yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

” صبغت اللہ ” اللہ کا رنگ

Yes 2 Webmaster November 11, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Girl Hair
Girl Hair

تحریر: شاہ بانو میر
وہ جو سب کی نگاہوں کا مرکز تھی ‘ بالوں کو ادائے بے نیازی سے یوں جھٹکا دیتی کہ کالج میں دور دور کھڑی لڑکیاں اس کے ریشم جیسے بالوں کی چمک سے نگاہوں کو خٍیرہ ہوتے محسوس کرتی – عجب سی بے نیازی تھی اس کے وجود میں عجب سے بے پرواہی تھی – اس کی سوچ میں سب سے دور ہوتے ہوئے بھی ہر کسی کو دل کے قریب محسوس ہوتی اس کا لباس وہی تھا جو ہر لڑکی کا تھا لیکن اس کے لباس کی بناوٹ اس کے باریک پنسل ہیل والے امپورٹڈ کوٹ شوزاسکے ڈائنا کٹ بال اور اس کی خوش اخلاقی راہ چلتی لڑکی بھی دیکھتی تو مختصر سی بات میں یونہی سوچتی کہ پرانا تعلق ہے۔

استادوں کی چہیتی تقریر ہو یا تحریر کھیل ہو پڑہائی ہر شعبہ میں ملکہ حاصل تھا اسکو اس کا یہ دور سب نے دیکھا حسین و جمیل چہرہ کھیلنے کے بعد لال بھبھوکا ہو کر کئی لڑکیوں کو حسد میں مبتلا کر دیتا کہ آخر ہر خوبی اس کو ہی کیوں عطا کی گئی – لیکن یہ شائد قدرت کے دھیمے دھیمے فیصلے ہوتے جن کو خود وہ انسان بھی نہیں سمجھ سکتا- وقت بدلتا ہے قدرت ہربا نصیب لڑکی طرح اس کو بھی اس کے گھر روانہ کرتی ہے ناز و نعم میں پلی ہوئی الہڑ شوخ لڑکی نجانے زندگی کے سفر میں والدین کی جانب سے پسند کو اپنا لیتی ہے

Bringing up
Bringing up

حرف شکایت زباں پر نہیں لاتی اور نبھاہ کا نیا دور شروع ہوتا ہے -جس میں ہرلحظہ اپنی انا کو قربان کرتے ہوئے اپنے پندار کو ٹھیس لگتے دیکھ کر اپنی سوچ کو قتل کرتے ہوئے کوشش کرتی ہے – وہی روایتی بیوی سے بلند درجہ پاتے ہوئے ماں بن کر تمام محرومیوں کو بچوں کی فرشتوں جیسی مہک میں چہرہ چھپا کر بھول جائے رویہ بدلتا ہے لباس میں قدرے ڈھیلا پن اور سنجیدگی کا احساس ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے بال اب کلپ میں مقید چہرے کو اور زیادہ جاذب نظر بنا دیتا ہے -بچوں کی پرورش اور گھریلو ذمہ داریاں گویا اس کا ماضی اس سے چھین لے جاتا ہے اور انداز محتاط ہو جاتا ہے۔

بچوں کی نشونما کے ساتھ اب پڑہائی اور ان کی دیگر ضروریات اور بڑہتے ہوئے گھریلو اخراجات تفکر کا ہالہ اس کے چہرے کے گرد نمایاں دکھاتے ہیں – سوچ کی گہری لکیر پیشانی پے دکھائی دیتی ہے قہقہے بعد میں مسکراہٹ میں تبدیل ہوئے اور اب گہری خاموشی میں کچھ وقت مزید گزرا سوچ نے گویا نیا راستہ دیکھا ہمیشہ انگلیوں سے بالوں میں کھیلنے والی کہ سر پے دوپٹہ نظر آیا کچھ دنوں کی بات ہے پھر کوئی نیا انداز ہر ایک نے اسکے ماضی سے یہی سوچا مگر بالوں کو دوپٹے نے ڈھانپا تو گویا مستقل ذات کا حصہ بن گیا اور مستقل ٹھہر گیا دوپٹہ علامت بنا کہ عمر کا وہ حصہ آگیا کہ سب کو چھوڑ کر صرف ایک ہی ہستی کو مرکز نگاہ بنا لیا اب جو وہ چہرہ دیکھوں تو سکون ہی سکون ہے

Allah
Allah

ہر پریشانی ہر سوچ سے بالاتر
بات سنوں تو اطمینان ہی اطمینان ہے
انداز دیکھوں شکر کی صاف شفاف دعا ہے
دل جو ذرا ذرا بات پے دھڑک اٹھتا تھا
ہر کسی سے لا تعلق ہو گیا
کسی کے آنے سے کسی کے جانے سے
کسی کے رکنے سے کسی کے اٹھنے سے
کسی کے خوش یا ناخوش ہونے سے
وہ یوں بے نیاز دکھائی دینے لگی کہ سمجھنے سے قاصر تھے وہ سب جو قریب تھے آخر ایسا خزانہ کیا ملا کہ ذات میں مستقل ٹھہراؤ آخر ماجرہ کیا ہے؟ اب کوئی تبدیلی کیوں نہیں نظرآتی وہی سادہ سراپا اوروہی مدہم سی مخصوص مسکراہٹ ہر کوئی جستجو میں تھا اچانک اندر داخل ہوتے سنا جس نے بتا دیا کہ کیوں اب کوئی نیا انداز نا پید ہے کیوں ایک ہی رخ پے زندگی کا سلسلہ رواں دواں ہے

آواز آ رہی تھی ( کہہ دو کہ ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کر لیا ہے ) اور اللہ سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے؟ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں سبحان اللہ یہی ہے صبغت اللہ ایسا پکا رنگ جو ایک بار خلوص نیت سے دل پر چڑھ جائے توموت تک یہی رنگ پکا رنگ رہتا جس پر اور کوئی دنیاوی رنگ نہ چڑھ سکتا نہ اسکو کم کر سکتا اللہ جس پر اپنا رنگ چڑھا دے وہ پھر انداز نہیں بدلتا الحمد للہ۔

Shah Bano Mir
Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Constitution
Previous Post آئین اور آئینہ
Next Post ہم خوش قسمت ہیں
Healthier and Active Mind

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.