yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ارضِ وطن زلزلوں کی زد میں

Yes 1 Webmaster October 29, 2015 1 min read
Earthquakes
Share this:
Earthquakes
Earthquakes

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
ارضِ وطن ہمیشہ زلزلوں کی زد میں ،یہ زلزلے کبھی دھرنوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں تو کبھی دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی صورت میں۔ آجکل بلدیاتی انتخابات نے ”تھرتھلی” مچارکھی ہے اور امیدواروں کی ”ڈورٹوڈور” مہم نے جینا دوبھر کردیا جس کاہم نے چاروناچار حل یہ نکالاکہ گھرکے بیرونی گیٹ پرتالا لگاکر اندربیٹھ رہے جس سے اب کچھ سکون ہے۔ یہ زلزلے تو ”کُرسی”کی ہوس میں آتے ہیںاور آتے ہی رہیں گے لیکن کبھی کبھی رَبّ ِلَم یَزل اپنی مخلوق کی اِس یاد دہانی کے لیے کہ ہمیں پلٹ کراُسی کی طرف جاناہے ،زمین کو جھنجھوڑ کے رکھ دیتاہے۔ یہ حضرتِ انسان بھی عجب شے ہے کہ اِس پرربّ ِ کائینات کی اِس کھلی وارننگ کابس ایک آدھ دِن ہی اثرہوتا ہے اوراُس کے بعد ”وہی ہے چال بے ڈھنگی ،جوپہلے تھی سو اب بھی ہے” ۔

پِیر26 اکتوبرکو ایسی ہی ایک” وارننگ” کاسامنا ہوا۔ ہم کھاناکھا رہے تھے کہ اچانک زمین جھولا جھلانے لگی اورہم کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے باہرکی طرف بھاگے (حضرتِ انسان کو صرف مصیبت میںہی یادِ خُدا آتی ہے)۔ باہرنکلے توعجب منظرتھا، سارا محلہ عالمِ خوف میںسڑکوںپر اِس حالت میںکہ کسی کے سَرپہ دوپٹہ نہیںتو کسی کے پاؤںمیں جوتاالبتہ دعائیں زوروشور سے مانگی جارہی تھیں۔ تھوڑی دیرتک یہی کیفیت رہی اورپھر زمین کوسکون آگیالیکن کوئی اپنے گھرکے اندر جانے کوکوئی تیارنہ تھا۔ فضاء میںبس خوف ہی کی حکمرانی تھی اوریوں محسوس ہوتاتھا کہ جیسے قیامت بس آنے کو ہے۔ میںنے کوہاٹ میںمقیم اپنی ڈاکٹر بیٹی کی خیریت معلوم کرنے کے لیے موبائل فون سے کال کرناچاہی تومعلوم ہوا کہ زلزلے کے شدید جھٹکوںنے سارامواصلاتی نظام درہم برہم کردیا ہے۔

گھر میںداخل ہوکر ٹی وی آن کرناچاہا تو بجلی ندارد ۔تب میںنے عالمِ کرب میںسوچاکی زمین پراکڑ کرچلنے والاانسان کتنابے بَس ہے۔ لگ بھگ 20 منٹ اسی کَرب میںگزارے کہ بیٹی کی skype پرکال آگئی ، وہ بھی ہماری خیریت معلوم کرنے کے لیے بے چین تھی۔ اللہ کالاکھ لاکھ شکرادا کیاکہ بیٹی کاگھرانہ محفوظ تھا۔ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی تونیوز چینلز پرجا بجا تباہی وبربادی کے ہولناک مناظر۔ ارضی طبیعات کے ماہرین کے مطابق 8.1 شدت سے آنے والایہ زلزلہ مزیدہولناک زلزلے کاپیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے اِس لیے عوام کومخدوش عمارتوںسے دورہی رہناچاہیے۔

Earthquakes Injured People
Earthquakes Injured People

سوموار کو پاکستان میں آنے والے اِس ہولناک زلزلے کی شدت 8 اکتوبر 2005ء کوآنے والے اُس زلزلے سے زیادہ تھی جس میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 87 ہزار افرادلقمۂ اجل بنے لیکن غیرسرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداداِس سے کہیںزیادہ تھی ۔اب بھی سرکاری ذرائع لگ بھگ 300 افرادکی ہلاکتوںکی اطلاع دے رہے ہیں، خُداکرے کہ ایساہی ہولیکن خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان جہاںسب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ،وہاںتو پہاڑی علاقوںمیں دوردور بکھرے ہوئے گھرہوتے ہیںاوربعض جگہیںایسی بھی ہیںجہاں چھوٹی چھوٹی پگڈنڈیوںکے سوا کوئی زمینی راستہ بھی نہیںاِس لیے دوردراز جگہوںپر رسائی نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال ہلاکتوںکی درست تعدادکااندازہ لگانامشکل ہے البتہ یہ ضرورکہا جاسکتا ہے کہ 2005ء کے زلزلے سے کہیںکم تباہی ہوئی جس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ 2005ء کے زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر تھی جب کہ پِیرکو آنے والے زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر۔

زلزلے کے بعداین ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے متحرک ہوئیں ،ہمارے وزیرِاعظم برطانیہ کادورہ مختصرکرکے فوری طورپر پاکستان پہنچ گئے ،سپہ سالارنے فوج کومتحرک کردیا۔ سوال مگریہ ہے کہ ہم زلزلوںاور سیلابوں جیسی قدرتی آفات سے نپٹنے کے لیے کوئی مؤثر نظام تشکیل کیوںنہیں دیتے؟۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی NDMA) )تو اپنے تئیں کوشش کرہی رہی ہوگی لیکن بااثر بلڈرزکے سامنے بے بَس۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اسلام آباد دُنیاکے اُن 7 شہروںمیں شامل ہے جہاںزلزلوںکے شدیدترین خطرات ہیں۔ یہ شہرزلزلوں سے محفوظ تعمیرات کی صورت میںہی اپناوجود برقرار رکھ سکتے ہیںلیکن یہاںیہ عالم کہ کوئی بااثر بلڈرز کاہاتھ پکڑنے والانہیں۔ 2005ء میںآنے والے تقریباََ اسی شدت کے زلزلے نے مارگلہ ٹاورکو زمیں بوس کردیا اورغیر ملکیوںس میت 70 افراد لقمۂ اجل بنے۔

Islamabad
Islamabad

ہوناتو یہ چاہیے تھاکہ حکام مارگلہ ٹاور سے سبق سیکھتے اور سی ڈی اے حکام نئے تعمیراتی ضابطوں پر سختی سے عمل کرواتے لیکن اسلام آباد میں تواب بھی دھڑادھڑ ایسی کثیرالمنزلہ عمارات تعمیر کی جارہی ہیں جو زلزلوں کے جھٹکے برداشت نہیں کر سکتیں۔ ایک سرکاری سروے کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے سے اسلام آباد کی کم ازکم چار کثیرالمنزلہ عمارات کوشدید نقصان پہنچاہے ۔جب سی ڈی اے کے ترجمان سے اِس سلسلے میںسوال کیاگیا تواُس کا جواب تھا ”جوکوئی بھی غیرمحفوظ اورغیر قانونی تعمیر کامرتکب پایاگیا ،اُس کے خلاف اُس کی سیاسی وابستگی سے قطع نظر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ماضی میںجو کچھ ہوناتھا ،ہوگیا ،آئندہ تحفظ کے ضابطوںپر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا”۔ اپنی جیبیںبھاری کرنے والے سی ڈی اے حکام سے سوال ہے کہ کیا پہلے وہ سوئے ہوئے تھے اورکیا (خُدانخواستہ ) آئندہ زلزلے کی صورت میں ہونے والے کسی بھی سانحے کا مقدمہ سی ڈی اے حکام کے خلاف درج کروایاجائے؟۔

ہماری بدقسمتی تویہ ہے کہ ہم نے نسلِ آدم کوبھی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کررکھا ہے ،ایک وی وی آئی پیز ہیں جنہیںسارے خون معاف، دوسرے وی آئی پیز جنہیںبیوروکریٹس کی صورت میںجانا اورپہچانا جاتاہے اورملک انہی کے دَم قدم سے ”شادوآباد” ۔اِن پرہاتھ ڈالناشیر کے مُنہ میںہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے اورتیسری کیٹیگری اُن حشرات الارض پرمشتمل کہ جن کی جان کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ یہ ہرروز مرتے ہیںاورمرتے ہی رہیںگے کہ ”ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات”۔ البتہ اِن کی اشک شوئی بھی ضروری کہ کل کلاںانہی کے ووٹوںکی بدولت مسندِاقتدار تک پہنچناہے۔ آجکل وی وی آئی پی حضرات زلزلہ متاثرین کی تیمارداری کے لیے دھڑادھڑ ہسپتالوںکارُخ کررہے ہیںجس سے ہسپتالوںکا سارانظام درہم برہم ۔اِن وی وی آئی پی حضرات کی جانیںچونکہ بہت قیمتی ہیںاِس لیے ساری انتظامیہ اُن کی حفاظت پرمامور ہوجاتی ہے اورہسپتالوں کی راہداریاں کمانڈوزسے بھرجاتی ہیں۔ ہسپتالوںکا عملہ بھی اِن کے استقبال کے لیے سَرپَٹ ہوجاتاہے اِس لیے ہم تودست بستہ یہی عرض کریںگے کہ خُدارا اِن حشرات الارض کو اُن کے حال پرچھوڑ دیجئے کہ اسی میںاُن کا بھلاہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post کرپٹ لوگ پکڑے گئے تو چوروں نے اپنی یونین بنالی، عمران خان
Next Post کشمیر اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، غالب اقبال
Pakistani Embassy Paris Black Day Ceremony

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.