yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانحہ منیٰ، سازشوں کا خاتمہ ہونا چاہئے

Yes 1 Webmaster October 16, 2015 1 min read
Mina Tragedy
Share this:
Mina Tragedy
Mina Tragedy

تحریر: محمد شاہد محمود
سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف سرگرم خفیہ سازشی ہاتھ اپنی ریشہ دوانیوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ سعودی عرب میں بدامنی، سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور نہ کسی دشمن ملک کی سازشوں سے سعودی عرب کی حجاج و معتمرین کرام کی خدمت کے فریضے کی انجام دہی میں کسی قسم کی منفی اثرات مرتب کیے جاسکتے ہیں۔

شاہ سلمان نے ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا ملک کسی خفیہ ہاتھ کو اپنی مکروہ سازشوں کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔ سعودی حکومت اور عوام نے تمام تر صلاحیتیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کے تحفظ و سلامتی کے لئے وقف کر رکھی ہیں۔ سعودی عرب کا کوئی دشمن ہمیں حجاج کرام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔ شاہ سلمان نے خطاب میں سانحہ منیٰ پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار ہمدردی پر پورے عالم اسلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منیٰ حادثے کے بعد بعض دشمن عناصر کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف ایک منفی اور مکروہ سازشی مہم چلائی گئی مگرہم ایسی سازشوں اور ان کے پیچھے سرگرم خفیہ ہاتھوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اللہ کے گھرکی زیارت کے لئے آنے والے فرزندان توحید کی خدمت اور ان کا تحفظ ہماری دینی اورقومی ذمہ داری ہے۔ کوئی دشمن ہمیں اس ذمہ داری سے نہیں روک سکتا۔شاہ سلمان نے جمہوریہ یمن میں مستحکم قومی حکومت کے قیام اور امن وخوشحالی کے قیام تک صنعا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے بعد وزیرثقافت واطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی نے بتایا کہ کابینہ نے شاہ سلمان کی جانب سے مسجد حرام میں کرین حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کرام کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کا حکم دینے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سانحہ منیٰ کے بعد سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا۔سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد101 ہوگئی ہے جبکہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق گزشتہ روزشناخت کی جانے والی 15حجاج کی لاشوں کو مکہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ سپردخاک کیے جانے والے حجاج میں کراچی سے تعلق رکھنے والے یامین، تاج مینا،بخت زمان خان، میر کاظم، عبد الغنی،اسکردوکے غلام محمد،عبدالرحیم، مکران کی عائشہ ندیم،جھنگ کے سراج الدین، گجرات کے اصغر علی،خالدی بیگم، میر پورآزاد کشمیر کی سیدہ نرجیس شہناز،اپر دیر کی طاہرہ بیگم اوربنوں کی ایک خاتون شامل ہے۔

سعودی شہزادے ترکی الفیصل نے حج کے انتظامات میں دیگر مسلم ممالک کو شریک کرنے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس کو ‘خود مختاری اور استحقاق’ کا معاملہ سمجھتا ہے۔ سعودی عرب نے گذشتہ کئی سالوں میں مختلف حالات میں حج کا انتظام کیا جن میں بیماریاں، رہائش کے مسائل وغیرہ شامل تھے۔ ہم اپنا استحقاق یا خادمین حرمین شریفین کا امتیاز نہیں جانے دیں گے۔ سعودی شاہی خاندان شہزادہ ترکی الفیصل نے یہ بات ایسے وقت کی ہے جب سعودی عرب پر سانحہ منیٰ کے بعد تنقید کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے منیٰ سانحے پر ریاض پر بدانتظامی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا جو حج کے انتظامات کو دیکھےـ شہزادہ ترکی نے کہا کہ ‘مقدس مقامات اور حج کی نگرانی سعودی عرب کے لیے خود مختاری اور استحقاق کا معاملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مکہ کے لوگ اس علاقے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ حق آپ مکہ کے لوگوں سے نہیں لے سکتے۔’ترکی الفیصل سعودی شاہی خاندان کے سب سے سینیئر ممبر ہیں جنھوں نے پہلی بار ایران کی جانب سے تنقید کا جواب دیا ہے۔ ترکی الفیصل دو دہائیوں تک سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے سربراہ رہے ہیں اور اس کے علاوہ برطانیہ، آئر لینڈ اور امریکہ میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بھائی شہزادہ خالد الفیصل مکہ کے گورنر ہیں۔ شہزادہ ترکی الفیصل ابو ظہبی میں ایک تھنک ٹینک بیروت انسٹیٹیوٹ کے پروگرام کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ الفیصل نے کہا ‘یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس واقعے سے ایران سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ایرانی رہنما یہ بات بار بار کر چکے ہیں۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے حج انتظامات میں دوسرے ممالک کو شریک کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات پر پورا عالم اسلام مطمئن ہے۔حادثات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ کسی اتفاقی حادثہ کی بنیاد پر بے بنیاد پروپیگنڈا اور امت میں اختلافات پیدا کرنے کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔

پاکستانی قوم سعودی عرب کی خدمات پر اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ مملکت سعودی عرب کی جانب سے حج بیت اللہ کی خاطر آنے والے مسلمانوں کیلئے ہمیشہ اعلیٰ ترین انتظاما ت کئے جاتے اور حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر اتفاقیہ طور پر کوئی حادثہ پیش آجائے توقطعی طور پر اس کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتااور نہ ہی حج انتظامات میں کسی دوسرے ملک کو شریک کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ ایسی باتیں امت مسلمہ میں اختلافات پیدا کرنے کا سبب بنیں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کیلئے ہر سال پہلے سے بڑھ کر انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں سرانجام دی جاتی ہیں۔امسال بھی لاکھوں افراد کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حج کیلئے جانے والے مسلمان سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ ممکنہ طور پر پیش آنے والے حادثات سے بچا جاسکے۔ مملکت سعودی عرب کی طرف سے حجاج کرام کیلئے کئے جانے والے مثالی انتظامات کی ساری دنیا معترف ہے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتے ہوئے اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔

اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ کسی ملک یا شخصیت کو ایسے کسی قسم کے مطالبہ سے گریز کرنا چاہیے جس سے امت میں انتشار و افتراق پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔ پاکستان علماء کونسل کے طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثہ پر سیاست بند کی جائے ، سعودی حکومت نے حج انتظامات اور زائرین کی خدمت میں کبھی کوتاہی نہیں کی ۔ بعض شر پسند قوتیں پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی کے امن سے کھیلنا چاہتی ہیں اور مسلم مماک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہیں ، لیکن مسلم امہ کو سعودی حکومت خادم الحرمین الشریفین کے حجاج اور زائرین کے لیے خدمات پر فخر ہے اور امت مسلمہ حج اور عمرہ کے مسئلہ پر سعودی حکومت کے علاوہ کسی بھی اور حکومت یا قوت کی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور منیٰ حادثہ کے شہداء کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے او ر اب اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری وہ سعودی حکومت پر ڈالنا چاہتی ہے۔

Shahid Mehmood
Shahid Mehmood

تحریر: محمد شاہد محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post ایک ہی صف میں عمران و نواز
Next Post پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
Liaquat Ali Khan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.