yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

اولیاء اﷲ

Yes 2 Webmaster November 23, 2015 1 min read
Aulia e Allah
Share this:
Aulia e Allah
Aulia e Allah

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
آج کرہ ارض پر اربوںانسان موجود ہیں اِن میں سے اکثریت اپنے مزاج ،فطرت اور ضرورت کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، زیادہ تر کھا یا پیا افزائشِ نسل کا حصہ بنے اور مٹی کا حصہ بن گئے ‘انسانوں کے اِس ہجوم میں ایک خاص طبقہ ”اولیاء اﷲ” کا ہوتا ہے یعنی اﷲ کے دوست ‘یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی ترجیح اول اﷲ تعالیٰ ہی ہوتا ہے، یہ لوگ اِس رنگ برنگی کائنات میں صرف اﷲ تعالیٰ کو ہی چنتے ہیںاْس کی ہی اطاعت کرتے ہیں ‘مختلف عبادات، مجاہدات اور تزکیہ نفس کے کھٹن سفر سے گزرنے کے بعد ظاہری اور باطنی پاکیزگی اور طہارت کے بعد خود کو بارگاہ الٰہی میں پیش کرتے ہیں اور پھر مالک کائنات اِن کی محبت و اطاعت سے متاثر ہو کر اِن اولیاء اﷲ سے محبت فرماتا ہے، یہ اﷲ کی عنایات پر خوش اور خدا اِن سے راضی ہو جاتا ہے ‘یہ اپنے خدا کی ہر بات دل و جان سے مانتے ہیں اور پھر انعام کے طور پر خدائے بزرگ و برتر اِن کی کوئی بات نہیں ٹالتا ‘جب خدا اِن سے راضی ہوتا ہے تو وہ ہوائوں،فضائوں اور کائنات کی مخفی قوتوں کو حکم دیتا ہے کہ میرے اِن بندوں کی اطاعت کرو ‘پھر مخلوق کے قلوب اﷲ تعالیٰ اِن کے سامنے مسخر کر دیتا ہے۔

یہی وہ مقدس گروہ ہے جیسے اولیاء اﷲ کہا جاتا ہے یہ خالق بے نیاز کے برگزیدہ اشخاص اور مخلوق کے پسندیدہ افراد ہوتے ہیں، دنیا اور دنیاداری کے تقاضوں سے بے نیاز یہ مقدس لوگ زمانے بھر سے نرالے اور الگ ہی نظر آتے ہیں، عام لوگ جن غموں پر ہلکان ہوتے ہیں یہ اُنہی غموں کو سینے سے لگالیتے ہیں ‘زندگی کی آزمائشوں میں جہاں عام لوگ ڈگمگا جاتے ہیں وہاں یہ ثابت قدمی دکھاتے ہیں، یہی وہ مقدس گروہ کے عظیم لوگ جو ساری عمر خاک نشین رہے لیکن تاریخ کے اوراق میں امر ہو گئے ‘جو بے نشان رہے اُن کے آستانے بنے یہی خاک نشین ہمسایہ جبرائیل بنے ‘اِنہی کی جھونپڑیوں میں کبھی چراغ بھی نہ جلتا تھا لیکن اِن کی قبروں سے نور کے چشمے ابلتے ہیں ‘جن کے پاس کبھی دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہوتی تھی آج لاکھوں بھوکے اِن کے نام پر پلتے ہیں

Service People
Service People

یہی لوگ کبھی ٹھنڈے پانی کے لیے ترستے تھے لیکن آج لاکھوں پیاسوں کی یہ جسمانی اور روحانی پیاس بجھاتے ہیں یہی لوگ جو ساری عمر محروم التفات رہے آج سب کے مرکز توجہات ہیں، دنیا دار اقتدار کے دسترخوانوں کے پیچھے بھاگتے رہے یہ مٹی کے پیالوں پر راضی رہے، دنیا دار ریشمی مسہریوں اور گداز بستروں پر بے خوابی کا شکار رہے اور یہ بسترِ خاک پر میٹھی پر سکون نیند کے مزے لوٹتے رہے، مادیت پرست دولت کے حصول میں سرگرداں رہے لیکن یہ خرقہ فقر پر شاداں رہے۔ سارے زمانے سے الگ اور نرالے یہ لوگ کانٹا کسی کو چبھتا تڑپ یہ اپنے جسم پر محسوس کرتے پیاس کسی کو لگتی ہونٹ اِن کے خشک ہو جاتے،

بھوک کسے ہوتی ہوک اِن کے دل سے اُٹھتی ‘بیماری کسی کو جکڑتی بے چینی بے قراری اِن کو ہوتی مبتلائے درد کوئی ہوتا آہیں اِن کی نکلتیں ‘زندگی کے مسائل کے صحراوں، دلدلوں اور نوکیلی چٹانوں سے گزرتے ہوئے آنکھ کسی کی دکھتی نیند اِن کی اڑتی، گمراہی کے سمندر میں غرق کوئی ہوتا مصروف دعا یہ ہوتے ‘ٹھوکر کسی کو لگتی چوٹ سے زخمی اِن کا دل ہوتا، تکلیف میں کوئی مبتلا ہوتا نبض اِن کی ٹوٹنے لگتی۔جو لوگ اِن کو ٹھکراتے دھکے دیتے یہ انہیں گلے سے لگاتے جو اِن کی بے عزتی کرتے یہ وقت پڑنے پر انہیں اپنے پاس بٹھاتے، جو انہیں ٹھکراتے بد دعائیں دیتے یہ اُن کی بلائیں لیتے جو انہیں ذلیل و رسوا کر کے بستی بدرکرتے یہ انہیں اپنی آنکھوں پر بٹھاتے جو اِن کی عزت کو خراب اور شہرت بگاڑتے یہ ان کی قسمت سنوارنے کی دن رات کوشش کرتے

جو انہیں برا کہتے یہ ان کا بھلا چاہتے جو ان کو دھکے دے کر دور کرتے اِن سے بگڑتے یہ اُن سے جڑتے انسانوں کے ہجوم میں انوکھے نرالے یہ عجیب لوگ خدمت مخلوق کی کرتے اُجرت خدا سے مانگتے۔قدم فرش پر جماتے خبریں عرش کی لاتے،مزاج قلندرانہ دماغ سکندرانہ رکھتے، یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو شکر کی ایسی کیفیت کو جانتے ہیں جو نعمتوں کو دوام بخشتی ہے، دوران زندگی بے شمار مشکل مراحل میں بھی اپنے آپ کواﷲ کی اطاعت و خوشنودی کی راہ سے ڈانواں ڈول نہیں ہونے دیتے نسل انسانی کا یہی مقدس گروہ جب انہیں کوئی نعمت دی جاتی ہے تو مالک کے اِس احسان کا شکر ادا کرتے ہیں اور کبھی اگر کوئی آزمائش آتی ہے تو خوشی سے صبر کرتے ہیں،

Allah
Allah

انہی اولیاء اﷲ کے بارے میں حدیث مبارکہ ہے: حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ وہ سردارالانبیا ۖ سے روایت کرتے ہیں اور آپ جبرائیل امین سے اور وہ اپنے پروردگار سے کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے میرے ولی کی اہانت کی تو اُس نے مجھے جنگ کا چیلنج دیا اور میں کسی چیز کو کرنے والا ہوتا ہوں تردّد نہیں کرتا جیسا کہ مومن کی جان قبض کرنے میں، کہ میں اُس کو تکلیف دینا پسند نہیں کرتا اور اس سے کوئی چارہ بھی نہیں اور میرے بعض مومن بندے ایک نوع کی عبادت کرنا چاہتے ہیں لیکن میں اس کو اِس سے روک دیتا ہوں تاکہ اس کے اندر عجب نہ داخل ہو جائے اور وہ اس کو تباہ کردے اور میرے بندے نے میرے فرض کی ادائیگی کے برابر کسی اورچیز سے میرا قرب حاصل نہیں کیا اور ہمیشہ میرا بندہ نفل ادا کرتا رہتا ہے

یہاں تک کے میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں اور میں جس سے محبت کرتا ہوںتو اس کا کان اور اس کی آنکھ اور اس کا ہاتھ اور اس کا مددگار ہوجاتا ہوں وہ مجھ کو پکارتا ہے تو میں اس کی پکار کو قبول کرتا ہوں۔وہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اس کو دیتا ہوں اور وہ میرے ساتھ خلوص اختیار کرتا ہے تو میں اس کا ساتھ خیر کا معاملہ کرتا ہوں اور میرے بعض مومن بندے ایسے ہیں کہ ان کے ایمان کو فقرواخلاص ہی درست رکھ سکتا ہے اور اگر میں اس کو کشادگی عطا کردوں تو وہ اس کو تباہ کردے اور میرے بعض بندے ایسے ہیں کہ جس کے ایمان کو غنا اور تونگری ہی درست رکھ سکتاہے اور اگر میں اس کو مفلس کردوں تو وہ اسکو تباہ کردے اور میرے بعض مومن بندے ایسے ہیں کہ جن کے ایمان کو بیماری ہی درست رکھ سکتی ہے

Health
Health

اگر اس کو صحت عطا کردوں تو وہ اس کو تباہ کردے اور بعض مومن بندے ایسے ہیں کہ جس کو صحت ہی تندرست رکھ سکتی ہے اور اگر میں اس کو بیمار کردوں تو وہ اس کو تباہ کردے میں چونکہ اپنے بندوں کے احوال قلوب کا علم رکھتا ہوں اس لیے اسی کے مطابق ان کے ساتھ معاملہ کرتا ہوں یقینا میں علیم اور خبیر ہوں۔عبدالکریم جزری نے اِسی روایت کو مختصراً روایت کیا ہے حضرت انس فرماتے ہیں جس میں اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں اپنے اولیاء کی مدد کرنے کے لیے سب سے زیادہ جلدی کرتا ہوں میں اُن کے واسطے غضبناک شیر سے بھی زیادہ غضب کرتا ہوں۔

ایک اور خوبصورت ایمان افروز حدیث مبارکہ جس سے اولیاء اﷲ کی عظمت مقام اور شان کا اظہار اِس طرح ہوتا ہے کہ وجد اور ایمان تازہ ہو جاتا ہے: حضرت انس سے روایت ہے کہ محبوب خدارسول کریم ۖ فرماتے ہیں کہ بیشک اﷲ کے بعض بندے ایسے ہیں کہ اگر اﷲ پر قسم کھا لیں تو اﷲ تعالیٰ اُس کو ضرور پورا کر دے (بخاری،مسلم،ابوداود،نسائی، ابن ماجہ، احمد)۔

Prof. Mohammad Abdullah Bhatti
Prof. Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tree Man
Previous Post درخت آدمی
Next Post بلا عنوان!
Taliban

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.