yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

دامن کو ذرا دیکھ

Yes 1 Webmaster October 15, 2015October 15, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
PML N vs PTI
PML N vs PTI

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
صحنِ چمن میںاپنی سرفروشی کے” قصہ خواں” بہت اور لاف زنی میں یدِطولیٰ رکھنے والے بھی ڈھیروں ڈھیر مگر زیست کے بیابانوں میں بھٹکنے والوں کی دستگیری کرنے والے معدوم، مخدوم بہت خادم ایک بھی نہیں۔ لاہور میں ضمنی الیکشن نہیں ،اقتدار کا معرکہ بپا ہوا ،خواجہ سعد رفیق نے کہا ”قبضہ ہار گیا ،جذبہ جیت گیا لیکن ہم کہتے ہیں کہ ضابطۂ اخلاق ہارگیا، الیکشن کمیشن ہار گیا اور بد زبانی ،بَدکلامی ،بدتمیزی ،بدتہذیبی ،بداخلاقی ،بددیانتی ،بدخواہی اور بدطینتی جیت گئی۔ یہ اقتدارکی جنگ تھی جس میں تحریکِ انصاف کی جانب سے غیر پارلیمانی زبان ، طعنوںاور گالیوں کا کھلم کھلا استعمال ہوا جواباََ نواز لیگ نے بھی کوئی کسراٹھا نہیںرکھی البتہ میاں برادران نے احتیاط کا دامن چھوڑا نہ ایازصادق نے۔ جیت جس ک امقدر تھی وہ لے اُڑا اور نرگسیت کے گنبد میں بند شخص کو اُس کی” زبان کارَس” مِل گیا۔

یہ ہارنے والے کی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مسلسل آٹھویں شکست تھی لیکن اُس کی لن ترانیاںاب بھی جاری اورمیں نہ مانوں کی رَٹ بھی برقرار۔ حقیقت یہی کہ جب حرص کی یورش ”سونامی”بن جائے توتہی دامانی مقدرٹھہرتی ہے اور چشمِ ناشناس رہینِ یاس۔ اپنے آپ کوعصرِ رواںکا کوہ کُن سمجھنے والادودھ کی نہریںبہانے نکلالیکن حریص کرگسوںکی بھیڑمیں ایساگُم ہواکہ اپنے وجودکی اچھائیوںکا ادراک بھی کھوبیٹھا ۔ اُس نے ”شوکت خانم”جیسا عظیم ہسپتال بنایااور نمل یونیورسٹی بھی لیکن تب اُس نے حرص کے زاغ کو قریب بھی پھٹکنے نہ دیا، یہی سبب کہ پوراپاکستان اس کاگرویدہ اوراُس کی ایک آوازپہ ”لبیک”کہنے والا۔ تب آج کے رقیبوں (میاںبرادران) نے ہی اسے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیرکے لیے زمین الاٹ کی اورڈھیروںڈھیرامدادبھی۔ لیکن جب ہوسِ اقتدارکا زہراُس کی نَس نَس میںسمایا تواُس نے وہ ”افتتاحی لوح” بھی اکھاڑپھینکی جسے اُس نے کبھی بڑے شوق سے میاںنواز شریف کے ہاتھوں نصب کروایاتھا۔

Imran Khan
Imran Khan

انانیت اور نرگسیت کے بتوں کی پوجا کرنے والا میدانِ سیاست میں اپنی مسلسل ناکامیوںسے یوںبوکھلایا کہ دشنام کوبھی گوہرفشانی سمجھنے لگا۔ ہم جیسے لوگ جو تمام تراختلافات کے باوجود برملاکہتے تھے ”کپتان جھوٹ نہیںبولتا” یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ ”کپتان سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولتا”۔وہ ”نیا پاکستان” بنانے کا دِل خوش کُن نعرہ لے کرنکلالیکن وہ دھن نہ جذبہ اورنہ ہی مقصدسے عشق، محض اقتدارکی ہوس۔ تحقیق کہ اعمال کادارومدار نیتوںپر ہوتاہے ،کپتان صاحب کی نیت میںجب تک اقتدارکا فتورشامل نہیں ہواوہ محیرالعقول کارنامے سرانجام دیتے رہے لیکن جونہی اقتدارکے ہماکی تلاش میںنکلے ،اُن کی شخصیت کاایک ایک پرت کھل کرسامنے آتاچلا گیا۔ سب نے جان لیا کہ فقط مسندِ اقتدارہی اُن کے دردکا درماںجو ہرگزرتے دن اُن سے دورہوتی جارہی ہے اوررخشِ عمرتیزی سے بڑھاپے کی طرف رواںدواں۔

ہم سمجھتے ہیںکہ اگراب بھی وہ اناکے آہنی حصاروںکو توڑ اورحقیقتوںسے گریزکی عادتِ بد کوچھوڑکر قومی دھارے میںشامل ہوجائیں توقومی سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیںلیکن اگراُنہوں نے ”میںنہ مانوں” کی رٹ لگائے رکھی تو پھر وہ وقت دورنہیں جب عودکر آنے والی تنہائیاں اُنہیںبھی اصغرخاں بناکر تاریخ کے اوراق میںگُم کردیں گی ،اصغرخاں کی تحریکِ استقلال بچی نہ کپتان کی تحریکِ انصاف بچ پائے گی۔ پیپلزپارٹی کا حشر بھی اُن کے سامنے کہ کبھی وہ بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہواکرتی تھی لیکن اب تنہائیوںکا شکارکہ اُس کے دامن میںسوائے کرپشن کے داغوںکے اورکچھ نہیں۔ سچ یہی کہ ایساشجر جوتمازتوں میںکمی نہ کرسکے بھلا اُس کی چھاؤںمیں کون بیٹھے گا۔ اگرکپتان صاحب اناکی بوسیدہ زندگی سے باہرجھانک کردیکھیں تواُنہیں دنیابہت خوبصورت نظرآئے گی ، اگروہ اِس طرف مائل نہ ہوئے تو پھروہ وقت دورنہیں جب اُن کے نہاںخانۂ دِل سے یہ صدا اُبھرے گی کہ

رفتہ رفتہ زندگی کو ڈَس گئیں تنہائیاں
بڑھتے بڑھتے دِل کی ویرانی بیاباں بَن گئی

ہم اب بھی پُر یقین کہ پرویزرشید نے عالمِ غیض میںکپتان صاحب پرملک دشمنی کا غلط الزام دھردیا لیکن خاںصاحب کوبھی اتناتو ادراک ہوناچاہیے کہ ارضِ وطن کو قومی وملّی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ ہمارے دیکھے ، اَن دیکھے دشمن قطاراندر قطاراور پوری قوم مصروفِ پیکار۔ نوشتۂ دیواریہی
آبادیوںکی خیر منانے کا وقت ہے
جنگل کی آگ پھیل رہی ہے ہوا کے ساتھ
ایسے میں قومی دھارے میں شامل ہونے کاوقت ہے نہ کہ احتجاجی سیاست کا۔ وہ احتجاج ضرورکریں کہ یہ اُن کاآئینی حق ہے لیکن پہلے دھرتی ماںپہ آیاہوا کڑاوقت توٹال لیں۔

Election
Election

ضمنی انتخابات نوازلیگ کے لیے بھی لمحۂ فکریہ کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نشست کھو بیٹھی اور اوکاڑہ میں اُس کی نگاہِ انتخاب جس شخص پرپڑی وہ چاروںشانے چِت۔ اُسے بھی ادراک کرلینا چاہیے کہ قوم اب شعورکی اُس منزل پرہے کہ اُس کی چشمِ بیدارمیںصرف وہی جچتاہے جس کادِل قومی دردسے لبریزہو ۔محسن لطیف نے اپنے حلقے میںاڑھائی سال تک جھانک کربھی نہ دیکھا،نتیجہ سب کے سامنے۔سیاسی جماعتوں کوجان لیناچاہیے کہ لاہورنواز لیگ کاہے نہ تحریکِ انصاف کااور نہ ہی پیپلزپارٹی کا۔اب یہاںصرف وہی کامران ہوگا جس کے اندرکچھ نہ کچھ کرگزرنے کی امنگ جواںہو گی ۔ یہ بجاکہ ایازصادق کی جیت نے دھاندلی کے تمام الزامات کومستردکرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ بالکل درست اورالیکشن ٹربیونل کے جج کافیصلہ بالکل غلط تھا،۔

یہ بھی درست کہ NA-122 کے ضمنی انتخابات میںووٹ حاصل کرنے کی شرح کم وبیش 2013ء کے عام انتخابات جتنی ہی تھی۔2013ء میں نوازلیگ نے ڈالے گئے ووٹوںکا 51.6 فیصد حاصل کیااور 2015ء میں50.6 جبکہ تحریکِ انصاف نے عام انتخابات میںڈالے گئے ووٹوںکا 46.8 اور ضمنی انتخاب میں48.7 فیصدحاصل کیاجس سے دھاندلی کے الزامات کی تویکسر نفی ہوگئی لیکن یہ بھی ثابت ہوگیا کہ تمام تر ترقیاتی کاموںکے باوجودنوازلیگ اپنی مقبولیت آہستہ آہستہ کھوتی چلی جارہی ہے۔ یہ شایدتاجربرادری کاغصہ ہویا پھرعائشہ ممتازکے جاوبے جاچھاپوںکا اثر، بہرحال جوکچھ بھی ہے نوازلیگ کواپنی مقبولیت کولگے اِس گھُن کابَروقت علاج کرناہو گاکہ اسی میںاُس کی سیاسی بہتری مضمرہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Naseeruddin Shah
Previous Post مجھے کسی پر اپنی حب الوطنی ثابت کرنیکی ضرورت نہیں، نصیرالدین شاہ
Next Post ۔،۔فتح یا شکست ۔،
PMLN and PTI

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.