yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سراج الحق کو مفت کا مشورہ

Yes 1 Webmaster November 10, 2015 1 min read
Siraj-ul-Haq
Share this:
Siraj-ul-Haq
Siraj-ul-Haq

تحریر: سید انور محمود
مولانا مودودی کی ایجاد اسلامی جمعیت طلبہ جسے جماعت اسلامی کا بغل بچہ بھی کہا جاتا ہے کا رحجان شروع دن سے ہی شدت پسندی کی جانب رہا ہے۔ مولانا مودودی کے صابزادے حیدر فاروق مودودی کے بقول جب لوگوں نے مولانا مودودی سے اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کی شکایت کی تو مولانا کا فرمانا تھا کہ لوگ اپنے بچوں کو اسلامی جمعیت طلبہ کی مخالفت کرنے سے منع کریں ورنہ جمعیت سے محفوظ نہ رہ سکیں گے۔

پاکستان میں عام طور وراثت کی سیاست ہوتی ہے، نواز شریف کے بعد اُس کا بیٹا یا بیٹی، زرداری کے بعد بلاول لیکن جماعت اسلامی میں وراثت کی سیاست کیوں نہیں ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں حیدر فاروق مودودی کا کہنا ہے کہ ہمارے والد نے ہم نو بہن بھائیوں کو جماعت اور جمعیت سے ایسے ہی دور رکھا جیسے منشیات بیچنے والا منشیات کی پڑیاں گھر سے باہر چھوڑ کرآتا ہے، ہمارے والد کو پتہ تھا کہ وہ کیا کررہے ہیں اور اُس کا ملک کو کس قدر نقصان ہوگا۔ حیدر فاروق مودودی کا مکمل انٹرویو اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اُس نے اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کو پوری طرح بےنقاب کیا ہے، انٹرویو کے دوران اس نے یہ بھی کہا کہ آج جماعت اسلامی پر اسلامی جمعیت طلبہ کا قبضہ ہے۔

جماعت اسلامی کے موجودہ امیر سراج الحق کا پرانا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایڈ کا امتحان پاس کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ تین سال تک ناظم صوبہ خیبر پختونخوا اور پھر 1989ءسے 1991ءتک بطورِ ناظم اعلیٰ خدمات انجام دیں۔ موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو میں ہمیشہ کامریڈ سراج الحق کہتا ہوں، کیونکہ جماعت اسلامی کے موجودہ امیر کو بھٹو بننے کا بہت شوق ہے، کبھی انقلاب لارہے ہوتے ہیں، کبھی مزدوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور کبھی کسانوں کے حقوق کی اورتھوڑے عرصے پہلے تو وہ سرخ پگڑی میں لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کے ہمراہ نظر آئے۔

اگرچہ یہ ایک خوش آئند نظریاتی تبدیلی ہو سکتی تھی لیکن لگتا ہے کہ یہ سب محض بھٹو بننے کے شوق میں کیا جارہا ہے ورنہ جماعت اسلامی ہمیشہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی طرف دار رہی ہے۔ جیسے ہی بھٹو بننے کا شوق اترتا ہے تو سراج صاحب اپنی اصل سوچ ، نظریے اور فکر کی جانب واپس آجاتے ہیں یعنی دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت۔سرخ پگڑی والے کامریڈ سراج الحق اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے دوسرے رہبر فرید پراچہ، لیاقت بلوچ ، منور حسن یا کوئی اور سب ایک ہی سوچ کے مالک ہیں۔ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ سب مذہب کے سوداگر ہیں اور دہشت گردوں کے حامی۔ایک اور مشترک بات یہ بھی ہے کہ ماضی میں ان سب کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے رہا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ آج کی جماعت اسلامی پر جمعیت کے ‘دہشت گردوں’ کا قبضہ ہے۔

پاکستان میں مذہب کے نام پر اسلام کو جس قدر نقصان مذہبی سیاسی جماعتوں نے پہنچایا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملے گی اور ان مذہبی سیاسی جماعتوں میں سرفہرست جماعت اسلامی ہے۔ اس کی ایک مثال 1970ء کے عام انتخابات ہیں جس میں جماعت اسلامی نے نعرہ لگایا تھا کہ “اسلام خطرے میں ہے” لیکن عوام نے جماعت کو مسترد کردیا تھا لیکن منافقین کا یہ ٹولہ اسلام کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے سے باز نہیں آتا۔ مذہب کی تجارت کرنے والی جماعت اسلامی اسلام کے نام پر سیاست، دہشت گردوں کی حمایت اور تعلیمی اداروں میں اپنی بنائی ہوئی طلبہ تنظیم “اسلامی جمعیت طلبہ” کے ذریعے اپنے مخالفین پرتشدد کرانے میں ملوث رہی ہے۔ لیاقت بلوچ سے لےکر آج تک پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی جاری ہے۔ ایک مرتبہ جماعت اسلامی کے اتحادی اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں ما ر پیٹ کے بعد گریبان سے پکڑکر یونیورسٹی سے باہر نکالا گیا تھا۔ القاعدہ کے اراکین اور طالبان پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے قبضہ کیے ہوسٹلوں میں پناہ لیتے رہے ہیں اور وہاں سے گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے اراکین نے 29 اکتوبر کی سہ پہر کراچی یونیورسٹی کے کیمپس میں کرکٹ کھیلنے والے طلبا و طالبات پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے بعض طلبا و طالبات کلاسز کے بعداپنی سواریوں کی آمد تک وقت گزاری کے لیے کرکٹ کھیل رہے تھے جب اسلامی جمعیت طلبہ نے ان پر دھاوا بول دیا۔ اس واقعے میں جمعیت کے اراکین سے ساتھی طالبات کو بچاتے ہوئے ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا۔ جمعیت کے غنڈوں کی جانب سے ایک خاتون کا حجاب اتارنا اور تین طالبات کو طمانچے اور ڈنڈے مارنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ لوگ پکے دہشت گرد ہیں۔ موقع پر موجود طلبہ کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے چار اراکین کو گرفتار بھی کیا لیکن محض آدھے گھنٹے بعد انہیں رہا کر دیا۔

دو دسمبر 2015ء کو جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے جبری طور پر کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم “اے پی ایم ایس او” کی شعبہ طالبات نے احتجاجاً کرکٹ کھیل کر اس واقعے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔ لیکن اس دوران اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گرد احتجاجاً کرکٹ کھیلنے والی طالبات سے دور رہے، البتہ اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکرٹری اطلاعات ساجد خان نے طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ اس حوالے سے الزمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے طالبات کو کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے کی خبر کو بھی غلط قرار دیا۔

جماعت اسلامی کا ایک المیہ یہ رہا ہے کہ اسے ہمیشہ انتہائی نااہل اور کوتاہ اندیش قیادت میسر آئی ہے جس نے جماعت کو ملک میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور قدامت پسندوں کا غیرسرکاری اور غیر رسمی ترجمان بنا کر رکھ دیا۔ دہشت گردی کے باعث لوگ مرتے رہے، مساجدمیں بم دھماکے ہوتے رہے لیکن سابق امیرِ جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور سیدمنور حسن اسامہ جیسے عالمی دہشت گرد کی ‘شہادت’ کا ماتم کرتے رہے۔ سیدمنور حسن حکیم اللہ محسود کی موت کےعظیم سانحہ پر نوحہ کناں رہے۔ دہشت گرد تنظیم “جند اللہ” کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اس کے موجد اسلامی جمعیت طلبہ کے اراکین ہی ہیں۔

لاہور، شکارپور اور کراچی کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم “جند اللہ” کا بانی شیخ عطا الرحمان جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا رہنما تھا۔ عطاالرحمان سابق کور کمانڈر کراچی پر قاتلانہ حملہ کے جرم میں گرفتار ہوا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اُسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔پاکستان کے عوام یہ سب کچھ دیکھتے رہے اور جماعت اسلامی دن بدن اپنی حمایت کھوتی رہی۔ قیادت بدلی لیکن جماعت کی سوچ اور پالیسی نہ بدلی۔ قوم ایک الگ سمت میں رواں دواں ہے، جماعت قوم کی امنگوں کے برعکس ایک مخصوص ملائی فکر کے حامل طبقات کو خوش کرنے میں سرگرداں ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گردوں کی کراچی یونیورسٹی کے کیمپس میں ابھی 29 اکتوبر کی دہشت گردی کی باز گشت جاری تھی کہ 6 نومبر 2015ء کو ٹیلنٹ ایکسپو کی اختتامی تقریب میں موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر آج قائد اعظم اور علامہ اقبال بھی زندہ ہوتے تو وہ بھی اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ ہو تے کیوں کہ آج اسی تنطیم نے اُن کےنظریات کو زندہ رکھا ہوا ہے(یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلی مودودی جناح اور مسلم لیگ کے مخالفین میں سے تھے)۔ ساتھ ہی سراج الحق نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیا ن پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ اس ملک کو اسلام کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اس کو لبرل کہنے کی کوشش کرنے والا بھی غدار کہلائے گا۔

سابق امیر جماعت اسلامی سیدمنور حسن نے 2013ء کے انتخابات کے موقعہ پر کراچی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ لبرل ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا قائد اعظم اور علامہ اقبال شدت پسند تھے یا لبرل، اگر جواب یہ ہے کہ وہ دہشت گرد تھے تو پھر علامہ اقبال تو نہیں ہاں قائد اعظم مرنے سے پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ بن کر ایک دو دہشت گردی کی وارداتیں ضرور کرجاتے کیونکہ اسلامی جمعیت طلبہ کی پیدائش قائد اعظم کی زندگی میں ہی ہوگئی تھی، لیکن پورا ریکارڈ چیک کیا تو پتہ چلا کہ قائد اعظم لبرل تھے دہشت گردہر گز نہیں تھے، رہے علامہ اقبال تو وہ تو مولانا مودودی کی جماعت اسلامی کی پیدائش سے پہلے ہی انتقال کرگئے تھے اسلامی جمعیت طلبہ تو بہت بعد کی بات ہے۔

لبرل کی آسان سی تعریف یہ کی جاسکتی ہے کہ وہ جو انتہا پسند نہیں ہیں اور جماعت اسلامی یا اُس کی عسکری تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کو ہم ہر گز لبرل نہیں کہہ سکتے کیونکہ دہشت گرد لبرل نہیں ہوسکتے۔ لبرل صرف بانی پاکستان محمد علی جناح کی 11اگست 1947ءکی تقریر کی بات کرتے ہیں اور اُس کی روشنی میں ریاست اور شہری کے درمیان تعلق چاہتے ہیں۔کیا وجہ ہے کہ آج گیارہ سال بعد نواز شریف کی سوچ بدلی ہے اور وہ ایک لبرل کی طرح ملک کو چلانے کا کہہ رہے ہیں اس لیے کہ لبرل ایک جدید ترقی یافتہ اور معتدل ریاست کا خواب دیکھتے ہیں جو ایک دہشت گرد کبھی نہیں دیکھتا ہے کیونکہ وہ تو صرف تباہ کرنا جانتا ہے۔آخر میں کامریڈ سراج الحق کو مفت کا مشورہ ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کو لگام دیں تو ملک اور قوم کی خدمت کے لیے یہی کافی ہوگا۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistani Wedding
Previous Post شہنائیاں اور ماتم
Next Post کالا جادو میاں بیوی میں طلاق کراتا ہے، ریحام خان کا ٹویٹ
Reham Khan

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.