yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

لوٹ آئو شمعِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف

Yes 1 Webmaster October 5, 2015October 5, 2015 1 min read
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: شاہ فیصل نعیم
دنیا کے دوبڑے نظام جن میں سے ایک برابری اور دوسرا آزادی کو پیشِ نظر رکھتا ہے۔ مگر میں ایک ایسے نظام کا ماننے والا ہوں جو آزادی بھی فراہم کرتا ہے اور برابری کا بھی درس دیتا ہے مگر ان دونوں کے درمیان پیمانہِ عدل رکھتا ہے کہ کہیں ایسا نا ہو آزادی اس قدر بڑھ جائے کہ غریب کا نام و نشان ہی مٹ جائے اور برابری بھی ایک حد سے آگے نا بڑھنے پائے کہ محنت کرنے والے مایوس ہو جائیں۔ ایسا نظام ِ عدل ہمیں اسلام دیتا ہے وہ اسلام جس کی تعلیمات کو خدا تعالیٰ کی ذات نے قرآن میں رکھا ، قرآن کو سینہِ مصطفیۖ میں رکھا اور پھر یہ نور سینہ بہ سینہ منتقل ہوا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی انسانیت کے دلوں کی اندھیر نگریوں میں۔

قرآن کے نور سے مینارہ ِ نور بنتے ایک شخص کو تاریخ فاروقِ اعظم کے نام سے جانتی ہے ۔ یہ دورِ نبویۖ ہے دنیا نبوت کے فیضان سے سیراب ہو رہی ہے۔ دنیا کی بہتری کے لیے زبانِ مبارکۖ سے ادا ہوتے الفاظ قانون بنتے جا رہے ہیں ۔ ایسا قانون جس سے بعد میں آنے والے زمانے رہنمائی طلب کریں گے۔ ایک مسلمان اور غیر مسلم دربارِ رسالت میں حاضر ہوتے ہیں اور اپنے کسی معاملے پر منصفِ انسانیتۖ سے فیصلہ طلب کرتے ہیں۔

آپ ۖ دونوں کی بات سننے کے بعد غیر مسلم کے حق میں فیصلہ دے دیتے ہیں۔ مسلمان فیصلے سے مطمن نہیں ہوتا اور عمرفاروق کے پاس چلا جاتا ہے۔ یہ خیال کرتے ہوئے کہ آپ غیرمسلموں کے بہت خلاف ہیں اس سے میرے حق میں فیصلہ کریں گے ۔ جب وہ دونوں آپ کی پاس جاتے ہیں اور مسلمان اپنا مسئلہ بیان کرتا ہے تو غیر مسلم آپ سے کہتا ہے کہ عمر کوئی بھی فیصلہ سنانے سے پہلے یہ سن لیں کہ آپۖ اس معاملے کا فیصلہ میرے حق میں کر چکے ہیں۔

آپ کا چہرہ غصے سے سرخ ہو جاتا ہے آپ اندر جاتے ہیں تلوار لاتے ہیں اور مسلمان کا سر قلم کر دیتے ہیں۔ جب اس معاملے کی خبر آپ ۖ تک پہنچتی ہے تو آپۖ کہتے ہیں کہ عمر نے جو بھی کیا ٹھیک کیا۔ آپۖ کا ہر حرف حرفِ آخر ، آپۖ کے الفاظ کے بعد کسی کے الفاظ میں اتنی طاقت ہی نہیں کہ وہ آپ ۖ کے کیے فیصلوں کو بدل سکے جو اس عظمت کو سمجھتا ہے وہ فاروقِ اعظم قرار پاتا ہے اور جو اس کے برعکس گیا وہ کلمہ گو ہوتے ہوئے بھی واجب القتل قرار دیا جاتا ہے۔

یہ عہدِ فاروقی ہے دربار لگا ہوا ہے فاروقِ اعظم جلوہ گر ہیں۔ اچانک آپ کی آنکھوں سے آنسوں ٹپکنے لگتے ہیں ۔ صحابہ عرض کرتے ہیں:
“اے امیرالمومنین ! آپ کی آنکھوں میں آنسوں کیسے”؟
آپ جواب دیتے ہیں:
“لوگو! آج جب میں سلطنت ِ اسلامیہ کے تخت پر برجمان ہوں تو مجھے وہ صحرا یاد آتا ہے ۔ جب میرے باپ خطاب نے مجھے اونٹوں کو ایک لائن میں کھڑا کرنے کے لیے کہا تھا ۔ صحابہ میں ایک اونٹ کو قطار میں سیدھا کرتا تو دوسرا قطار سے ہٹ جاتا دوسرے کو قطار میں کھڑا کرتا تو پہلا ہٹ جاتا ہے۔ جب میرے باپ خطاب نے یہ ماجرا دیکھا تو اُس نے مجھے بہت مارا اور کہا:
“اے عرب کے بیٹے ہوتے ہوئے تم پانچ اونٹ ایک قطار میں کھڑے نہیں کر سکتے”؟

آج جب میں پلٹ کر اُس صحرا میں دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی حقیقت نظر آتی ہے”۔ پھر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں:
“لوگو ! ایک وہ وقت تھا ایک یہ وقت ہے کہ عمر کی سلطنت کا عالم یہ ہے کہ سورج طلوع بھی سرزمینِ اسلامیہ میں ہوتا ہے اور غروب بھی۔ اب بتائو یہ آقاۖ کے قدموں کا فیضان نہیں تو اور کیا ہے”؟
ہم کون تھے ؟ ہم کیا تھے؟ ہماری کیا اوقات تھی ؟ لوگو! ہم جانوروں سے بھی بدتر ہوا کرتے تھے ہمیں جو وقار ملا و ہ آقا ۖ کے قدموں کی خیرات ہے۔

ایک وقت تھا جب ہم آپۖ سے دور تھے ہم درندوں سے بد تر تھے پھر ہم نے کالی کملی کو تھا م لیا تو دنیا ہمارے قدموں میں جھک گئی ۔ ہر زمانہ ہمارا تھا۔ پھر ایک وقت آیا کہ ہم نے آقا ۖ کا دامن چھوڑ دیا دنیا والوں کے دروازوں پہ دستک دینے لگے ۔ اُسی دن سے بربادی ہمارا مقدر ٹھہری۔ ہم آج بھی اُسی اندھیری رات میں ۔ اگر ہمیں روشنی چاہیے تو ہمیںپھر لوٹنا ہو گا شمعِ رسالت کی طرف۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post این اے 122 کے نتائج فوج کے زیر نگرانی منتقل کئے جائیں، عمران خان کا مطالبہ
Next Post عورت پھر زمانہ جاہلیت کا شکار
Women Brutality

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.