yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قانون کی بالا دستی

Yes 1 Webmaster November 12, 2015 1 min read
Law
Share this:
Law
Law

تحریر: رانا اعجاز حسین
قانون پسند معاشرے میں کوئی ادارہ یا شخص قانون سے ماورا نہیں ہوا کرتا، کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہووہ ریاست کے بنائے ہوئے قانون کے سامنے بے بس و لاچار ہوتا ہے۔ قوانین بنائے ہی انسانی بھلائی کے لیے جاتے ہیں، جنہیں حرف عام میں زندگی گزارنے کے اصول بھی کہا جاتا ہے۔

مہذب معاشروں میں قانون ساز اداروں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہوتی ہے جہاں عوام کے نمائندے براجمان ہوتے ہیں اور گاہے بہ گاہے ملکی حالات و واقعات کے مطابق قانون سازی کرتے ہیں، ان کو حاصل لامحدود اختیارات کے باعث ہی عوام ان کی عزت و تکریم کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ان کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آج دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی ترقی وخوشحالی کا جائزہ لیا جائے اور دوسری جانب ترقی پزیر ممالک کی پست حالی کا بھی بغور مطالعہ کیا جائے تویہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جس اقوام نے ریاست کے بنائے ہوئے اصولوں کااحترام کیا وہ بام عروج پر پہنچ گئیں اور جنہوں نے اپنے قوانین کو مذاق سمجھا ،یا تو وہ برباد ہوگئیں یا تباہی کے دہانے پر جاپہنچیں۔

بدقسمتی سے ہم ایسی ہی صورت حال سے دوچار ہیں۔ نہ توہم اسلامی اصولوں کے مطابق خود کو ڈھال سکے ہیں اور ناخود میں وہ ولولہ و جوش پیدا کر سکے ہیں جو ہمیں کم از کم جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتا ہے۔ کسی ریاست کے وجود کے لیے درکار لازمی شرائط رکھنے کے باوجود پاکستان ایک فلاحی ریاست نہ بن سکاجس کا سبب سال ہا سال سے ملک میں جاری وہ قانون اور لاقانونیت کا انوکھا کھیل ہے جو امراء اور غرباء کے درمیان جاری ہے۔

عوام کے لئے سخت ترین قوانین مگر وڈیروں اور لٹیروں کے لئے کمزور ترین قانونی شکنجہ، جس کا اثر یہ ہوا کہ زندگی کے ہر شعبے میں موجود سیاست دانوں ، حکمرانوں اور وڈیروں نے قانون کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھا، جب چاہا قانون کو اپنے حق میں استعمال کرلیا جب جی چاہا اسے ٹھوکر مار دی، اشرافیہ کا جہاں تک زور چلتا ہے وہ نا صرف قانون شکنی کرتے ہیں بلکہ اسے اپنا حق عین بھی سمجھتے ہیں۔ ایسا ہی زین قتل کیس میں ہوا، مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور، صدیق کانجو کے بیٹے و مرکزی ملزم مصطفے کانجو اور اس کے مسلح محافظوں کی جانب سے لاہور میں فائرنگ کر کے زین نامی ساتویں کے طالبعلم کو قتل کرنے اور ایک شخص کو زخمی کردیا تھا، ملزمان چونکہ بااثر تھے مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہ منحرف ہوگئے جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ملزموں کی بری کردیا۔ کورٹ ٹرائل کے دوران اچانک گواہوں کے منحرف ہونے اور ملزمان کی بریت پرپاکستان سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا پڑا۔

از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کی بریت کے خلاف صوبائی حکومت لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ کیس کے گواہ منحرف کیوں ہوئے؟ پراسیکیوٹر پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں میں سے اکثر پراپرٹی ڈیلرز ہیں جو ملزموں سے پیسے لے کر عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گئے، جبکہ مدعی کے مطابق گواہوں سے سادہ کاغذ پر دستخط بھی کرائے گئے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ گواہوں کے آرٹیکل 164 کے تحت بیان کیوں نہیں ریکارڈ کرائے گئے، کیا گواہوں کے علاوہ اور ایسے شواہد موجود ہیں جن پر ملزموں کو سزا ہو سکتی تھی۔؟ پراسیکیوٹر پنجاب نے جواب دیا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن پر ملزموں کو سزا ہو سکتی ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا مدعی نے 20 اگست کو پولیس کی جانب سے اغوا کئے جانے کی عدالت میں درخواست دائر کی جبکہ گواہوں کے بیانات جلد ریکارڈ کروانے کی درخواست بھی دی گئی، مدعی کی یہ دونوں درخواستیں پولیس کے علم میں کیوں نہیں تھیں؟ ہم ابھی اس کیس پر کوئی رائے نہیں دے سکتے، تاہم یہ واضح ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس پر موثر دلائل نہیں دئیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا ریکارڈسپریم کورٹ پیش کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا منحرف ہونے والے گواہوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا، جس پر آئی جی پنجاب کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، تاہم عدالت نے جب یہ سوال کیا کہ مقتول کی والدہ کے میڈیا پر بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے تو آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی ، عدالت نے کہاکہ ہم اس موقع پر ٹرائل پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مقدمے کی سماعت بہت کمزور ہوئی ہے۔

کہ 2 ہفتے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو چار ساتھیوں سمیت بری کر دیا تھا۔ آن لان کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گواہوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا گیا اور اس طرح کے حالات میں پولیس نے اپنا کردار کیوں نہیں ادا کیا۔ گواہ کیسے منحرف ہوئے۔ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ اگر گواہ منحرف ہو گئے تو آپ ملزموں کی بریت کو کیسے چیلنج کریں گے۔ سپریم کورٹ نے زین قتل ازخود نوٹس کیس میں آئی جی پنجاب کو لواحقین اور استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر مکمل سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ”

زین قتل کیس میں پاکستان سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سے تمام صورتحال واضع ہوجائے گی اور ممکن ہے کہ بااثر ملزمان ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں ہوں، معاشرے میں پائیدار امن کے لئے بلا امتیاز انصاف کی فراہمی لازمی ہے، جب نظام تفتیش بہتر نہ ہو اور مظلوم کو عدل کے ایوانوں سے انصاف نہ ملے تو پھرجنگ و جدل اور خانہ جنگی کا ماحول جنم لیتا ہے جو کہ ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جبکہ قانون کی بالا دستی اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی پرامن معاشرے کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ریاست میں قانون کی مساوی و بلا امتیاز عملداری وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہ پائے۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ghungroo aur Kashkol Novel
Previous Post ابھی کچھ لوگ باقی ہیں
Next Post فلم انڈسٹری میں آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے، میرا
Meera

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.