yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ صبح کبھی تو آئے گی

Yes 1 Webmaster October 17, 2015October 17, 2015 1 min read
Share this:
World Poverty Day
World Poverty Day

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
دنیا میں ہر سال 17 اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی د ن منایا جاتا ہے۔یہ دن سب سے پہلے 1987 کو فرانس میں منایا گیا ،جب لیبرٹی پلازہ کے گرد ایک لاکھ لوگ جمع ہوئے، ا س مقصد کے تحت کہ غربت بھوک کے ستائے انسانوں کی آواز بلند کی جا سکے ۔پھر اس دن کی 1993 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔جس کا ماٹو تھا” جب بھی انسان انتہائی غربت میں رہنے پر مجبور ہوگا تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ ہم سب کو مل کر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ حقوق سب کو فراہم ہوں، یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔”اس کے علاوہ اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا میں غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے ۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر مختلف فورم پرسیمینار، مذاکرئوں، مباحثوں اور خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پاکستان میں وہ صبح آ سکتی ہے ،جس کا ذکر ساحر لدھیانوی نے کیا ہے صرف چند اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں مثلاََ سب سے پہلے حکومت کی پالیسی بدلنا ہو گی، کیونکہ چاہے جو بھی حکومت رہی ہو اب تک حکومت کو ا یک عام آدمی کے مسائل سے دلچسپی ہی نہیں ہے ،اور نہ ہی ایوانوں میں اس بات کی ضرورت محسوس کی جاتی کے عام آد می کے مسائل کے حل سے متعلق قانون سازی کی جائے۔غریب کو بھاری ٹیکس ،مہنگائی ،بے روزگاری سے مارا جا رہا ہے ۔غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ ہر حکومت کی پالیسی ہے ۔حل یہ ہے کہ عام افراد کی ضرورت کی بنیادی 20 اشیاء جن میں چینی ،گھی ،دالیں سبزی،بجلی،کپڑا،کتابیں ،ادویات وغیرہ انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہوں ۔دیگر اشیاء پر اتنا ہی ٹیکس بڑھایا جا سکتا ہے جو صرف امراَ کے استعمال کی ہیں ۔دوسرا قدم کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، غربت کی ایک اور وجہ کرپشن ہے ، اوپر سے نیچے تک تمام ادارے اس گھناؤنے فل میں ملوث ہیں۔ انصاف دینے والی عدالتیں پولیس وغیرہ۔اس کا حل صرف قانون کا نفاذ ہے ،عدل و انصاف میں تیزی ہے احتساب ہے۔

ایٹمی طاقت کے حامل پاکستا ن کی 50 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ،جہاں ہر دوسرا فرد غربت کا شکار ہے ۔مہنگائی اور بے روزگاری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور حکمران کہتے ہیں کہ غربت ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حالانکہ چند سال سے غربت کی سطح میں بھیانک اضافہ ہوا ہے ۔چشم فلک نے ان چند سال میں دیکھا کہ لوگ غربت سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں ،اپنے بچوں کو فروخت کرنے کے لیے بازار میں آ گئے ،ماں نے بھوک سے تنگ آ کر اپنے بچوں کو قتل کر دیا ،لوگ جرائم کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ سابقہ چیف جسٹس نے کہا تھا ،ہمارے ملک میں غربت سب سے بڑا جرم ہے ،جھوٹ ،ملاوٹ ،دھوکہ دہی ،ڈاکہ ،چوری اور بھیک مانگنا یہ سب شوق سے نہیں کر رہے ، گردوں کے علاوہ اس غربت کے ستائے لوگ اپنی عزت تک بیج رہے ہیں ،

کتنا مجبور کتنا لاچار بنا دیتی ہے یہ غربت
انسان کو حیوان بنا دیتی ہے یہ غربت

غربت کے خاتمے کا تعلق ملک کی ترقی سے جڑا ہے، کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک کے بے روزگار افراد کو روزگا ر نہ دیا جائے اور جب ملک کے ہر فرد کو اس کی صلاحیت کے مطابق روزگارمل جائے تو غربت خود بخود ختم ہو جاتی ہے ۔ہر حکومت دعوے تو کرتی ہے لیکن صرف دعوے ہی کرتی ہے، پاکستان کے لیے یہ ایک بدقسمتی ہے کہ اس ملک پر اقتدار ان چند خاندانوں کو ہی ملا جنہوں نے اس کے وسائل کو بے دردی سے ا ستعمال کیا اور اپنے کاروبار اور اولاد کو اس ملک سے باہر دیگر ممالک میں جمایا ،ایسے حکمرانوں کو جن کا سب کو بیرون ملک ہو جو صرف پاکستان میں حکومت کرنے کے لیے تشریف لائیں اور جب حکومت میں بھی ہوں تب بھی زیادہ عرصہ ملک سے باہر گزرے اپنے کاروبار کے تحفظ کے لیے ایسے ملک میں کیونکرکرپشن ،مہنگائی،ناانصافی کو روکا جا سکتا ہے، حیرت عوام پر بھی ہوتی ہے، جو مسلسل ان کو ہی ووٹوں کے ذریعے منتخب کر تی ہے۔

اگر حکمران واقعی عوام کے ساتھ مخلص ہوں تو عوام کو روزگار مہیا کریں اپنے اثاثہ جات اپنے ملک میں لائیں ،یہاں سرمایہ کاری کریں ،عوام کو چاہیے ایسے حکمرانوں کو ووٹ بالکل نہ دیں جن کے اثاثے یا اولاد بیرون ملک ہو اتنی سی عقل و شعور جس دن عوام کو آ گیا ،اس دن ملک سے غربت خود بخود ختم ہو جائے گی۔ایک طرف ہمارے حکمران عوام کو تو صبر کی تلقین کرتے ہیں دوسری طرف اپنی شہ خرچیوں میں کمی نہیں لاتے۔دنیا میں غربت کا حقیقی چہرہ بہت بھیانک ہے، دوسری طرف جو امیر ہیں ،وہ اتنے امیر ہیں کہ ان کو اپنی دولت کا اندازہ ہی نہیں ہے۔یہ دو انتہائیں ہیں ۔ مثلاََاس خبر کو دل تھام کر سنیں کہ اندازََ70کروڑ 50لاکھ لوگوں سے زائد آبادی پر مشتمل 41 مقروض ممالک کی مجموعی جی ڈی پی دنیا کے 7 امیر ترین لوگوں کی مجموعی دولت سے کم ہے ۔ غربت کا دنیا سے خاتمہ ہو اس کا خواب ہر انسان دیکھتا ہے جس میں اس موضوع پر طبقاتی تقسیم پر ساحر لدھیانوی نے کہا ہے۔

مجبور بڑھاپا جب سْونی راہوں کی دھول نہ پھانکے گا
معصوم لڑکپن جب گندی گلیوں میں بھیک نہ مانگے گا
حق مانگنے والوں کو جس دن سْولی نہ دکھائی جائے گی
وہ صبح کبھی تو آئے گی

۔آج کل خط غربت کا بڑھا چرچا ہے یہ غربت کی لکیر کیا ہے، اس کا دوسرا نام خط غربت ہے ،یہ کہاں سے شروع ہوتی ہے، کہاں ختم ہوتی ہے ۔کہا جاتا ہے پاکستان کی نصف آبادی خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔باقی میں سے جو اس لکیر کے عین اوپر زندگی گزار رہے ہیں، ان کو متوسط طبقہ کہا جاتا ہوگا ۔
لیکن ایک بات طے ہے کہ خط غربت کے اوپر زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد اتنی نہیں ہے، جتنی تعداد اس لکیر کے نیچے گزارنے والوں کی ہے ۔ہم اپنے ملک کے سیاست دانوں کو خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی ہمدردی سے لبریز تقاریرکرتے سنتے ہیں، حالانکہ ہمارے ملک کے حکمران اور سیاست دانوں کا تعلق خطِ غربت سے دور کا بھی نہیں ہے، ان کو یہ تو معلوم ہو گا کہ خط غربت کیا ہوتا ہے، لیکن غربت کا کوئی علم نہیں ہے ۔ غربت کی پیمائش کے لیے ایک پیمانہ مقرر کیا گیا ہے۔دو امریکی ڈالر ،ایک امریکی ڈالر ،اڑھائی امریکی ڈالر یہ پیمانہ جگہوں، ممالک اور اقوام کے لحاظ سے بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

اب اگر ایک انسان (مرد یا عورت) کی آمدن اس خط سے نیچے ہے تو وہ بجا طور پر غریب کہلانے کا حقدار ہے۔لیکن میرا خیال ہے غربت کی پیمائش کا یہ پیمانہ درست نہ ہے پیمانہ مہنگائی کے حساب سے ہونا چاہیے کہ کس ملک میں کتنی مہنگائی ہے ،کرنسی کے ریٹ کے تناسب کے حساب سے مہنگائی مثلا ایک ہی جنس امریکہ ،بھارت ،چین پاکستان میں کس نرخ پر دستیاب ہے، اس ملک کی کرنسی ویلیو کیا ہے ،مہنگائی کا تناسب کیا ہے، ان سب کو سامنے رکھ کر خط غربت کی پیمائش کا پیمانہ ہونا چاہیے ۔کیونکہ اگر ہم دو امریکی ڈالر ایک فرد کی روزانہ آمدن کو خط غربت سے اوپر یعنی متوسط درجہ مان لیں تو اوسط پاکستان میں سات ہزار کمانے والا غریب نہیں ہوگا ۔لیکن دنیا کا کوئی معیشت دان ایک کنبہ کا ماہنامہ بجٹ سات ہزار میں بنا کر نہیں دے سکتا ۔ اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو ثابت کریں اور حقیقی حل پیش کریں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Life Difficulties
Previous Post مشکلات اصلِ بقا
Next Post فرزند ملتان کی بے چینی
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.