yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بچوں کی تربیت کے لیے قرآنی ہدایات

Yes 1 Webmaster November 4, 2015 1 min read
Parents and Children
Share this:
Parents and Children
Parents and Children

تحریر: محمد نعیم
حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں جن کا والدین کو علم ہونا ضروری ہے گلی کے کنارے، کھیل کے میدان، اسکول کی کینٹین، ہوٹل، کمرہ جماعت، بس یا وین۔ ہماری وہ نسل جو علم سیکھنے، پڑھنے لکھنے جا رہی ہوتی ہے۔ کبھی ان کی گفتگو تو سنیں۔ ہر ایک دوسرے کومخاطب کرنے سے پہلے گالی دے گا۔ دوسرا جواب بعد میں دے گا، پہلے موٹی سے گالی سے سامنے والے کو نوازے گا۔ گالی بھی ایسی کہ ذرا سا اس کے مفہوم پر غور کر لیا جائے تو کہنے والا اور جس کو ان القابات سے نوازا جا رہا ہوتا ہے وہ دونوں مارے شرم کے زمین میں گڑھ جائیں۔ یہ لچے لفنگے،بازاری لوگ جو اَن پڑھ ،جاہل، تہذیب و اخلاقیات سے عاری، تھڑے والے ہوتے ہیں۔ان کی بات نہیں ہو رہی بلکہ معززین شہر اور شرفاء کے گھرانوں کے پڑھے لکھے مہذب کہلانے والے سپوت اس حالت میں ہیں۔

ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ معاشرے میں اپنے اہل خانہ کی کفالت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر فرد اتنا مصروف ہو گیا ہے کہ اس کے لیے ممکن ہی نہیں رہا کہ وہ بچوں کی تربیت، ان کی زبان ، لب و لہجہ، چال چلن، درست کرنے کے لیے وقت نکال سکے۔ ایسے میں اگر والدین کے پاس فرصت کے لمحات ہیں تو وہ یہ چند نصیحتیں ضرور پڑھ لیںجو ایک عظیم ہستی اپنے بیٹے کو کر رہی ہے۔ یہ اتنے خوبصورت جملے اور باتیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قرآن مجید کا حصہ بنا کر رہتی دنیا تک ایک نمونہ بنا ددیئے ہیں کہ والدین اگر اپنے بچوں کی اچھی تربیت چاہتے ہیں تو وہ انہیں ان باتوں سے ضرور آگاہ کریں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن میں اچھے برے کی تمیز والدین بچوں کو ضرور کروائیں۔

دیکھیں لقمان علیہ السلام جیسی عظیم ہستی اپنے بیٹے کو کن باتوں کی تعلیم دے رہے ہیں۔ قرآن مجید کی 31ویں سورة کا نام ہی سورة لقمان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورة کے دوسرے رکوع میں وہ نصیحتیں درج ہیں جو حکیم لقمان نے اپنے بیٹے کو کیں۔ پہلی نصیحت کیا ہے۔ بیٹے کو رب کا تعارف کروایا۔ کہا بیٹا عبادت کے لائق اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہے۔ دنیا میں ان کے علاوہ جس کی عبادت کی جاتی ہے۔ اس عمل کو شرک کہا جاتا ہے۔ عبادت سے مراد کیا ہے۔ اللہ کے علاوہ کسی سے دعا کرنا، مانگنا، اس کی تعظیم کرتے ہوئے اس کے آگے سجدہ کرنا یا جھکنا، کسی اور کے نام پر صدقہ، خیرات کا قربانی کرنا، یہ تمام عمل عبادت کے زمرے میں آتے ہیں۔ کہا بیٹا اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا ، یہ بہت بڑا ظلم ہے۔ آج مسلمانوں کے بچوں کو عبادت کے مفہوم ہی کا علم نہیں۔نہ انہیں توحید و شرکت میں تمیز ہے۔

دوسری نصیحت یہ کی کہ بیٹا !کوئی بھی چھوٹا سے چھوٹا اچھا یا برا کام چاہے وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔ تم زمین کی گہرائیوں ، کسی چٹان کے اندر یا آسمان کی وسعتوں میں کرو۔ وہ اللہ تعالیٰ سے تم نہیں چھپا سکتے۔ کل روز قیامت وہ عمل اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے پیش کر دے گا۔ سبحان اللہ کتنی ہی اچھی بات ہے۔ اگر ہر کوئی یہی سوچ لے کہ یہ جرم یا گناہ کرتے وقت اس کا خالق و مالک دیکھ رہا ہے۔ تو یہی سوچ اسے بہت سی برائیوں سے روک لے گی۔

تیسری نصیحت یہ کی کہ بیٹا نماز کو ادا کرنے کی پابندی کو اپنے لیے لازم رکھنا ۔ لوگوں کو اچھی باتوں کی ترغیب بھی دینا اور اگر کسی کو برائی کرتے دیکھو تو اسے منع بھی کرتے رہنا اور مشکلات پر صبر کرنا، کیوں کہ مشکل میں صبر کرنا بڑی ہمت والا کام ہے۔ اگر اس نصیحت کی روشنی میں ہر کوئی رب کی بندگی اور عبادت میں لگ جائے۔ جو غلط کام ہوتا دیکھے ان کو سمجھانے کی کوشش کرے اور جو اچھا کام کرنے جا رہا ہو۔ ساتھ دوسرے دوستوں اور باقی لوگوں کو بھی ملا لے کہ آ جاوبھائی یہ ایک اچھا کام ہے تم بھی ساتھ دو۔ توکیا خیال ہے کیا اس سے معاشرے میں مثبت نتائج پیدانہیں ہوں گے۔ لوگ پریشانیوں میں پھنس جانے کے بعد نہ جانے کیا کیا قدم اٹھا لیتے ہیں۔ لیکن اگران پر وہ صبر کریں تو بھی بہت سے معاملات بگڑنے کے بجائے سنور جائیں۔

اگلی نصیحت میں حکیم لقمان اپنے بیٹے کو انسان کی اصلیت بتاتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ تو مٹی کا بنا ہوا ہے۔ رب کی مخلوق ہے جسے عاجزی پسند ہے۔ لہٰذا توں نے لوگوں کے درمیان اپنے آپ کو ممتاز بنانے کے لیے غرور و تکبر کو اختیار نہیں کرنا۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کسی خودسراور مغرورکو پسند نہیں کرتا۔انسان بس اتنا سوچ لے کہ اگر اس کی جسم میں جو جان ہے وہ نکل جانے کے بعد وہ کیا رہ جائے گا۔ اور جان بھی ایسی کہ اس پر اپنا اختیار کچھ بھی نہیں۔

پھر حکیم لقمان اپنے بیٹے کو آداب محفل اور تہذیب کی بات بتاتے ہیں کہ دیکھو!دوسروں سے بات کرنے اور لوگوں کے درمیان چلنے میں میں اعتدال اور دھیمے انداز کو اختیار کرنا۔ آہستہ چلنا اور اپنی آواز کو بھی پست اور آہستہ رکھنا۔ زیادہ اونچی آواز میں ہانکنا انسانوں کا نہیں گدھوں کا کام ہے۔ اپنی آواز کو اتنا بلند نہ کرے کہ وہ گدھے کی آواز سے مشابہت اختیار کر لے کیوں کہ گدھے کی آواز سب آوازوں میں سب سے زیادہ بری آواز ہے۔ ایک منٹ کے لیے سوچیں۔ جب ہم دوستوں کے درمیان بیٹھے ہوتے ہیں یا کسی محفل میں ہوتے ہیں تو ہمارے بولنے کا انداز کیسا ہوتا ہے۔

اس بات کا فیصلہ آپ خود کریں! اب نوجوان خود بھی ان نصیحتوں پر عمل کریں اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تک یہ نصیحتیں ضرور پہنچائیں جوحضرت لقمان کے بیٹے کی صورت میں تمام نوجوانوں کے لیے ہیں۔ یقینا ان پر عمل کر کے نوجوانوں کی بڑی اچھی تربیت ہو جائے گی اور ہماری نسلیں اور معاشرہ گمراہی اور بے راہ روی کے بجائے مثبت انداز میں پروان چڑھے گا۔ اللہ مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی اولادوں کو نیک و صالح اور والدین کا فرمانبردار بنائے اور دنیا و آخرت میں انہیں والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین

تحریر: محمد نعیم
naeemtabssum@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Reham Khan
Previous Post بھابھی
Next Post انتخابات کے اگلے مرحلے کو خون خرابے سے بچائے
Elections

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.