سکے اور بہادر انسان کی طرح ان کا مقابلہ کرتے رہے اور زندگی کو زندہ دلی سے گزارتے رہے ۔اس دوران ان کے شاگردو ں اور اولاد میں اضافہ ہوتا رہا ۔اوپر تلے پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا ۔1981 ء ارشاد جالندھری نے اپنے شاگردوں سے مل کر کسووال میں مشاعروں کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ۔بزم شاہین ادب بنائی، جس کا نام بیدل حیدری ”کارواں ادب ”رکھ دیا ۔کاروان ادب کسووال کے سرپرست اعلی اور صدر کی حیثیت سے استاد ارشاد جالندھری نے پورے پاکستان میں اپنے آپ کو منوایا ۔دوسری طرف مالی حالات خراب سے خراب تر ہوتے گئے ۔پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ،ایک بیٹی گلشن کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جن کے آپ واحد کفیل تھے ۔دکھ کی بات یہ ہے کہ آپ کا بیٹا بیمار ہوگیا ،آپ اس کا علاج نہ کروا سکے اور واحد سہارا بھی خالق حقیقی سے جا ملا ،بیٹے کی وفات کے بعد آپ غموں کے پہاڑ تلے دب گئے ۔چہرے سے رونق ختم ہو گئی ،اداسی نے ڈیرے ڈال دئیے لیکن وہ ہمیشہ کی طرح کہتے رہے۔

ہر درد کی ٹیسوں کو میں نے سینے میں چھپانا سیکھ لیا
چہرے پہ مرے ان ٹیسوں کے احساس کی بھی تحریر نہیں
جنھیں ہم روگ سمجھے تھے وہی مشکل میں کام آئے
دکھوں نے میرے دکھ بانٹے غموں نے غمگساری کی

ضرورت اس امر کی ہے، ان کے شاگرد اور ادبی ادارے خاص کراکیڈمی ادبیات کوئی تقریب رکھیں تاکہ جس نے زندگی بھر ادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا، ادب کی خدمت کی ، انہیں خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

Shaagrid Astad Jalindri
Shaagrid Astad Jalindri

مزدور شاعر ارشاد جالندھری نے قلم و قرطاس پر لفظوں کے جوفن پارے تخلیق کئے ہیں،وہ بکھرے پڑے ہیں، ان کی شاعری کو ایک جگہ جمع کیا جانا بہت ضروری ہے ایسا اگر نہیں کیا گیا تو جس جس کے پاس ان کے جو جو فن پارے ہیں ،وہ اپنے نام کر لیں گے ۔میری ارشاد جالندھری کے شاگردوں سے اپیل ہے کہ وہ سب مل کر ان کا کلام اکھٹا کریں اور کتابی شکل میں دینے کے لیے ایک تحریک چلائیں،فنڈ اکھٹا کریں ۔ ان کی کتابوں کو پبلش کروایا جائے تاکہ اس سے ملنے والی آمدنی سے ان کے بچوں کی کفالت کا کوئی سلسلہ جاری رہ سکے ۔اور ان کا کلام بھی چوری سے محفوظ رہ سکے ۔ انہیں استاد الشعرا ء ہونے کا استاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ہڑپہ شہر کے ایک نوجوان شاعر سرفراز تبسم آپ کے پہلے شاگرد ہوئے۔

اس کے بعد محمود الحسن عابد نے 1980 ء میں آپ کی شاگردی کی ۔ اس کے بعد وحید رضا عاجز،اکرم سعید اکرم ،سید وصی عباس صفی ،عرفان محمود گوہر ،سلیم قدرت ،ملک علی احمد ،وقاص انجم ،اقرار مصطفے ،سرفراز احمد ،کاشف حنیف ،محترمہ نازیہ رحمان ناز،محترمہ نجمہ شاہین، کے علاوہ درجنوں شاگرد مختلف شہروں مثلاََ کبیر والا،بورے والا،ملتان ،گوجرہ،میاں چنوں ،دنیا پور ،ساہیوال ،خانیوال ،وہاڑی ،میلسی،وغیرہ میں آپ کے شاگرد موجود ہیں۔

معروف شاعر اور ادیب ارشاد جالندھری دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور آخر کار اکتوبر کی 30 تاریخ کو علم و ادب کا، کسووال شہر کو پہچان عطا کرنے والا یہ ستارہ 70 برس کی عمر میںاس دنیا فانی سے کوچ کر گیا۔ ”کچھ بول میر کارواں” آپ کی شہرہ آفاق نظم ہے ،کالم کے آخر میں اس نظم کے چند بند بطور تبرکا شامل کیے ہیں۔

جب لٹ رہا ہو گلستاں
جب جل رہے ہوآشیاں
جب گر رہی ہو بجلیاں
جب فضائوں میں ہو دھواں
جب شہر ہو آتش فشاں
جب لٹ جائے کون ومکاں
کچھ بول میر کارواں
ہم ہو رہے ہیں بد گماں
کیا خوب ہے یہ رہبری
ہر وقت کنبہ پروری
صد حیف ایسی لیڈری
ذہنوں کی یوں سودا گری
اک دوسرے پر برتری
کیوں بک رہے ہیں پاسباں
کچھ بول میرِ کارواں
ہم ہو رہے ہیں بدگماں

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ahsan Iqbal
Previous Post بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مستحکم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، احسن اقبال
Next Post وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
Prime Minister Summit Meetings

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.