yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران رومانٹک نہیں تھے، ان سے صرف سیاست پر بات ہوتی تھی :ریحام خان

Yes 1 Webmaster November 16, 2015November 16, 2015 1 min read
Imran Khan And Reham Khan
Share this:
Imran Khan And Reham Khan
Imran Khan And Reham Khan

لاہور: گلے شکوے، تلخیاں اور کچھ مایوسیاں، ریحام خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیا اور دل کا غبار نکالا۔ سنڈے ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی شادی لندن میں رجسٹر ہوئی نہ پاکستان میں، دس مہینے بعد بھی انھیں حقوق نہیں مل سکے۔

ریحام خان نے کہا کہ سالوں سے تنہاء رہنے والے عمران خان شادی شدہ زندگی کے لئے تیار ہی نہیں تھے۔ شاید اس عمر میں دونوں کے لئے تبدیل ہونا مشکل تھا، اس لئے ان دونوں کے درمیان بھروسہ قائم نہ ہو سکا، ریحام نے کپتان کے کم گو ہونے کا بھی شکوہ کیا، کہا کہ وہ رومانٹک نہیں تھے، ان سے صرف سیاست پر ہی بات ہوتی تھی۔

یہاں تک کہ کپتان نے انھیں شادی پر بھی چوڑیوں کا تحفہ نہیں دیا۔ ایک سینئر پارٹی رہنما نے برملا کہا کہ آپ کو روٹیاں پکانے کیلئے لائے ہیں۔ کپتان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ جب وہ بنی گالہ آئیں تو عمران خان کا پورا دن ایک چپاتی پر گزارا ہوتا تھا یا وہ زیادہ تر دلیہ ہی کھاتے تھے، لیکن انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انھیں روز پکا ہوا کھانا ملے۔ انھوں نے اس بات کی بھی نفی کی کہ ان کے بچوں نے پورے گھر پر قبضہ کر رکھا تھا۔

ریحام نے کہا کہ بچے ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، اور عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ہوتے ہوئے کچن میں بھی نہیں جاتے تھے۔ ریحام نے گلہ کیا کہ ان پر زیورات اور پیسے لینے، تشدد اور زہر دینے کے الزامات لگے لیکن کپتان کے کیمپ سے کسی نے ان کا دفاع نہیں کیا۔ پہلے شوہر کی جانب سے الزامات لگے تو انھیں خاموشی اختیار کرنے کا کہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن ایمبیسیڈر بننے کے بعد پارٹی رہنما سمجھنے لگے کہ وہ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، حالانکہ انھوں نے کبھی پارٹی میٹنگز تک میں بھی حصہ نہیں لیا۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ عمران کے ساتھ پچھلے ماہ تعلقات بہت کشیدہ ہو گئے تھے۔ عمران خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تو فیصلہ کیا کہ بس اب بہت ہو گیا۔ عمران خان نے ٹیکسٹ میسج پر طلاق بھیج دی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Spector 007
Previous Post جیمز بانڈ فلم ”سپیکٹر” کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
Next Post وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے 12 اضلاع میں کسان پیکج معطل کر دیا
Shahbaz Sharif

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.