counter easy hit

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لیوٹن برانچ کی یونٹ سازی مکمل کر لی گئی

 Awami National Party, Luton

Awami National Party, Luton

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لیوٹن برانچ کی یونٹ سازی مکمل کر لی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آزاد راجا نے ساجد شاہین ( صدرلیوٹن برانچ)، اشتیاق بٹ (نائب صدر اول)، محمد ارشد (نائب صدر دوم)، امجد لون( جنرل سیکرٹری)، قمر سجاد (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، اکمل حسین (آرگنائزر)، آصف ملک (جوائنٹ سیکرٹری)، فیاض احمد( سیکرٹری مالیات )اورخلیل احمد ( سیکرٹری نشرو اشاعت )نے اپنے اپنے عہدوںکے لئے حلف اٹھایا جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹی آزاد راجا ، آصف مسعود چوہدری و دیگر سینئر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران نے نیپ برطانیہ کی جانب سے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ بابائے قوم حضرت مقبول بٹ شہید کے بتلائے ہوئے رستے پر عمل پیرا رہتے ہوئے شہید کشمیر کے مشن کی تکمیلی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور مادر وطن جموں و کشمیر گلگت و بلتستان جو کے 84471 مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے میں آزادی، خودمختاری، خوشحالی اور غیر طبقاتی معاشرہ کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔