yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسٹر بلیئر یہ تم نے کیا کیا

Yes 1 Webmaster October 28, 2015October 28, 2015 1 min read
Tony Blair
Share this:
Tony Blair
Tony Blair

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
ٹونی بلیئر کو معافی منگنے کی ضرورت ہی کیا ہے اسے کس کا ڈر ہے۔یورپ کاوہ معاشرہ جو کتے کی ٹانگ ٹوٹنے پر چیخ اٹھتا ہے وہ عراق میں قتل عام پر بھی سڑکوں پر آیا مگر دنیاوی خدائوں نے اپنے منشور پر عمل کیا۔کچھ بھی ہو تاریخ کے پنوں پر جارج بش ٹونی بلیئر کا نام مسلم کش کی حیثیت سے لکھا جائے گا۔یہ ہمارے بس کی بات نہیں کہ اس کا گریباں ہاتھ میں لے کر پوچھ سکیں کہ مسٹر بلیئر یہ تم نے کیا کیا؟سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ میں نے عراق پر حملہ کر کے زیادتی کی اور جی چاہتا ہے اپنی اس غلطی پر معافی مانگوں۔

اسے کہتے ہیں کہہ مکرنیاں ہمارے ایک معتبر صحافی جناب طلعت حسین نے اس پر قلم بھی اٹھایا ہے اور برطانوی وزیر اعظم کی اس ہمالائی غلطی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ان کے کالموں کو ایک عرصے سے پڑھتا ہوں ان کے تمام خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں خاص طور پر دھرنائی ایام میں وہ جب اپنا سارا وزن میاں صاحب کی جانب ڈال دیتے تھے تو ہم بھی جواب آں غزل اپنی تحریر لکھ دیتے تھے۔ان کے کالم کے جواب میں ایک بار لکھا اور میں نے جان بوجھ کر ان کی ویب سائیٹ پر نہیں بھیجا انہیں جب علم ہوا تو جناب نثار اور عزیزم جہانزیب منہاس جو مدینہ منورہ میں سچ کے نمائیدے تھے ان کے ذریعے کالم منگوا کر پوسٹ کیا۔

ہماری بدقسمتی اور چھوٹے قد کے ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ ہم جو کسی زمانے میں اسلامی دنیا کے دکھوں پر چیخ اٹھتے تھے کشمیر فلسطین برما روس چائینہ غرض جہاں جہاں مسلمان پریشان تھے ان کے لئے آواز بلند کرتے۔ہمیں تو جب اپنے آپ کو ماضی کے آئینہ خانے میں جانے کا موقع ملا تو حیران رہ گئے کہ کیا ہم اسی پاکستان کے باشندے ہیں جس نے چالیس لاکھ مسلمانوں کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کئے۔افغانیوں کو اپنے پاسپورٹ دیے آج ہر کوئی ہماری اس حکمت عملی کو ہماری غلطی قرار دیتا ہے اس میں دائیں بائیں کے سب لوگ شامل ہیں۔یہ تو روس کے ٹوٹنے کے بعد اور دریائے آمو کے پل سے جب آخری روسی فوجی چلا گیا تو ایک عرصے بعد لوگوں کو خیال آیا کہ وہ ہماری غلطی تھی۔اس نسل کو کوئی نہیں بتاتا کہ روس نے ہمارے بڈ بھیر اڈے پر سرخ نشان لگا رکھا تھا اس نے گرم پانیوں تک رسائی کے پلان بنا رکھے تھے۔تاریخ کا یہ بھی سچ کوئی اس نسل کو کوئی نہیں بتاتا کہ روس تو افغانستان میں ١٩٧٩ میں آیا اور امریکہ نے اس مسئلے میں دو سال گزرنے کے بعد ہاتھ ڈالا۔

یہ جنرل ضیائالحق ہی تھے جنہوں نے امریکیوں کو بتایا کہ ویت نام کی شکست کا بدلا لیا جا سکتا ہے۔اور یہ بھی پاکستان کی نسل کو کوئی نہیں بتاتا کہ امریکی زمینی لڑائی نہیں لڑ سکتے وہ ہوا سے تڑاخ تڑاخ تو کر سکتے ہیں مگر گوریلا لڑائی لڑنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔یہی ہتھیار ہماری مایہ ناز آئی ایس آئی اور پاکستان کی بہادر فوج نے اس وقت آزمائے ۔جنرل اختر عبدالرحمن نے جنرل ضیاء الحق کو بریفینگ دیتے ہوئے یہ تاریخی کلمات کہے تھے کہ ریچھ غار میں گر گیا ہے اب اسے زخمی کر کے مارا جائے گا۔تاریخ کے اس پہلو پر برادر روف طاہر اگر مدح رائے ونڈ سے فرصت ملے تو ضرور لکھیں تا کہ جو راز ان کے سینے میں ہیں لوگوں تک پہنچیں۔

سچ پوچھیں تو پاکستان کے صحافی اپنی الجھنوں میں اتنے الجھ گئے ہیں کہ انہیں نوٹ سنبھالنے سے ہی فرصت نہیں ملتی کہ وہ قوم کو ان کی طاقت سے ہی آگاہ کر سکیں۔ فاروق جاوید ہمارے جدہ کے ساتھی کہا کرتے تھے کہ سانڈ کو اپنی طاقت کا ہی اندازہ نہیں اور وہ بے وقوفوں کی طرح شیر کے آگے بھاگنا شروع ہو جاتا ہے اگر رک کر مقابلہ کرے تو شیر کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دے۔اب اس سانڈ کو کس نے یاد کرانا ہے کہ آپ اس قوم کے فرد ہیں جس نے ہندو چانکیہ کے شاگردوں انگریزوں کانگریسی ملائوں کے منہ سے چھین کر آزادی حاصل کی ہے کم وسائل کے ہوتے ہوئے ٦٥ کی جنگ جیتی ہے اور انتہائی دگرگوں حالات میں ایٹمی صلاحیت حاصل کی ہے۔آپ اب بھی کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوں تو آپ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔اس قوم نے ٢٠٠٥ کا زلزلہ بھی دیکھا ہے اور ثابٹ کیا ہے کہ یہ قوم ایک زندہ قوم ہے۔

اب میں آتا ہوں جناب ٹونی بلیئر کے اعتراف کی طرف۔دس لاکھ سے زائد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد عراق سے ٹریلین ڈالر کے سونے کے ذخائر اور تیل لے جانے کے بعد آپ کو یاد آیا کہ عراق پر حملہ کرنا ہماری غلطی تھی۔دنیا کی مادر جمہوریت کے چیمپئین سے پوچھتا ہوں کہ آپ اتنے بھولے نہ بنیں آپ کو سب کچھ پتہ تھا مگر آپ کو زمینی خدائوں نے بتایا کہ آپ کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا صرف عراق کی جنگ دے سکتی ہے۔امریکہ میں بند ہوتی ہوئی اسلحے کی فیکٹریاں خیلجی جنگ سے چلیں اور عراق سے لوٹی ہوئی دولت سے یورپیں امریکن مارکیٹوں کی رونق بحال ہوئیں۔سچ ہے کیا؟سچ وہ ہے جو ان ممالک کی مصلحت پر پورا اترتا ہے۔جناب ٹونی بلیئر سب کچھ ہڑپ کرنے کے بعد تائسف کا اظہار کافی نہیں ہے۔بد قسمتی سے عرب اور اسلامی ملکوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے آپ نے دنیا کی سامنے سب سے بڑا جھوٹ بولا۔ٹون ٹاورز گرائے جانے کا ڈرامہ رچایا آپ نے اسامہ بن لادن کو افغانستان سے بیٹھ کر اس آپریشن کو انجام دینے کی بونگی دلیل دی۔دو ناکام بلڈنگوں کو گرا کر مسلمانوں کے متھے مار دیا اور اس کے بعد ہر اسلامی ملک کی پھٹیاں اکھیڑ کر رکھ دیں۔سب کچھ ملبے اور راکھ میں بدل گیا سوائے سعودی عرب کے غامدیوں کے پاسپورٹوں کے۔

اب حالت یہ ہے کہ کوئی بھی اسلامی ملک اس قابل نہیں ہے کہ وہ سچ کی تلاش کے سفر پر نکلے۔اس میں پاکستان بھی شامل ہو گیا ہے۔اب حالت یہ ہے کہ کنڈولینا رائس تا دیر مطالبہ کرتی رہی پاکستان اپنے شمالی علاقوں میں آپریشن کرے ایک بار تو امریکہ نے کہا کہ وہ خود آپریشن کرے گا مگر اس وقت کے سپہ سالار نے کہا کہ امریکہ بتائے کہ وہ اپنے فوجیوں کو کہاں مروانا چاہتا ہے؟چھوڑیں اس بات کو بات کہیں اور نکل جائے گی؟لیکن اس وقت اسلامی دنیا میں ہے کوئی جو امریکنو اور برطانیہ کے ان مجرموں سے پوچھے کہ اگر عراق کے پاس ماس ڈیسٹریکشن کے ہتھیار نہیں تھے تو تم نے عراق کا یہ حشر کیوں کیا ہے؟کیا وہ گلطی تھی یا ڈاکہ تھا۔آج مشرق وسطی میں سعودی عرب کے لالے پڑے ہوئے ہیں عراق میں مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس کے اثرات سعودی عرب کے بارڈر پر واقع ملک یمن اور ادھر پاکستان میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔

معاف کرنا پاکستان اب اگر کوئی کہے کہ کسی بھی وقت متحد ہو گا تو یہ خیال خام ہو گا اس لئے کہ ہم اب مسلمان نہیں شیعہ اور سنی کی حیثیت سے تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔مجھے دلی طور پر دکھ ہے کہ وہ ملک جو ماضی میں ایک شیر ملک تھا اب تفریق کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ٹونی بلیئر کو معافی منگنے کی ضرورت ہی کیا ہے اسے کس کا ڈر ہے۔یورپ کاوہ معاشرہ جو کتے کی ٹانگ ٹوٹنے پر چیخ اٹھتا ہے وہ عراق میں قتل عام پر بھی سڑکوں پر آیا مگر دنیاوی خدائوں نے اپنے منشور پر عمل کیا۔کچھ بھی ہو تاریخ کے پنوں پر جارج بش ٹونی بلیئر کا نام مسلم کش کی حیثیت سے لکھا جائے گا۔یہ ہمارے بس کی بات نہیں کہ اس کا گریباں ہاتھ میں لے کر پوچھ سکیں کہ مسٹر بلیئر یہ تم نے کیا کیا؟

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post دنیا بھر کی طرح فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا
Next Post 29 اکتوبر فالج سے آگاہی کا عالمی دن
World Palsy Day

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.